کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے چارٹیڈ اکاؤنٹینٹ برادری کو شفافیت میں معیارات پیدا کرنے کے لیے مشن موڈ انداز میں کام کرنے کی تلقین کی


جناب گوئل نے دوبئی میں مصروف عمل چارٹیڈ  اکاؤنٹینٹ  حضرات سے کہا ہے کہ وہ بھارت-متحدہ عرب امارات شراکت داری اور روابط کو مالامال بنائیں

جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت 5 کھرب امریکی ڈالر کے بقدر  کی معیشت بن جانے کی جانب قدم بڑھا دیا ہے

چارٹیڈ اکاؤنیٹینٹ حضرات اصلاحات کی نوعیت  اور اقدار کی فراہمی کے لحاظ سے ایک محوری کردار ادا کریں گے:جناب گوئل

وزیر تجارت نے آئی سی اے آئی دوبئی چیپٹر سے خطاب کیا

Posted On: 03 OCT 2021 8:16PM by PIB Delhi

 تجارت و صنعت ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور کپڑے کی صنعت، حکومت ہند کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا ہے کہ بھارت 5 کھرب امریکی ڈالر کے بقدر کی معیشت بن جانے کے لیے پوری فعالیت کے ساتھ قدم اٹھا رہا ہے۔ اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران آئی سی اے آئی دوبئی چیپٹر سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آج بھارت ایک آتم نربھر ملک بننے کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے اور بےباکانہ اصلاحات انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہم وبائی مرض کی صورت حال کے باوجود اقتصادی اشاریوں میں ترقی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ 2020-21 کی مالی سال کے پہلی ششماہی میں بھارت کا کاروبار اپریل-ستمبر 2021 تک 197.11 بلین امریکی ڈالر کے بقدر تک پہنچ گیا، جو اپریل-دسمبر 2019 کے مقابلے میں 23.08 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کے معاملے میں اوسطا 53.8 (دوسری سہ ماہی) کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ پہلی سہ ماہی میں 51.5 اضافہ درج کیا گیا تھا۔ جس کی کلکشن 5 مہنوں میں ماہ ستمبر کے دوران سب سے زیادہ رہا ہے۔

وزیر تجارت نے کہاہے کہ 5 کھرب امریکی ڈالر کی بقدر کی معیشت ایک بے باکانہ اولوالعزمی کا اظہار کرتا ہے اور ہر بھارتی کو اسے ممکن بنانے میں اپنا تعاون دینا ہے اور اسے ایک عوامی تحریک کی شکل بھی دینی ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا، پی آئی ایل اسکیم، سنگل ونڈو سسٹم، صنعتی گلیارے، قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن،کمپنیوں میں عاید ہونے والے ٹیکسوں میں تخفیف، عصر معکوس  انکم ٹیکس کا خاتمہ، لچیلی ایف ڈی آئی پالیسی وغیرہ، وہ چند کلیدی اصلاحات اور اسکیمیں ہیں، جنہیں حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی شعبے میں شفافیت کو رواج دے کر معیشت کے خدشات کو ختم کرنا، ڈیجیٹل انڈیا اسکل انڈیا اور عام انسان بطور خاص کاشت کاروں اور ایم ایس ایم ای کو مالی خواندگی سمیت  قومی پہل قدمیوں کے ذریعے مستحکم بنانا وہ چند اقدامات ہیں، جنہوں نے بھارتی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت-متحدہ عرب امارات شراکت داری ہمارے باہمی طور پر مفید تعلقات کی روح رواں ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں تقریبا 3.4 ملین بھارتی برادری آباد ہے، جو ایک بڑی نسلی برادری ہے اور ملک کی مجموعی آبادی کا تقریبا 30 فیصد حصہ ہے اور یہ آبادی دونوں ممالک کے مابین ایک طرح کے رابطے کے پل کا کام کرتی ہے۔  ہماری تقریبات یعنی آزادی کا امرت مہوتسو حسن اتفاق سے متحدہ عرب امارات کے 1971 میں یونین کی حیثیت سے اعلان کیے جانے کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات ایک ساتھ وقوع پذیر ہوئی ہیں۔ ہم نے گزشتہ ہفتے ہی سی ای پی اے گفت وشنید کا آغاز کرکے اپنی دوستی کا استحکام بخشنے کی جانب ایک اگلا قدم اٹھایا ہے۔

