بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے کلیریئنٹس پگمنٹس بزنس اور ہیوبیک بزنس کے مجوزہ انضمام کو منظوری دی،جس کے نتیجے میں مشترکہ کاروبار کو سنبھالنے والے یونٹ کی کمان ایس کے کیپٹل پارٹنر س ، ایل پی کے ہاتھوں میں ہوگی، ہیوبیک ہولڈنگ جی ایم بی ایچ اور کلیرینٹ اے جی کے پاس چھوٹی حصہ داری ہوگی
Posted On:
04 OCT 2021 6:23PM by PIB Delhi
بھارتی مقابلہ جاتی کمیشن ( سی سی ا ٓئی ) نے کلیریئنٹس پگمنٹس بزنس اور ہیوبیک بزنس کے مجوزہ انضمام کو منظوری دی ،جس کے نتیجے میں وجود میں آنے والے مشترکہ کاروبار کو سنبھالنے والے یونٹ کی کمان ایس کے کیپٹل پارٹنرس ، ایل پی کے ہاتھوں میں ہوگی، جبکہ ہیوبیک ہولڈنگ جی ایم بی ایچ اور کلیریئنٹس اے جی کے پاس چھوٹی حصہ داری ہوگی۔ مجوزہ انضمام میں بھارت سمیت مختلف ممالک میں کلیرئینٹس انٹرنیشنل ، کلیرئینٹس سالیوشن اور ان کی معاون کمپنیوں کے ذریعہ آپریٹ کی جارہی نامیاتی پگمنٹ ، پگمنٹ پریپریشن اور رنگوں کی پپداوار اور ٹریڈنگ (کلیرئینٹس پگمنٹ بزنس ) اور بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہیوبیک اوراس کی معاون کمپنیوں کے ذریعہ آپریٹ کی جارہی زنگ سے تحفظ پگمنٹ کے ساتھ ساتھ نامیاتی اور غیرنامیاتی رنگ پگمنٹ ، ہائی برڈ پگمنٹ اور پگمنٹ پریپریشن کی تیاری ، تعمیر اور کاروباریت ( ہیوبیک بزنس ) کا انضمام شامل ہے۔اس انضمام کو کچھ اس طرح سے منظوری دی گئی ہے کہ انضمام کے نتیجے میں وجود میں آنے والے مشترکہ کاروبار کوسنبھالنے والے یونٹ کی کمان بالواسطہ طور پر ایس کے سی پی کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ ہیوبیک اور کلیرئینٹس کے پاس چھوٹی حصہ داری ہوگی۔
کلیریئنٹس – مختلف ایپلی کیشنز اورصنعتوںمیں استعمال کئے جانے والے خصوصی کیمیکلز کی پیداوار اور تقسیم شامل ہے۔ کلیریئنٹس ، عالمی سطح پران 6 اہم کاروبار میں کام کرتا ہے۔ -ایڈیٹبس ۔2- کیٹالٹس 3- فنکشنل منرلس 4- صنعتی اور صارفین کی خصوصیات 5- تیل اور کانکنی کی خدمات اور 6- پگمنٹس ۔
بھارت میں کلیریئنٹس نے چار معاون کمپنیوں اور ایک مشترکہ صنعت کے توسط سے اپنی موجودگی درج کرارکھی ہے، جن میں کلیریئنٹس انڈیا لمٹیڈ ، کلیریئنٹس کیمکلز انڈیا لمٹیڈ ،سود- کیمی انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ ، کلیریئنٹس سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ اور کلیریئنٹس آئی جی ایل اسپیشلٹی کیمکلز پرائیویٹ لمٹیڈ شامل ہیں۔
ہیوبیک – زنگ سے تحفظ پگمنٹس کے ساتھ ساتھ نامیاتی اور غیرنامیاتی رنگ پگمنٹس اور پگمنٹس پریپریشن کی مینوفیکچررس کمپنی ہے ۔ ہیوبیک اپنی مصنوعات کو پینٹ ، پلاسٹک ، سیاہی اور عمارت کی تعمیر کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایپلی کیشنز میں استعمال کے لئے فراہم کرتی ہے۔
بھارت میں ہیوبیک نے دو معاون کمپنیوں اور ایک مشترکہ صنعت کے توسط سے اپنی موجودگی درج کرارکھی ہے، جن میں ہیوبیک کلر پرائیویٹ لمٹیڈ ، ہیوبیک پگمنٹس پرائیویٹ لمٹیڈ اور ہیوبیک ٹویو جے وی شامل ہیں۔
لکس بڈکو دراصل ایس کے سی آئی بی ( ایس کےسی پی کی ایک معاون ) کی مکمل ملکیت والی بالواسطہ طور پر معاون کمپنی ہے ، جس کی تشکیل مجوزہ انضمام کے لئے کی گئی ۔ایس کےسی پی ایک پرائیویٹ سرمایہ کار ی کی فرم ہے ، جو خصوصی مواد ، کیمیائی اوردواسازی کے شعبوں پر مرکوز ہے۔
بھارت میں ایس کے سی پی، اپنی معاون کمپنیوں کے ذریعہ غیرنامیاتی پگمنٹس ، پریپریشن اور خرید وفروخت کی تجارت میں ملوث ہے۔اس بارے میں سی سی آئی کے تفصیلی احکامات جلد ہی دستیاب ہوں گے ۔
*************
ش ح۔ ع ح ۔رم
U-9717
(Release ID: 1761062)
Visitor Counter : 155