وزارت دفاع

اختتامی تقریب: ہند – نیپال مشترکہ جنگی مشق سوریا کرن XV

Posted On: 02 OCT 2021 8:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 02  اکتوبر       ہند – نیپال مشترکہ تربیتی مشق ، جنگی مشق سوریا کرن XV کے 15 ویں ایڈیشن کا آج  14 دنوں کی  جانفشاں تربیت کے بعد پتھورا گڑھ ، اتراکھنڈ میں اختتام پذیر ہوا۔

یہ مشترکہ مشق ، جو 20 ستمبر 2021 کو شروع ہوا ، انسداد دہشت گردی اور آفات سے نجات کی کارروائیوں پر مرکوز تھا۔ اس مشق نے دونوں افواج کے دستوں کو ہمیشہ کے لیے  پیشہ ورانہ اور سماجی رشتے کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کیا۔

سخت  فوجی تربیت کے بعد ، دونوں افواج نے توثیقی مشق کے دوران دہشت گرد گروہوں پر اپنی جنگی طاقت اور غلبے کی نمائش مشترکہ مشق کا اختتام کیا۔ اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کے منفرد روایتی رابطے کے ساتھ بے پناہ صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔ اعلیٰ حکام نے مشق کے پیشہ ورانہ طرز عمل پر اطمینان اور ستائش کا اظہار کیا۔

مشق کے دوران پیدا ہونے والی ہمدردی، اجتماعی جذبہ  اور خیر سگالی مستقبل میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک طویل راستہ طے کرے گی۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-9643



(Release ID: 1760641) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi