ٹیکسٹائلز کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے بنکروں کے فائدے کےلئے بین الا اقوامی بازار میں مصنوعات کی بہتر قیمت پانے کی خاطر ڈیزائن ، معیار ، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ کو جدید تر بنانے کے لئے سر گرم پہل کی اپیل کی


ہماچل پردیش کے کلّو ضلع میں بنکر خدمات اور ڈیزائن رسورس سینٹر کے قیام کا اعلان کیا تاکہ ریاست کی پر کشش دستکاری مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے

گوئل نے کلّو میں اٹل سدن میں کاریگروں کے ساتھ ‘‘ سیوا اور سمرپن ابھیان ’’ پروگرام سے خطاب کیا

Posted On: 26 SEP 2021 7:34PM by PIB Delhi

کامر س و صنعت  اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج  کہا کہ  ہماچل پردیش  کے کاریگروں میں جادو ی  ہاتھوں کے ساتھ  زبردست صلاحیت  اور امکانات موجود ہیں  جو خوبصورت   فنی مصنوعات کی بنائی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور مرکزی وزارتوں کی جانب سے  سرگرمی سے کام کرنے کی ضرورت ہے  تاکہ ان مصنوعات کو  بین الاقوامی بازار میں مناسب انداز میں لایا جا سکے  ۔

جناب گوئل نے اعلان کیا کہ  ریاست کے کلّو ضلع میں ایک بنکر خدمات اور ڈیزائن رسورس سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ  بین الا قوامی بازار میں ان مصنوعات  کی برآمد کے لئے  ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانے کے علاوہ  ریاست کی پر کشش دستکاری  مصنوعات  کو فروغ دیا جا سکے  ۔  وزیر موصوف کلّو ضلع میں ہماچل پردیش  ریاست کی گولڈن جوبلی  کی یاد میں  ‘ سیوا اور سمرپن ابھیان’ کے تحت  منعقدہ  دستکاری  اور ہینڈلوم کاریگروں کے ساتھ بات چیت کے پروگرام سے خطاب کر رہے تھے  ۔

12GYB.png

 

وزیر موصوف نے کہا کہ ہماچل پردیش میں   دستکاری ، کاریگروں کی  ہنرمندی  کو فروغ دینے   اور جدید سازو سامان کے لئے زبردست  امکانات موجود ہیں اور ان کاریگروں کی  ویورس سروس سینٹر میں  نئے معیاری ڈیزائن کی  تیاری کے لئے   تربیت  فراہم کی جائے گی  ۔ انہوں نے  کہا کہ ڈیزائن ، کوالیٹی ، پیکیجنگ اور مارکیٹنگ کو جدید تر بنانے کے لئے   مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے   تاکہ بنکروں کو بین الا  قوامی بازارمیں ان کی مصنوعات کی اچھی قیمت مل سکے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ  ہماچل کی  ٹوپی آج  بین الاقوامی  سطح پر تسلیم کی جاتی ہے  اور  دنیا میں سرد ترین مقامات کے لئے  بین الاقوامی ضروریات  کے مطابق  اسے دوبارہ ڈیزائن کرنے کی  ضرورت ہے  ۔

مرکزی وزیر نے بڑے شہروں اور  پانچ ستارہ  ہوٹلوں میں  ان مصنوعات کی ضلع سطح پر  نمائش  کے انعقاد کا مشورہ دیا  تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی برانڈنگ کی جاسکے ۔ انہوں نے بنکروں سے اپنا ٹریڈ مارک حاصل کرنے  کے لئے بھی کہا  جس کے لئے مرکزی حکومت نے  80 فیصد تک رجسٹریشن  کی  فیس   کم کر دی ہے  ۔

28MSW.png

 

جناب گوئل نے  ضلع کے کاروباریوں سے  بھی بات چیت کی    اور  لکڑی کی دستکاری،  ہینڈلوم  ، کڑھائی کی مشینیں تقسیم کرنے  کے علاوہ  مقامی دستکاروں اور ہینڈلوم کے کاریگروں کو   سرٹیفکیٹس تقسیم کیں ۔ انہوں نے  ریاستی صنعتوں کے محکمہ پر زور دیا  کہ وہ  ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والی  اون  کے معیار  کو بہتر بنانے کے لئے   طریقوں اور وسائل پر بنیادی  توجہ دیں  ۔

وہاں پر  موجود بنکروں اور کاریگروں کی ستائش کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات کا ذکر کیا کہ   خالص فن اور ہر مصنوعات  کی نمائش  دیکھی  جو بہت  ہی خوبصورت ہیں اور جن ہاتھوں نے ان مصنوعات کو تیار کیا ہے   وہ واقعی بڑے قیمتی ہیں  ۔ تاہم انہوں نے اس بات سے بھی خبردار کیا کہ   ان تمام سالوں میں  اس  کی تجارتی قدر میں بڑا اضافہ ہوا  ہے اور مصنوعات کی مینوفیکچرنگ میں  بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

33CZ0.png

 

وزیر موصوف نے  اس بات  پر بھی زور دیا کہ  مناسب جدید ترین  مارکیٹنگ کے ساتھ   مصنوعات  اور اس کی مینوفیکچرنگ  کی ڈیزائننگ  کو عمل میں لاتے ہوئے  معیاری  پیکیجنگ پر  توجہ دینے کی  اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس قدم سے بین الا قوامی بازار میں مصنوعات کی بہتر اور اصل قیمت ملے گی۔

اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی جناب جے رام ٹھاکر نے کہا کہ   ریاست کے کاریگروں کی حوصلہ افزائی کے لئے   اقدامات کئے  جا رہے ہیں ۔ انہوں  نے کہا  کہ  فی الحال  ریاست میں  13572  بنکروں نے  اندراج کرایا ہے ۔ جن کا ذریعہ معاش  بنائی اور کڑھائی کی ہنر مندی سے جڑی ہوئی ہے ۔

جناب ٹھاکر نے بتایا کہ   کلّو کی شال اور ٹوپی کے ساتھ ساتھ چمبا کا رومال  اور کنّور کے شال  کو جی آئی ٹیگ دیا گیا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ بنکروں کے  لئے آن لائن فروخت  پلیٹ فارم    کی سہولت  مہیا کرانے کے لئے فلپ کارٹ  کے ساتھ ایم او یو پر  دستخط کیا  گیا ہے   اور محکمہ، مصنوعات کی آن لائن  فروخت کے لئے  کام کر رہا ہے  ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں  ریاست میں  دستکاری  اور ہینڈلوم مصنوعات کی  ڈیزائن اور معیار میں بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے  اور ہزاروں کنبوں نے اسے  اپنا  ذریعہ معاش بنا لیا ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ  کلّو ضلع کی دستکاری   خاص طور پر ٹوپی اور شال نے  بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے جب کسی ملک کا    سربراہ  بھارت آتا ہے  تو وزیر اعظم نریندر مودی کلّو کی ٹوپی اور مفلر سے ان کا خیر مقدم کرتے ہیں  جو ریاست کے لئے ایک فخر کا معاملہ ہے ۔انہوں نے بنکروں سے  روایتی کپڑوں جو   ہماری ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں ، ان کی حفاظت  کی اپیل کی  ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ  بحران کے دوران  سیاحت کا شعبہ  بری طرح  متاثر ہوا ہے   اور ہینڈلوم کا شعبہ   بھی اس سے الگ نہیں ہے ، ہزاروں کاریگر  متاثر  ہوئے ہیں   انہوں نے  ویورس سروس اور ڈیزائن رسورس سینٹر   جو ریاست کا  برسوں سے مطالبہ تھا ،  کی تکمیل پر  شکریہ اد اکیا ۔

مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ  نے پنڈال میں بنکروں کے ذریعہ  لگائی گئی نمائش کا منظر دیکھا۔  اس موقع پر ہینڈلوم اور دستکاری پر ایک مختصر ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔

تعلیم ،فن، زبان اور ثقافت کے ریاستی وزیر گووند سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہماچل پردیش ،    وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر  کی قیادت میں  ترقی کے ایک ماڈل کے طور پر ابھر رہا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ کلّو ضلع   آج اپنی خوبصورتی،مالا مال ثقافت، اور دستکاری کی وجہ سے  بین الاقوامی سطح  پر اپنی شناخت قائم کر چکا ہے  اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر نے بھی اٹل سرنگ کا دورہ کیا ۔ جناب گوئل نے  سرحدی سڑک تنظیم ( بی آر او )  کے کام کی ستائش کی اور اٹل سرنگ کوانجینئرنگ  کا  نایاب نمونہ  اور ملک کا فخر قرار  دیا  ۔  

 

*************

( ش ح ۔ ع  ح ۔ ر ب(

U. No.9425



(Release ID: 1758514) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi