وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i)5.63فیصدسرکاری تمسکات 2026(ii) بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ2034 (iii) 6.67فیصد سرکاری تمسکات 2035 اور(iv)6.67فیصدسرکاری تمسکات 2050 کی فروخت (از سرنواجراء) کیلئے نیلامی

Posted On: 20 SEP 2021 8:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے(i) (جی او آئی)یکساں قیمتوں کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11 ہزارکروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے 5.63فیصد سرکاری تمسکات 2026(ii)قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے 3 ہزار کروڑ روپے (برائے نام )کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے بھارت سرکار کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2034 (iii)قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کی (برائے نام) نوٹیفائیڈ رقم کے لیے 6.67فیصد سرکاری تمسکات 2035 اور (iv) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7 ہزارکروڑ روپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے 6.67فیصد سرکاری تمسکات 2050کی فروخت (ازسرنواجراء)کا اعلان کیا ہے۔بھارت سرکار کے پاس مناسب سیکورٹیز میں سے کسی ایک یا اس سے زیادہ تمسکات کےبرخلاف 8 ہزارکروڑ روپے تک اضافی سبکرپشن کو بنائے رکھنے کا اختیارہوگا۔یہ نیلامیاں بروز جمعہ یعنی 24 ستمبر2021 کو ممبئی کے فورٹ علاقے میں ہندوستان کے ریزروبینک کے ممبئی آفس کیے جائیں گے۔

اہل افراد اور اداروں کو سیکورٹی کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا پانچ فیصد تک الاٹ کیا جائے گا جو کہ سرکاری سیکورٹیز کی نیلامیوں میں غیر مقابلہ جاتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے مطابق ہوگا۔

مقابلہ جاتی اور غیرمقابلہ جاتی ، دونوں طرح کی نیلامیوں کے لیے بولیوں کو 24ستمبر 2021 کو ہندوستان کے ریزروبینک کے کوربینکنگ سالیوشن (ای کبیر) پر الیکٹرانک شکل میں جمع کرنی ہوگی۔غیرمقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑے دس بجے سے گیارہ بجے تک کے درمیان جب کہ مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھےگیارہ بجے کے درمیان جمع کرنی ہوگی۔

نیلامیوں کے نتائج کااعلان 24 ستمبر 2021 بروز جمعہ کو کیا جائےگااورکامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی27ستمبر2021 (بروز پیر) کو کی جائے گی۔

یہ سیکورٹیز ‘‘جب جاری کی گئی’’ تجارت کے لیے اہل ہوگاجو کہ ہندوستان کے ریزروبینک کے ذریعے سرکلر نمبر آربی آئی25/19-2018 مورخہ 24 جولائی 2018 جوکہ وقت بہ وقت ترمیم شدہ، کے ذریعے جاری کردہ ‘مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں جب جاری کیے گئے لین دین’ سے متعلق رہنماخطوط کے مطابق ہوگی۔

 


************

ش ح۔ع ح۔ج ا

 (U:9454)


(Release ID: 1758862) Visitor Counter : 136


Read this release in: Punjabi , Hindi , English