وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایسٹروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا نے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کو آریہ بھٹ ایوارڈ سے نوازا

Posted On: 09 OCT 2021 9:49PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ڈاکٹر جی ستیش ریڈی   جدید ایویونکس، نیوی گیشن اور میزائل ٹکنالوجیز کی آر  اینڈ ڈی کے شعبے میں  ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔
  • ڈاکٹر ریڈی  ایک ادارہ ساز ہیں اور انہوں نے  ایک زبردست  دفاعی ترقیات اور  پروڈکشن کا ایکو سسٹم  قائم کرنے کے لئے  میکانزم تیار کیا ہے۔

ایسٹروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا (اے ایس آئی) نے  ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور  ڈی آر ڈی او کے چیئرمین  ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کو   بھارت میں  ایسٹرو ناٹکس  کے فروغ کے سلسلے میں ان کی زندگی بھر کی نمایاں خدمات کے لئے  باوقار آریہ بھٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد  9 اکتوبر 2021 کو  یو آر  راؤ سیٹلائٹ سینٹر  بنگلور میں کیا گیا، جس میں اسرو، ڈی آر ڈی او  اور دیگر تعلیم اداروں  کی شخصیات نے  ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

ڈاکٹر جی ستیش ریڈی   جدید ایویونکس، نیوی گیشن اور میزائل ٹکنالوجیز کی آر  اینڈ ڈی کے شعبے میں  ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے  اسٹریٹجک اور  ٹیکٹیکل  میزائل سسٹم  کے سلسلے میں  بہت زیادہ خدمات انجام دیں اور  ملک کو اہم دفاعی ٹیکنالوجیز میں  خود کفیل بنانے میں مدد کی۔ وہ  ایک ادارہ ساز ہیں اور انہوں نے  ایک زبردست  دفاعی ترقیات اور  پروڈکشن کا ایکو سسٹم  قائم کرنے کے لئے  میکانزم تیار کیا ہے۔ ان کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں  میں دفاعی تحقیق  کو اعلی ٹکنالوجی کے لئے تیار ہونے کی سطح کی جانب  پیش رفت کے لئے تحریک ملی ہے ۔

اے ایس آئی  تکنیکی  میٹنگوں کا انعقاد کرکے ، ٹیکنیکل پبلی کیشن کی اشاعت اور نمائشوں کا انعقاد کرتے ہوئے   ایسٹرو ناٹکس سے متعلق  تکنیکی اور دیگر معلومات  کی اشاعت  میں مصروف  ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2021۔10۔09)

U-9910


(Release ID: 1762737) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi