وزارت دفاع
تعارفی پروگرام:بھارت۔ برطانیہ مشترکہ کمپنی سطح کی فوجی تربیت کا چھٹا ایڈیشن:مشق اجے واریئر کا چوبٹیا (اتراکھنڈ) میں آغاز
Posted On:
07 OCT 2021 6:10PM by PIB Delhi
بھارت۔ برطانیہ مشترکہ کمپنی سطح کی فوجی تربیت کا چھٹا ایڈیشن،مشق اجے واریئر کا چوبٹیا (اتراکھنڈ) میں آغاز کیا گیا اور جس کا اختتام 20 اکتوبر 2021 کو ہوگا۔ یہ مشرق دوست بیرونی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے اور مہارت کی شیئرنگ کی ایک پہل کا حصہ ہے۔ اس مشق کے دوران بھارتی فوج کی ایک انفنٹری کمپنی اور اسی کے مساوی برطانوی فوج کی کمپنی اپنے ممالک میں اور بیرونی ممالک میں تعیناتی ہونے پر مختلف فوجی کارروائیوں کے دوران حاصل شدہ اپنے تجربات شیئر کریں گے۔ یہ دونوں فوجیں مل کر ایک دوسرے کے مختلف تجربات سے فائدہ اٹھائیں گی۔
تربیت کے ایک حصے کے طور پر دونوں فوجیں ایک دوسرے کےہتھیاروں، آلات، حکمت عملی، مشترکہ فوجی آپریشن چلانے کے لئے تکنیک اور طریقہ کار سے واقفیت حاصل کریں گی۔ اس کے علاوہ باہمی مفاد کے مختلف موضوعات مثلاً مشترکہ ہتھیاروں کا تصور مشترکہ فوج میں تجربات کی شیئرنگ ، آپریشن ، لاجسٹکس وغیرہ پر ماہرین کے اکیڈمک مباحثے بھی ہوں گے۔ یہ مشترکہ فوجی تربیت ایک نصف شہری ماحول میں مشترکہ فوجی کارروائیاں کرنے کی دونوں فوجیوں کی کارگزاری کی تصدیق کے لئے 48 گھنٹے کی سخت مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔
یہ مشترکہ فوجی تربیت دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان روایتی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک بڑا قدم بھی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 9827
(Release ID: 1761890)
Visitor Counter : 208