کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کاروبار کے ضوابط سب کے لئے یکساں ہونے چاہئیں: کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل
‘‘ہمیں مسابقتی بننے کے ذریعہ ہندستان کو عالمی سطح پر قائم کرنا چاہئے’’:جناب پیوش گوئل
لوجسٹکس پورٹل ‘کاروبار کرنے کی آسانی ’اور شفافیت لائے گا
دنیا ہندستان کو ایک پسندیدہ سرمایہ کاری منزل کے طور پر دیکھ رہی ہے
سرمایہ کاروں کے ذریعہ کیا گیا اختراع، اور ان کے معیار اور مسابقتی برانڈ انڈیا کو متعارف کرے گی
کاروبار اور صنعت کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ کامرس ہفتہ کے پروگرام ملک بھر میں سب سے زیادہ کامیاب رہے ہیں:جناب پیوش گوئل
Posted On:
27 SEP 2021 8:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 ستمبر2021/کامرس اور صنعت ، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ ‘کاروبار کے ضوابط تمام اسٹیک ہولڈرز کے یکساں ہونے چاہئیں۔ ہندستانی برآمدکار تنظیموں کے فیڈریش (فیو)کے ذریعہ آج یہاں منعقدہ ‘کامرس ہفتہ’اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کاروباری گھرانے چاہے بڑے ہو یاں چھوٹے وہ چاہے کہیں کےبھی ہوں، یا ان میں کوئی دوسری وجہ ہو، ہم چاہیں گے کہ ہر ایک کو ایمانداری سے اپنا کاروبار کرنے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے یکساں مواقع دستیاب ہوں۔
وزیر کامرس نے کہاکہ اس میں جوابدہی اور مقررہ وقت کی حد ہونی چاہئے اور برآمدات میں ترقی مختلف ریاستوں یا وزارتوں کے سب سے اعلی مشقوں کو لازمی طور سے مشترک کیا جانا چاہئے۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت بغیر مقررہ مدت کی حد کے اشیا اور خدمات کاروبار دونوں میں ہی ایکسپورٹ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ‘ہمیں مسابقتی بننے کے ذریعہ ہندستان کو عالمی سطح پر قائم کرنا چاہئے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے حالیہ امریکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ،‘وزیراعظم کی کثیر ملکی کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران متعدد صف اول کے صنعت سازوں نے ہندستان میں سرمایہ کاری کرنے کے تئیں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ‘لاجسٹکس کی آسانی پورٹل’ لانچ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے شفافیت آئے گی۔ جناب گوئل نے کہا کہ دنیا ہندستان کو ایک پسندیدہ سرمایہ کاری منزل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کےذریعہ کی گئی جدت ، ان کے معیار اور مسابقتی برانڈ انڈیا کو متعار ف کرے گی’۔
جناب گوئل نے کامرس مہوتسو وں سمیت کامرس ویک(ہفتہ) کے دوران پروگراموں کی مثالی کامیابی کے لئے ایف آئی ای او (فیو) اور تمام برآمد کار برادری کو مبارک باد دی۔ جناب گوئل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کامرس اور صنعت کی وزارت اور اس کے تمام دفتروں کے ذریعہ منائے گئے ‘آزادی کا امرت مہوتسو’کے دوران ملک کے تمام 739 اضلاع میں پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہفتے بھر چلنے والی ان تقاریب میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ راست اور بالواسطہ طور سے ان سے جڑے رہے۔ ملک بھر میں منعقد مختلف پروگراموں کو 23 مرکزی وزرا ، 9 وزرائے اعلی ،3 گورنر وں اور 26 وزرائے مملکت کے ذریعہ خطاب کیا گیا ہے۔
ش ح۔ ش ت -ج
Uno-9452
(Release ID: 1758797)
Visitor Counter : 216