PIB Headquarters
کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن
Posted On:
09 OCT 2021 6:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9 اکتوبر2021:
- ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت ابھی تک 93.99 کروڑ ویکسین کے ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔
- گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19740 نئے معاملات۔
- ایکٹیو معاملات مجموعی معاملات کا ایک فیصد سے کم، اس وقت 0.70 فیصد؛ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم۔
- ہندوستان کے ایکٹیو کیس کی مجموعی تعداد 236643؛ 206 دنوں میں سب سے کم۔
- اس وقت بازیابی کی شرح 97.98 فیصد؛ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ۔
- گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23070 بازیافت کے ساتھ مجموعی بازیافت کی تعداد بڑھ کر 33248291
- ہفتہ وار پوزیٹیویٹی کی شرح(1.62فیصد) گذشتہ 106 دن کے لیے 3 فیصد سے کم۔
- روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح (1.56) گذشتہ 40 دن کے لیے 3 فیصد سے کم۔
- ابھی تک مجموعی طور سے 58.13 کروڑ ٹیسٹ کئے گئے۔
|
کرونا کے خلاف جدوجہد کے لیے متحد ہندوستان کی کرونا کے خلاف جدوجہد
پریس انفارمیشن بیورو
وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت ہند
کووڈ-19 اپ ڈیٹ
ہندوستان کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کا مجموعی احاطہ تقریبا 94 کروڑ
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79.12 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
اس وقت بازیابی کی شرح 97.98 فیصد ہے؛ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19740 نئے معاملات کی خبر
ہندوستان میں ایکٹیو کیس کی مجموعی تعداد (236643) مجموعی معاملات کا 0.70 فیصد ہے
ہفتہ وار پوزیٹیویٹی کی شرح (1.62فیصد) جو گذشتہ 106 دنوں کے لیے 3 فیصد سے کم
آج شام 7 بجے کی عبوری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7912202 ویکسین کے ڈوز دیئے جانے کے ساتھ ہی ہندوستان کی کووڈ -19 ویکسین کی ٹیکہ کاری کی تعدادتقریبا 94 کروڑ (939915323) ہوگئی ہے۔ یہ نمایاں کامیابی 9140316 اجلاسوں کے ذریعے حاصل کی گئی۔
آج شام 7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد کی تفصیل میں شامل ہے:
ایس سی ڈبلیو
|
پہلا ڈوز
|
1,03,74,846
|
دوسرا ڈوز
|
89,95,831
|
ایف ایل ڈبلیو
|
پہلا ڈوز
|
1,83,57,931
|
دوسرا ڈوز
|
1,52,78,433
|
18 سے 44 سال کی عمر کے گروپ
|
پہلا ڈوز
|
37,98,90,830
|
دوسرا ڈوز
|
9,81,36,153
|
45 سے 59 سال کے عمر کے گروپ
|
پہلا ڈوز
|
16,43,35,949
|
دوسرا ڈوز
|
8,17,98,092
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلا ڈوز
|
10,38,78,387
|
دوسرا ڈوز
|
5,88,68,871
|
میزان
|
93,99,15,323
|
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23070 مریضوں کی بازیافت سے، بازیافت شدہ مجموعی تعداد میں اضافہ ہوکر (وبا کے آغاز کے بعد سے) یہ 33248291 ہوگئی ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی ریکوری کی شرح 97.98 فیصد ہے۔ ریکوری کی یہ شرح مارچ 2020 کے بعد سے اس وقت سب سے زیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کی جانے والی پائیدار اور اجتماعی کاوشوں کے نتیجےمیں روزانہ کے نئے کیسوں میں پچاس ہزار سے کم کیس کا رجحان جاری ہے جس کی اب مسلسل 104 دنوں سے خبر موصول ہو رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19740 نئے کیسوں کی رپورٹ کی گئی ۔
ایکٹیومجموعی کیسوں کی تعداد اس وقت 236643 ہے جو 206 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ایکٹیو معاملات، ملک کی ٹوٹل پازیٹیو معاملات اس وقت صرف 0.70 فیصد ہے۔
ملک بھر میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں مستقل توسیع ہو رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1269291 مریضوں کی جانچ کی گئی۔ ابھی تک ہندوستان میں مجموعی طور پر 58.13 کروڑ(581312481) سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
ایک جانب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں توسیع ہو رہی ہے تو دوسری طرف ہفتہ وار پوزیٹیویٹی کی شرح 1.62 فیصد برقرار ہے جو کہ اب گذشتہ 106 دنوں میں 3 فیصد سے کم ہے۔ روزانہ پوزیٹویٹی کی شرح 1.56 فیصد ہے۔ گذشتہ 40 دنوں سے روزانہ پوزیٹیویٹی کی شرح 3 فیصد سے کم برقرار ہے جبکہ اب مسلسل 123 دن سے پانچ فیصد سے کم ہے۔
تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1762332
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 ویکسین کی دستیابی سے متعلق اپ ڈیٹ
ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کے 95.91 کروڑ سے زیادہ ڈوز فراہم کئے گئے
ابھی تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 8.51 کروڑ سے زیادہ باقی اور غیر استعمال شدہ ویکسین کے ڈوز دستیاب ہیں
