کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے کوئلے پر مبنی ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیےلائحہ عمل تیار کرنے کی غرض سے ایک ٹاسک فورس اور ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے

Posted On: 07 SEP 2021 6:32PM by PIB Delhi

بھارت کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے  ایک ہائیڈروجن مشن کا اعلان کیا تھا۔ کوئلہ، قدرتی گیس (گرے ہائیڈروجن) اور قابل تجدید توانائی (گرین ہائیڈروجن)  کے علاوہ ہائیڈروجن تیار  کرنے (براؤن ہائیڈروجن ) کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔ قابل تجدید توانائی (گرین ہائیڈروجن) کے معاملے میں ، اضافی شمشی بجلی کو پانی کو ہائیڈروجن اور آکسیجن میں الیکٹرولائز کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہائیڈروجن کے سا تھ رقیق ایندھن کو  ( موٹرگاڑیوں میں ایندھن کے طور پر) اور اضافی قابل تجدید بجلی کو (کیوں کہ بجلی کو کم قیمت پر ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا) متبادل  کے طور پر استعمال کرنے پر اور مضر  گیسوں  کے ا خراج میں کمی کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔

 کوئلہ، ہائیڈروجن (براؤن ہائیڈروجن) بنانے کے اہم ذرائع میں سے ایک  ہے۔

البتہ، کوئلہ کے استعمال کی اس خوف سے کہیں اور حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی کہ کوئلہ کے ذریعے ہائیڈروجن تیار کرتے ہوئے (کوئلہ میں سرایت شدہ نمی کی وجہ سے) کاربن کا اخراج ہو سکتا ہے۔ بھارت میں تقریبا 100 فیصد ہائیڈروجن،  قدرتی گیس کے ذریعہ پیدا کی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں 73 میٹرک ہائیڈروجن، ریفائن کرنے ، امونیا بنانے اور دیگر خالص استعمال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور لگ بھگ 42  میٹرک ٹن میتھانول ، فولاد سازی اور دیگر مخلوط استعمال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوئلہ سے پیدا کی جانے والی ہائیڈروجن کی لاگت پرکم خرچ آتا ہے اوریہ بالترتیب الیکٹرولیسز اور قدرتی گیس کے ذریعہ پیدا کی جانے و الی ہائیڈروجن کے مقابلے درآمدات کے لئے کم حساس ہوتی ہے۔

کوئلے سے ہائیڈروجن کی پیداوار میں زیادہ مضر رساں گیسوں کے اخراج کے لحاظ سے چیلنج پیش آئیں گے اور اس سلسلے میں سی سی یو ایس اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم ، کوئلہ سے ہائیڈروجن تیار کرنے کے عمل کے دوران جب کاربن مونو آکسائیڈ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ بنتے ہیں اور  ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقے سے ان کا ذخیرہ کیا جاتا ہے تو بھارت کے کوئلہ کے ذخائر، ہائیڈروجن کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

اسٹیل بنانے کے عمل میں ہائیڈروجن کے استعمال کے ذریعہ اسٹیل تیار کرنے کے لئے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے۔ البتہ ہائیڈروجن کے ذریعے لوہے کی کمی ایک اینڈوتھرمک رد عمل ہے اور اس کے لئے بہت زیادہ گرمی کی ضرورت ہوگی۔

 مذکورہ بالا کی روشنی میں ، کوئلہ کی وزارت نے آج دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔ ایک کمیٹی پروگرام کی نگرانی کرے گی اور دوسری  ماہرین کی کمیٹی وزارت کو رہنمائی فراہم کرے گی۔ اس کا مقصد صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک طریقے سے ہائیڈروجن پر مبنی معیشت کے وزیر اعظم کے ایجنڈے میں تعاون کرنا ہے۔

کوئلہ کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب ونود کمار تیواری کی صدارت میں تشکیل دی گئی ٹاسک فورس میں درج ذیل ارکان ہیں :

  1. شری آر کے ملہوترا ، ڈائریکٹر جنرل (ایف آئی پی آئی / سابق چیئرمین : ڈائریکٹرآئی او سی ایل)
  2. پروجیکٹ ایڈوائزر ، ایم او سی
  3. این جی ایم این آر ای ، اسٹیل ، کیمیکل اور فرٹیلائزرس محکمات کے جے ایس سطح کے عہدیدار
  4. سی آئی ایل ، این ایل سی آئی ایل ، آئی او سی ایل ، سی ایم پی ڈی آئی ، سیل محکمات سے  ڈائریکٹر سطح کے عہدیدار
  5. ایم او سی/سی ایم (تکنیکی ) ڈائریکٹر ج ناب پیوش کمار ، ممبر سکریٹری

ٹاسک فورس کی وسیع ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:

  1. ہر متعلقہ شراکت دار  وزارت کے ذریعہ ادا کیے جانے والے کردار کی نشاندہی
  2. متعلقہ شراک دار وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور تال میل ق ائم کرنا
  3. کوئلہ پر مبنی ہائیڈروجن کی پیداوار اس کے استعمال کے طریقے کی حصولیابی کے تئیں  سرگرمیوں کی نگرانی۔
  4. 4۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل۔
  5. کوئلہ سے گیس تیار کرنے سے متعلق مشن اور نیتی آیوگ ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا۔

اس کے علاوہ  جناب آر کے ملہوترا ، ڈائریکٹر جنرل (ایف آئی پی آئی /سابق شیئرمین، ڈائریکٹر آئی او سی ایل کی زیر صدارت ماہرین کی کمیٹی میں حسب ذیل  ارکان ہوں گے ۔

  1. ڈاکٹر مکیش کمار ، ڈائریکٹر ، اسٹیل ریسرچ ٹیکنالوجی مشن آف انڈیا
  2. پروفیسر کے کے پنت ، آئی آئی ٹی دہلی
  3. ڈاکٹر انجان رائے،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم، سی ایس آئی آر، دہرا دون
  4. ڈائریکٹر ، انجینئرس انڈیا لمیٹڈ۔
  5. ڈائریکٹر (ٹی) ایم او سی/ جناب پیوش کمار ، سی ایم: رکن سکریٹری

ماہرین کی کمیٹی کے کام کاج کی تفصیلی شرائط حسب ذیل ہیں:

  1. بھارت میں ماہرین کی نشاندہی اور بطور ارکان انہیں شمولیت کی دعوت دینا
  2. ہائیڈروجن ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا ڈیسک پر مبنی جائزہ اور ہائیڈروجن ٹکنولوجی میں جاری تحقیقی پروجیکٹوں کا بھی جائزہ ۔
  3. ہائیڈروجن کے شعبے سے متعلق مختلف قومی اوربین الاقوامی ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ اشتراک
  4. کوئلہ پر مبنی ہائیڈروجن کی پیداوار اور اس کے استعمال سے متعلق طور طریقوں کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا ۔  ان طور طریقوں میں اقتصادی اعتبار سے قابل عمل ہونا اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ہونا شامل ہے۔
  5. کوئلہ پر مبنی ہائیڈروجن کی پیداوار اور اس کے استعمال کے طور طریقوں پر عمل درآمد کی غرض سے سرگرمیوں کی نشاندہی کرنا۔
  6. کوئلہ پر مبنی ہائیڈروجن کی پیداوار اوراس کے استعمال سے متعلق طور طریقوں پر عمل درآمد میں ٹاسک فورس کی معاونت

ماہرین کی کمیٹی کے ذریعہ تین مہینے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  ش ح۔ع م ۔ ف ر

U- 9301



(Release ID: 1757232) Visitor Counter : 231


Read this release in: English , Hindi