سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر نے ’یوم اشاراتی زبان‘منایا


معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ایس)انسانی وسائل کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں:ڈاکٹر وریندر کمار ، وزیر

سماعت سے محروم طلباء کے لئے چوتھے ہندوستانی اشاراتی زبان مقابلہ 2021ء کے فاتحین کا بھی اعلان

پروگرام کے دوران انڈین سائن لینگویج میں درجہ Iسے Vکے لئے ترمیم شدہ نصابی کتابوں کا ڈیجیٹل فارمیٹ لانچ کیاگیا

Posted On: 23 SEP 2021 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23ستمبر؍2021:

انڈین سائن لینگویج  ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر(آئی ایس ایل آر ٹی سی)، نئی دہلی ، وزارت سماجی انصاف  وتفویض اختیارات کے معذور افراد  یا اشخاص کو با اختیار بنانے کے محکمے(دیویانگ جن)کے تحت  ایک خود مختار ادارہ ہے، نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر نئی دہلی میں اپنا (یوم اشاراتی زبان)منایا۔

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزرائے مملکت  کماری پرتما بھومک اور جناب اے نرائن سوامی پروگرام میں مہمان اعزازی کے طورپر شریک تھے۔ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سیکریٹری محترمہ انجلی بھاورا، اسکولی ایجوکیشن اور خواندگی محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب سنتوش سارنگی،  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سیکریٹری  اور آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈاکٹر پربودھ سیٹھ اور آل انڈیا فیڈریشن آف ڈیف کے جنرل سیکریٹری جناب وی گوپالا کرشنن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

01.jpg

 

پروگرام کے دوران مرکز نے ’ہندوستانی اشاراتی زبان کا سفر‘پر ایک دستاویزی فلم پیش کی۔سماعت سے معذور طلباء کے لئے قومی سطح پر منعقد ہونے والے ہندوستانی اشاراتی زبان مقابلہ 2021ء کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر نے اپنے تجربات ساجھا کرنے کےلئے ہندوستان کے مختلف مقامات کے 05فاتحین کے ساتھ بات چیت کی۔این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کو ہندوستانی اشاراتی زبان میں تبدیل کرنے کے لئے آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این سی ای آر ٹی کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی عرضداشت کے مطابق پروگرام کے دوران درجہ IسےVکے لئے ترمیم شدہ نصابی کتابوں کا فارمیٹ بھی لانچ کیا گیا۔

 

02.jpg

 

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزیر مملکت کماری پرتما بھومک  نے انڈین سائن لینگویج کے مختلف شعبوں میں مرکز کے ذریعے کئے گئے کاموں کی ستائش کی۔سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی نے انڈین سائن لینگویج کی سماجی اہمیت پر روشنی ڈالی، کیونکہ یہ سماعت سے معذور برادری کے درمیان سماجی اور ثقافتی طورسے یکجہتی پیدا کرتی ہے۔

 

03.jpg

 

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیرڈاکٹر  وریندر کمار نے ذکر کیا کہ معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی ایس )انسانی وسائل کا اٹوٹ حصہ ہیں اور اُنہیں زیادہ سے زیادہ رسائی مہیا کرانا سرکار کی اعلیٰ اولیت میں شامل ہے۔معذور افراد کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ اُن کی بہبود کو یقینی بنانے کے لئے وزارت کی طرف سے متعدد فیصلے لیے گئے ہیں اور پالیسیاں وضع کی گئیں ہیں۔ وزیر اعظم کے وژن ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس،سب کا  وشواس کے ساتھ سب کا پریاس‘ کو حاصل کرنے کے لئے معذور اشخاص کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9317)


(Release ID: 1757376) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Marathi