ملک گیر ٹیکہ کی مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند اور ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلاقمت کووڈ ویکسین فراہم کرکے معاونت کر رہی ہے۔ کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کی ہمہ گیریت کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ، ملک میں ویکسین تیاری کرنے والوں کے ذریعہ تیار کی جارہی ویکسین میں سے 75 فیصد خریدے گی اور انھیں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم (بلاقیمت) کرے گی۔
ویکسین کے ڈوز
|
(9اکتوبر 2021 کے مطابق)
|
فراہم کیے گئے
|
95,51,92,065
|
باقی دستیاب
|
8,51,21,236
|
حکومت ہند کے ذریعے (بلاقیمت کے چینل) اور براہ راست ریاستی سرکاری خرید کے زمرے کے ذریعے ابھی تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 95.51 کروڑ سے زیادہ (955192065) ویکسین کے ڈوز فراہم کئے جاچکے ہیں۔
8.51کروڑ سے زیادہ (85121235) بیلنس اور غیر استعمال شدہ ویکسین کے ڈوز ابھی بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں جنھیں لگایاجانا ہے۔
تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1762330
کووڈ-19 ویکسین کی انتیہ یودیا کے لیے راستہ ہموار کرتے ہوئے: سرنج کی برآمدات پر تعدادی پابندی لگادی گئی
یہ پابندی سرنج کے صرف 3 زمروں پر 3 مہینے کے لیے عائد رہے گی
اندرون ملک ویکسین کے مینوفیکچرر اور سرنج تیار کرنے والوں نے ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام میں موثر نفاذ میں ایک اہم اور انتہائی حساس کردار ادا کیاہے۔ ابھی تک ہندوستان میں تقریبا 94 کروڑ ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور یہ 100 کروڑ ٹیکے لگانے کا اہم نشان حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ہندوستان کے ہر ایک شہری کو ٹیکہ لگانے کے مستحکم سیاسی عہد کے ساتھ ہی پنڈت دین دیال اپادھیایہ کی پیش کردہ انتودیہ کا فلسفہ پورا کرنے کے لیے حکومت ہند نے اندرون ملک سرنج کی دستیابی میں اضافہ کرنے اور ان کی فراہمی بڑھانے کی غرض سے ، سرنج کی تعدادی برآمدات پر پابندی لگادی۔
کم سے کم ممکنہ وقت میں تمام اہل شہریوں کو ٹیکہ لگانے کے پروگرام کی حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے سرنج کا رول انتہائی اہم ہے۔ سرنج کی باقاعدہ دستیاب کو یقینی بنانے کے تناظر میں، جسے ٹیکہ لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، حکومت ہند نے اس کی برآمدات پر تعدادی پابندی لگائی ہے جس میں سرنج کی صرف درج ذیل دو زمرے ہی شامل ہیں:۔
- 0.5 ایم ایل / 1 ایم ایل اے ڈی (آٹو-ڈسیبل) سرنج
- 0.5 ایم ایل / 1ایم ایل/2 ایم ایل / 3 ایم ایل ڈسپوزیبل سرنج
- 1 ایم ایل/2 ایم ایل/ 3 ایم ایل آر یو پی (دوسرا استعمال پر پابندی) سرنج
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ برآمداتی پابندی کسی طرح کی یا کسی زمرے کی سرنج پر نہیں ہے بلکہ یہ صرف خصوصی سرنجوں کے بعض زمروں کی برآمدات پر تعدادی پابندی ہے جو کہ 3 مہینے کی محدود مدت کے لیے ہے۔ مزید برآں مذکورہ بالا کے علاوہ دیگر طرح اور زمروں کی سرنج اس تعدادی پابندی کے تحت نہیں آتیں:
تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1762354
مرکزی وزیر صحت نے 19 ریاستوں کے ساتھ کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی پیشرفت کا جائزہ لیا
ریاستوں کو 100 کروڑ ٹیکہ کاری کامقصد حاصل کرنے کے مقصد پر زور دیا
سخت پابندی کے ساتھ کووڈ-19 محفوظ تہواروں کے سیزن پر توجہ مرکوز
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج تمام اہم ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریوں اور مشن ڈائرکٹروں (قومی ہیلتھ مشن) کے ساتھ بات چیت کی اور ان ریاستوں میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی پیشرفت کاجائزہ لیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے سفر میں فوری سنگ میل 100 کروڑ ٹیکے لگانے کی تکمیل ہے۔ ابھی تک ہندوستان میں 94 کروڑ ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
ڈاکٹر مانڈویا نے واضح کیا کہ تہوار عام طور پر خوشی اور مسرت اور بڑی بھیڑ کے ساتھ ہوتے ہیں، اگر انھیں کووڈ پروٹوکول کے مطابق کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ کووڈ-19 کو روکنے کے سلسلے میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’کووڈ-19 کے پروٹوکول پر بہت سختی کے ساتھ عمل کرنے اور ٹیکہ کاری میں تیزی لانا ہی دو رخی حل ہے‘‘۔ انھوں نے ان تجربات کے نتائج کی مثال دی جن میں پہلا ڈوز لگانے والوں میں سے 96 فیصد افراد کووڈ-19 سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید واضح کیا کہ یہ تعداد ان لوگوں کے لیے تقریباً 98 فیصد ہوگئی ہے جو کہ ویکسین کے دونوں ٹیکے لگواچکے ہیں۔
تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1762424
Important Tweets
*****
U.No.9923
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1763008)
Visitor Counter : 145