شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوتر آدتیہ سندھیا نے اڑان اسکیم کے تحت گرین فیلڈ سندھو درگ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا


انہوں نے اڑان اسکیم کے تحت سندھو درگ کو ممبئی سے ملانے والی پہلی پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

اڑان کے تحت پانچ ہیلی پورٹس اور 2 واٹر ایئرو ڈرومز سمیت 381 راستے اور 61 ہوائی اڈے

Posted On: 09 OCT 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09اکتوبر، 2021 / شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتر آدتیہ ایم سندھیا نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل شہری ہوا بازی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پادھی اور ایلائنس ایئر کے سی ای او جناب ونیت سود کے ساتھ مہاراشٹر میں گرین فیلڈ  سندھو درگ ہوائی اڈے کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا اور آر سی ایس – اڑان (علاقائی رابطہ اسکیم – اڑےدیش کا عام ناگرک) کے تحت  سندھو درگ سے ممبئی کو ملانے والی پہلی  پرواز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  مہاراشٹر سرکار  کے وزیر اعلیٰ جناب ادھوو ٹھاکرے نے سندھو درگ ہوائی اڈے سے ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب  رام داس اٹھاولے ،  مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار، مہاراشٹر کے مالیے کے وزیر  جناب بالا صاحب تھورٹ، سیاحت ، ماحولیات اور پروٹوکول کے وزیر  جناب آدتیہ ٹھاکرے ، مہاراشٹر کے صنعتوں کے وزیر جناب سبھاش دیسائی،  مہاراشٹر کے سرپرست وزیر  جناب اودئے سامنت، لوک سبھا کے رکن جناب ونایک راوت اور دیگر اہم متعلقہ فریقوں نے بھی  سندھو درگ ہوائی اڈے سے اس تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر  جناب جیوتر آدتیہ ایم سندھیا نے اپنے خطاب میں کہا ‘‘سندھو درگ ہوائی اڈے کا افتتاح اور ممبئی کے لیے پرواز کی شروعات کونکن خطے کی شاندار تاریخ میں ایک نیا باب ہے۔ اس  پیش رفت سے  مقامی تجارت اور سیاحت کی ترقی کے نئے موقعے پیدا ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ خطے کی بہت زیادہ صلاحیتوں کے ساتھ روزانہ پروازوں میں اگلے انچ برسوں میں 20 سے 25 فیصد  کا اضافہ ہو جائے گا۔ ’’

یہ دن مہاراشٹر کے عوام کے لیے ایک یادگار دن ہے ۔ جیساکہ اس افتتاح  کے بعد مہاراشٹر کے ساحلی کونکن خطے کو قومی فضائی نقشے میں نمایا مقام حاصل ہو گیا ہے۔ ان نئی پروازوں سے مسافروں کو سہولت اور آرام فراہم ہوگا۔ جس سے لوگوں کو کونکن خطے میں آسانی سے پہنچنے  کے لیے ایک راستہ  فراہم ہوگا جو اپنے قدیم ساحلوں ، مندروں اور قلعوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان نئی پروازوں سے سندھو درگ کے لوگوں کو نہ صرف  ممبئی کے سفر میں آسانی ہو جائے گی بلکہ دیگر میٹرو شہروں کے ساتھ بھی اضافی رابطے پیدا ہو جائیں گے اور اس طرح ممبئی سے ، دلی، پنے، کولکتہ اور حیدرآباد جیسے شہروں کے ساتھ براہ راست رابطہ پیدا ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ  سندھو درگ ہوائی اڈاشمالی گوا کا سفر کرنے والے لوگوں کے لیے ایک اچھا متبادل ہوگا۔

سندھو درگ ہوائی اڈا جسے ثیپی ہوائی اڈے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلعے میں واقع ہے۔ یہ ہوائی اڈہ 275 ہیکٹیئر رقبے میں پھیلا ہوا ہے ۔ رن وے کی لمبائی  2 ہزار 500 میٹر ( 8 ہزار 202 فٹ) ہے۔ اور یہ ایئر بس اے -320 اور بوئنگ  بی – 737 جیسے تنگ طیاروں کی آمد و رفت کا اہل ہے۔ ہوائی اڈے کی ٹرمنل کی عمارت میں مصروفیت کے اوقات کے دوران جانے والے 200 اور آنے والے 200 مسافروں کی گنجائش ہے۔

یہ افتتاح اڑان اسکیم کے تحت 61ویں ہوائی اڈے کا افتتاح ہے۔ اور اڑان کے تحت 381 راستوں پر کامیاب پروازوں کی شروعات ہے۔ لوگ اب سندھو درگ سے ممبئی کے لیے 85 منٹ کی ایک پرواز کے ذریعے  آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔  جبکہ اس سے پہلے انہیں سڑک یا ٹرین کے سفر پر مجبور ہونا پڑتا تھا اور ان دونوں شہروں کے درمیان 10 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا تھا۔

ایئرلائن  میسرز ایلائنس ایئر اڑان 3.1 کے تحت سندھو درگ – ممبئی رابطہ تفویض کیا گیا ہے۔ یہ 75 واں اڑان راستہ ہے جس پر ایئر لائن نے پروازیں شروع کی ہے۔ ایلائنس ایئر  اس راستے پر اپنا 70 سیٹوں والا اے ٹی آر   600-72 طیارہ کام پر لگائے گا۔

کام شروع کرنے اور کام مکمل ہونے کے درمیان لاگت میں فرق کی رقم وی جی ایف کی شکل میں مالی ترغیبات مرکز ، ریاستی سرکاروں اور ہوائی اڈے کے منتظمین  کی طرف سے منتخبہ فضائی کمپنیوں کو فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ اس اسکیم کے تحت ایسے علاقوں سے جہاں فضائی خدمات مہیا نہیں ہیں یا فضائی خدمات بہت کم ہیں۔ پروازیں چلانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اب تک ، 5 ہیلی پورٹس اور دو واٹر ایئروڈرومز سمیت 381 راستوں  اور 61 ہوائی اڈوں پر اڑان اسکیم کے تحت پروازیں شروع کی گی ہیں۔

اڑان پروازوں کی تاریخیں اور اوقات  مندرجہ ذیل ہیں :

نمبر شمار

پرواز کا نمبر

سے

کو

رخصت

آمد

1

9I-661

ممبئی

سندھو درگ

1135

1300

2

9I-662

سندھو درگ

ممبئی

1325

1450

--

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

09.10.2021

U –9895


(Release ID: 1762546) Visitor Counter : 208
Read this release in: English , Hindi , Tamil