سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک نقل وحمل اورقومی شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے بہترین


مددگارافراد کو ایوارڈ دینے کے لئے اسکیم کی شروعات کی ، یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیئے جائیں گے جنھوں نے موٹرگاڑیوں سے ہوئے مہلک حادثات
میں متاثرہ افراد کی جان بچائی ہو

Posted On: 05 OCT 2021 9:30PM by PIB Delhi

 

سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کی مرکزی وزارت  (ایم اوآرٹی ایچ ) نے بہترین مددگارافراد کو ایوارڈ دینے کی اسکیم کے لئے رہنما ہدایات جاری کی ہیں ،  جنھوں نے موٹرگاڑی سے مہلک حادثے کے وقت  طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے  فوری مدد اور اسپتال /ٹراما کیئرسینٹرپہنچاکر متاثرہ شخص کی جان بچائی ہو، یہ ایوارڈ ان ہی کے لئے ہے ۔ اسکیم کا اہم مقصد ایمرجنسی حالات میں سڑک حادثے کے متاثرین کی مدد کے لئے عوام کو راغب کرنا ہے اور  روڈ پر معصوم جانوں کی حفاظت کے لئے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔

کوئی فرد جس نے حادثے کے وقت  متاثرہ افراد کو طبی خدمات مہیاکرانے کے لئے فوری انتظامی مدد اور اسپتال پہنچاکر  جان بچائی ہو وہ اس ایوارڈ کے اہل ہوں  گے ۔ ایک بہترین مدد گار شخص سال میں زیادہ سے زیادہ 5مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرسکتاہے ۔

بہترین مددگارکے لئے ایوارڈ کی رقم  ہرحادثے کے وقت 5ہزارروپے ہوگی ۔ پولیس اسٹیشن /اسپتال سے اطلاع موصول ہونے پر  ضلع  سطح کی تشخیصی کمیٹی ماہانہ بنیادوں پر تجاویز کی منظوری اوراس کا جائزہ لے گی ۔ ضلع سطح کی تشخیصی کمیٹی میں  ضلع مجسٹریٹ ، ایس ایس پی ، چیف میڈیکل اور ہیلتھ آفیسر متعلقہ ضلع کے آرٹی او(ٹرانسپورٹ محکمہ )شامل ہوں گے ، جو بہترین مددگاروں کو رقم کی ادائیگی کے لئے متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے محکموں کو معاملوں کو بھیجنے اوراس کی منظوری کے لئے کام کریں گے ۔

ایم اوآرٹی ایچ  بہترین مددگاروں کی رقم کی ادائیگی کے لئے ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے نقل وحمل کے محکمے کے 5لاکھ روپے کی ابتدائی رقم فراہم کرے گا۔ اس کے بعد وزارت ماہانہ بنیاد پرریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں سے وہ رقم واپس لے لے گا۔

پرنسپل سکریٹری (داخلہ ) کی صدارت میں ایک ریاستی سطح کی نگرانی کمیٹی ہوگی جس میں کمشنر (صحت ) اور اے ڈی جی پی (آمدودرفت اورسڑک تحفظات )کے علاوہ  ممبران اورٹرانسپورٹ کمشنر  کے علاوہ ممبرسکریٹری ہوں گے جو اسکیم کے مناسب نفاذ کی نگرانی کے لئے سہ ماہی  میٹنگیں کرتے رہیں گے ۔

ہرسال  ہرریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ریاستی سطح کی نگرانی کمیٹی سالانہ بنیادوں پر قومی سطح کے ایوارڈ کے لئے زیادہ سے زیادہ تین قابل تجاویز کونامزد کرے گی اور سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت کو مزید غوروفکرکے لئے بھیجے گی ۔ ایم اوآرٹی ایچ کے پاس اس مقصد کے لئے ایک تشخیصی کمیٹی ہوگی اوروہ  ریاستوں  /مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لے گی اور سال کے 10بہترین مددگاروں کا انتخاب کرے گی ۔وہ دہلی میں قومی روڈ سیفٹی مہینہ (این آرایس ایم ) کے دوران سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی کے ساتھ ساتھ  ہرایک کو ایک لاکھ روپے سے نوازیں گے ۔

یہ اسکیم 15اکتوبر ،2021سے نافذالعمل ہوگی ۔ اسکیم کی تفصیلات وزارت کے پورٹل پردستیاب ہے ۔

 

 

****************

 

ش ح۔ع ح۔ ع آ  

U. NO. 9764


(Release ID: 1761386) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi