وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت(ازسرنواجراء)(i)بھارت سرکار کا نیا فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2028، (ii) 6.10فیصد جی ایس 2031اور (iii)6.76فیصد جی ایس 2061

Posted On: 27 SEP 2021 8:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے (i)بھارت سرکار کی نئی فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2028کی فروخت (از سرنو اجراء)کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان یکساں قیمتوں کے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ چارہزار کروڑ روپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کیلئے ہے۔( i i) 6.10فیصدسرکاری تمسکات، 2031یکساں قیمتوں کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 13ہزار کروڑ روپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ہے اور( iii)6.76فیصدسرکاری تمسکات 2061متعددقیمتوں کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 7ہزار کروڑ روپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ سیکورٹی/سیکورٹیز کے خلاف 2ہزارکروڑروپے تک کے اضافی سبکرپشن کو برقرار رکھنے کا اختیارہوگا۔یہ نیلامیاں بروز جمعہ یعنی یکم اکتوبر 2021 کو ممبئی کے فورٹ علاقے میں ہندوستان کے ریزروبینک کے ممبئی آفس کے ذریعہ کی جائیں گی۔

اہل افراد اور اداروں کو سیکورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا پانچ فیصد تک الاٹ کیا جائے گا جو کہ سرکاری سیکورٹیز کی نیلامیوں میں غیر مقابلہ جاتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے مطابق ہوگا۔

مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی نیلامی کیلئے بولیوں کو یکم اکتوبر 2021 کو ہندوستان کے ریزرو بینک کے کوربینکنگ سالیوشن (ای کبیر)پر الیکٹرنک شکل میں جمع کیاجاناچاہیے۔غیرمقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑے دس بجے سے گیارہ بجے تک جب کہ مقابلہ جاتی بولیوں کو ساڑھے دس بجے سے ساڑے گیارہ بجے کے درمیان جمع ہونا چاہیے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر 2021 بروز جمعہ کو کیاجائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی 4اکتوبر 2021 (بروزپیر) کی جائے  گی۔

یہ سرکاری تمسکات ‘‘جب جاری کی گئی’’تجارت کے لیے اہل ہوگی جو کہ ہندوستان کے ریزرو بینک کے ذریعہ سرکلر نمبر آر بی آئی 25/19-2018مورخہ 24 جولائی 2018 جو کہ وقت بہ وقت ترمیم شدہ، کے ذریعے جاری کردہ ‘مرکزی حکومت کی تمسکات میں جب جاری کیے گئے لین دین’سے متعلق خطوط کے مطابق ہوگا۔

 

************

ش ح۔ع ح۔ج ا

 (U:9451)



(Release ID: 1758811) Visitor Counter : 157


Read this release in: Punjabi , English , Hindi