آئی سی اے آئی دوبئی کی ستایئش کرتے ہوئے جو آئی سی اے آئی کے تحت 45 سمندر پار چیپٹروں میں سے ازحد سرگرم چیپٹر ہے اور سب سے وسیع حیثیت رکھتا ہے، جناب گوئل نے کہا کہ دوبئی اصلا بھارت کا توسیعی ہم سایہ ہے اور آئی سی اے آئی دوبئی چارٹیڈ اکاؤنٹینٹ حضرات کے لیے توسیعی گھر کی حیثیت رکھتا ہ ے۔

انہوں نے ان متحدہ عرب امارات میں کامیابی کے ساتی وی اے ٹی کو متعارف کرانے میں آئی سی اے آئی دوبئی کے محور کردار کی ستائش کی اور آکسیجن کنسنٹریٹر س، خوراک اور دیگر لازمی اشیا کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران بھارت کو فراہم کرکے اپنی بے لوث تعاون کے لیے دوبئی چیپٹر کا شکریہ ادا کیا۔

جناب گوئل نے کہا کہ سی اے حضرات اصلاحات کو مستحکم بنانے اور اقدار کی فراہمی میں ایک محوری کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں سی اے حضرات صنعتی توقعات سے آگے بڑھ کر دیکھتے ہیں اور وہ قومی اور معاشرے کے مفاد کو اپنے پیشے سے کہیں اوپر مانتے ہیں۔ سی برادری کو وزیراعظم مودی کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے مشن موڈ انداز میں کام کرنا پڑے گا، تاکہ بھارت کو عالمی سطح کی بھارتی آڈٹ فرم کی شکل دی جاسکے۔ میں دوبئی میں موجود سی اے حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے موکلان  (UAE buv:gç tcsiness houses) کو بھارت میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کریں اور ہمارے یہاں دستیاب منڈیوں سے مستفید ہوں۔

یہاں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ جناب پیوش گوئل جو تجارت و صنعت، کپڑے کی صنعت، صارفین امور اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر ہیں، وہ دوبئی ایکسپو میں بھارتی پویلین کی افتتاح کی غرض سے تشریف لے گئے ہیں۔ اس سرکاری دورے کو بھارت- متحدہ عرب امارات کلیدی شراکت داری کو مستحکم بنانے اور فروغ دینے کے تئیں ایک مستحکم قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے، ساتھ ہی ساتھ ان کے اس دورے سے تجارت کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کو غیرمعمولی سطحوں تک بھی پہنچانے کی توقع کی جارہی ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران کی مصروفیات میں  متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے غیرملکی تجارت عالی جناب الثانی احمد الزیودی ، ایگزیکیٹیو کونسل کے گروپ اور ابو ظہبی سرمایہ کاری اتھارٹی کے ڈائریکٹر احمد بن زیاد النہیان، امارات میں موجود سرکردہ کاروباری شخصیات مثلا عالی جناب سلمان احمد بن سلیم- گروپ چیئرمین ڈی پی ورلڈ کے ایگزیکیٹیو آفیسر اور کسٹمز ، پورٹس اور فری زون کارپوریشن کے چیئرمین عالی جناب محمد علی راشد الابار وغیرہ سے بھی ملاقات کرنا شامل ہے۔

********** ***

 

( ش ح ۔ م ن ۔  ت ع (

04.10.2021

U.No:  9670

 

 


(Release ID: 1760729) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi