صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ-19 ٹیکوں کی دستیابی پرتازہ ترین صورتحال
ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 89.89 کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کی گئیں
ریاستوں؍مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 5.67 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی بچی ہوئی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں
Posted On:
04 OCT 2021 9:45AM by PIB Delhi
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور اس کے دائرے میں اضافے کے لئے پرعزم ہے۔ عالم گیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون، 2021 کو ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری مہم میں بہتر منصوبہ بندی اور ویکسین کی فراہمی کی چین کو منظم کرکے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈوانس میں ویکسین کی دستیابی اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کی دستیابی کے ذریعہ تیزی لائی گئی ہے۔
ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے فراہم کرکے تعاون کررہی ہے۔ عالم گیر کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ویکسین مینوفیکچررز کی جانب سے تیارکی جارہی ویکسین کو خرید کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 75 فیصد بالکل مفت ویکسین کی سپلائی کرےگی۔
ویکسین کی خوراکیں
|
(04 ؍اکتوبر 2021ءکے مطابق)
|
فراہم کی گئی خوراکیں
|
89,89,83,265
|
بچی ہوئی خوراکیں
|
5,67,37,905
|
بھارتی حکومت ( با لکل مفت چینل ) کے ذریعہ اور ریاستی سرکار سے براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 89.89 کروڑ سے زیادہ (89,89,83,265) ویکسین کی خوراکیں دستیاب کرائی جا چکی ہیں -
مزید برآں 5.67 کروڑسے زیادہ (5,67,37,905)سے زیادہ بچی ہوئی اورغیراستعمال شدہ کووڈ-19 کی خوراکیں ابھی بھی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔
**************
)ش ح ۔ س ک۔ر ض(
04-10-2021
U. NO. 9662
(Release ID: 1760705)
Visitor Counter : 187