جل شکتی وزارت

راشٹریہ جل جیون مشن کی ٹیم نے جھارکھنڈ کا دورہ کیا


جھارکھنڈ میں سال 22-2021 میں جے جے ایم پرعمل درآمد کی غرض سے 2479.88 کروڑ روپے کامرکزی فنڈ مختص

Posted On: 07 SEP 2021 4:43PM by PIB Delhi

 

راشٹریہ جل جیون مشن کی ایک کثیر انضباطی ٹیم 6 سے 9 ستمبر 2021 کے دوران جھارکھنڈ کے چار اضلاع رانچی ، دھنباد ، کھونٹی اور ہزاری باغ کا دورہ کررہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران ٹیم کے ارکان قابل عمل ہونے کی صورت میں ضلع میں روزانہ3 تا 5 گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ کرنے والی ٹیم ریاست میں مشن کی  پیش رفت اور عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں ، زمینی صورتحال کے مشاہدے کے ساتھ ساتھ پائپ کے ذریعہ پانی سپلائی  کرنے کے بندوبست کے تحت صدفیصد گھروں تک پانی کے کنکشن فراہم  کرنے سے متعلق منصوبے پر تبادلہ خیال  کرے گی۔ٹیم کے ارکان ضلع کے عہدیداروں ، گاؤں کے مقامی برادری کے افراد، گرام پنچایتوں کے ارکان وغیرہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

          جھارکھنڈ ریاست24-2023 تک تمام گھروں کے لئے 100 فیصدایف ایچ ٹی سیز کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ ریاست میں 59.24 لاکھ دیہی مکانوں میں سے 8.60 لاکھ (14.5 فیصد) گھروں میں پائپ کے ذریعہ  پانی سپلائی کرنے کے  کنکشن ہیں۔ 15 اگست ، 2019 کو ، جل جیون مشن کے آغاز کے موقع پر ، جھارکھنڈ کے صرف 3.45 لاکھ (5.85فیصد) دیہی گھروں کو پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی ہورہی تھی ۔جبکہ 24 مہینوں میں ، ریاست کے 5.15 لاکھ گھروں (8.7 فیصد)  تک پانی کے کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ البتہ ، دیہی گھروں تک پائپ کے ذریعہ پانی سپلائی کرنے سے متعلق 23 فیصد کی قومی سطح کے مقابلے جھارکھنڈ میں ترقی کی رفتار بہت سست ہے۔

   سال21-2020 میں ریاست کے لئے 572.24 کروڑ روپے کی مرکزی امداد مختص کی گئی تھی لیکن ریاست صرف 143.06 کروڑ روپے کااستعمال کرپائی اور سست رفتار سے عمل درآمد کی وجہ سے 429.18 کروڑ روپے واپس کرنے پڑے تھے۔جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے ،  جھارکھنڈ میں 2024 تک ہر گھر کو پائپ کے ذریعہ پانی سپلائی کرنے میں ریاست کی مدد کی غرض سے مرکزی امداد میں چار گنا اضافہ کرکے اسے 2479.88 کروڑ روپئے کردیا ہے۔ البتہ ریاست، عمل درآمد میں سست رفتاری کی وجہ سے ابھی تک مرکز کے ذریعہ مختص شدہ رقم کی پہلی قسط بھی نہیں نکال سکی ہے۔

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کے جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کو خط لکھ کر اس بات پر زور دیا ہے کہ مشن کے مقصد کو مقررہ وقت میں حاصل کرنے کے لئے تمام گاؤں میں پائپ کے ذریعہ پانی کے کنکشن فراہم کرنے سے متعلق تمام گاؤں میں جلد شروع ہوجانا چاہئے۔ مرکزی وزیر نے ر یاست پر زور دیا ہے  کہ وہ مرکز کے ذریعہ دستیاب تمام امداد کو وصول کرنے اوراس کے استعمال کے لئے تمام ترکوششیں کرے ۔ جل جیون مشن پر مقامی خود مختار پر زور دیتے ہوئے لامرکزیت کے طریقے سے عمل درآمد کیا  جاتا ہے، جس کے تحت مقامی دیہی برادری اہم کردار ادا کرتی ہے اور وہ منصوبہ بندی سے لے کر عمل درآمد، بندوبست، کام کاج اور دیکھ بھال وغیرہ تک کے تمام مراحل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

جل جیون مشن کے تحت دیہی برادری کی ، پانی کے ذرائع اور فراہمی کے مراکز کی وقتا فوقتا نگرانی کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ سپلائی کئے جانے والے پانی کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ پی ایچ ای محکمہ، گاؤں کی برادریوں کو ان کےاپنے اپنے گاؤں میں پانی کے معیار کی باضابطہ جانچ کرنے کے مقصد سے انہیں تربیت فراہم کررہا ہے اوراس کام میں ان کے لئے سہولت پیدا کررہا ہے۔

صحت عامہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پانی کے معیار کے بندوبست سے متعلق ملک گیر آن لائن اطلاعاتی نظام (ڈبلیو کیو ایم آئی ایس) کا آغاز کیا گیا ہے جو کووڈ۔19 کی جانچ اور رپورٹ سے متعلق نظام کے عین مطابق ہے۔15 اگست 2019 کو جل جیون مشن کے اعلان کے وقت ملک کل 18.93 کروڑ دیہی گھروں میں سے 3.23 کروڑ  سے زیادہ (25.25 فیصد) دیہی کنبوں کو ان کے گھروں میں ہی پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی کے کنکشن فراہم کئے جاچکے ہیں۔ اب ملک کے 19.23 کروڑ دیہی گھروں میں سے 8.11 کروڑ سے زیادہ 42.2 فیصد) دیہی گھروں تک پائپ کے ذریعہ صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاچکا ہے جس کی بدولت ان کے رہن سہن میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور  ان کے زندگی کا معیار بہتر ہوا ہے۔ راشٹریہ  جل جیون مشن تمام دیہی گھروں تک پائپ کے ذریعہ پانی سپلائی کرنے کی غرض سے ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ملک کام  کررہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  ش ح۔ع م ۔ ف ر

U- 9307



(Release ID: 1757256) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Telugu