جل شکتی وزارت

این ایم سی جی نے شہری علاقوں میں ریور فرنٹ کی منصوبہ بندی اور ترقی سے متعلق رہنما خطوط کا اجراء کیا

Posted On: 17 SEP 2021 6:13PM by PIB Delhi

 

گنگا کی صفائی  ستھرائی  سے متعلق قومی مشن کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے تحت عوام کو دریاؤں سے جوڑنا ایک اہم عنصر رہا ہے تاکہ لوگوں کو دریاؤں اور  ماحولیاتی نظام کے تئیں حساس  بنایا جاسکے۔ ریور فرنٹ کی ترقی ، عوام کا دریاؤں  سے رشتہ قائم کرنے سے متعلق مقصد کا  ایک حصہ رہا ہے۔ این ایم سی جی ، مختلف  متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر  دریاؤں سے متعلق  حساس شہری ماسٹر پلان تیار کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ این ایم سی جی  نے اس سلسلے میں بہت سی اہم تخلیقات شائع کی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_49726967.jpg

این ایم سی جی نے ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ڈبلیو آر آئی) انڈیا کے ذریعہ منعقدہ ’’کنیکٹ کرو‘‘ پروگرام کے موقع پر  ماحولیات کے اعتبار سے حساس ، آب وہوا  کے لئے موافق  اور سماجی طور پر سبھی کی شمولیت  والے شہری علاقوں کے ریور فرنٹ کی منصوبہ بندی اور ترقی کے لئے رہنما خطوط کا اجراء  کیا ہے۔

 اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے یہ اشاعت ، شہری ڈیزائن  کو دریاؤں کے لئے حساس  بنانے میں کس طرح مفید ثابت ہوگی، این ایم سی جی  کے ڈائریکٹر جنرل  جناب راجیو رنجن  مشرا نے کہا کہ  ان رہنما خطوط  سے گنگا  دریا کے تمام طاس کے علاقوں اور کل ملا کر   ملک بھر میں شہروں کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد  کو اس بات کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی کہ شہری  علاقوں میں ریور فرنٹس کو کس طریقے سے ماسٹر پلان میں ضم کریں۔ انہوں نے کہا کہ  ریورس فرنٹس کی بدولت عوام کو دریاؤں سے پھر سے جوڑنے اور ان کے دریاؤں  کی  سیر کرنے کو  خوشگوار  بنانے میں مدد مل سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ریور فرنٹس کی شہری علاقوں میں عوام کے لئے کھلی جگہوں کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے میں  بہت اہمیت ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_49696NGN.jpg

یہ دستاویز ان تمام متعلقہ افراد کے لئے کارروائی سے متعلق ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے جو شہری علاقوں میں دریا کے سیلاب کی روک تھام سے متعلق پروجیکٹوں کو نافز کرنے کے خواہشمند ہیں، جو کہ ماحولیات کے لئے ساز گار، آب وہوا  کے لئے موافق اور سماجی طور پر سبھی کی شمولیت والے پروجیکٹ ہیں۔ یہ  کتابچہ، شہری ریور فرنٹس کا سماجی مقامات  اور  پھلتے پھولتے ماحولیاتی نظام کے طور پر جائزہ لینے سے متعلق ایک راہ فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیات کے اعتبار سے حساس ، آب وہوا  کے لئے موافق  اور سماجی اعتبار  سے سبھی کی شمولیت والے ریور فرنٹس  تیار کرنے میں تال میل پیدا کرنے میں بھی معاون ہے۔

 اس کتاب کے تین  خاص مقاصد  درج ذیل ہیں:

 (الف)  ماحولیاتی اور سماجی اشاریوں پر مبنی  ریور فرنٹ ترقیات  سے متعلق پالیسی سازی  میں معاونت سے متعلق  احتسابی طریقہ کار۔

(ب)    ماحولیات کے لئے ساز گار ، آ ب وہوا  کے لئے موافق  اور سماجی اعتبار سے سبھی کی شمولیت  والے ریور فرنٹ کی ترقی کے بارے میں پروجیکٹ  کے محرکات، پالیسی سازوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو جانکاری فراہم کرنا۔

(ج)     ماحولیاتی  یو آر ایف ڈی کے ڈیزائن، منصوبہ بندی اور  عمل در آمد کے بارے میں مختلف خدمات  فراہم کرنے والوں کے لئے رہنمائی۔

یہ کتاب دریا کے کنارے بسے شہروں کے بندوبست و انتظام کے بارے میں مختلف بین الاقوامی اور قومی کیس مطالعات  بھی پیش کرتی ہے۔

ڈبلیو آر آئی کے سی ای او  جناب او پی اگروال نے  وضاحت  سے بتایا کہ عوام اور دریاؤں کے درمیان ربط ختم ہو چکا ہے اور یہ بہت ضروری ہے کہ ہم دریاؤ ں کے اطراف  میں تفریحی مقامات تیار کرکے لوگوں کو پھر سے دریاؤں کے ساتھ جوڑنے میں تعاون کریں۔ ڈبلیو آر آئی  کے ڈائریکٹر جنرل سمراٹ باسک نے کہا کہ دریا، نہ صرف  ثقافتی وراثت ہیں بلکہ ان سے ماحولیاتی وراثت بھی قائم  ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  دستاویز،  دریاؤں  سے متعلق  حساس شہری منصوبے تیار کرنے کی  غرض سے ایک اچھا شروعاتی پوائنٹ ثابت ہوگی۔ ٹاٹا  کنسلٹنگ انجینئرس لمیٹڈ کے لینڈ اسکیپ اینڈ  آرکی ٹیکچر محکمے کی اسسٹنٹ  جنرل مینجر محترمہ پرتما مارواہ نے اس رہنما خطوط کی اشاعت  سے متعلق ویژن سے مطلع کیا۔ انہوں  نے ان اصولوں کی وضاحت کی جن کی بنیاد پر رہنما خطوط تیار کئے گئے ہیں۔

اس کتاب کے اجراء کے بعد ایک پینل مباحثہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پینل مباحثہ کے دوران میگریگر اینڈ کوکسال کے جناب اووین رچرڈس، سوشل ڈیزائن کولیب کی محترمہ سواتی جانو اور دی یونیورسٹی آف میلبرن میں پرفیسوریل فیلو، ایلوویم کنسلٹنگ  کے ریسرچ  ڈائریکٹر جناب ایان رتھر فورڈ نے  ریورسٹی پلاننگ کے سلسلے میں اپنے تجربات  اور معلومات  سے مطلع کیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرس (این آئی یو اے) کے ڈائریکٹر وکٹر شنڈے نے شہری دریاؤں کے بندو بست سے متعلق منصوبہ تیار کرنے - کانپور  تجربہ کے بارے میں اپنے تجربات سے مطلع کیا۔

’’کنیکٹ کرو‘‘ ڈبلیو آر آئی انڈیاکا ایک  اہم پرو گرام  ہے جس میں بھارتی اور عالمی لیڈروں اور سبھی کی شمولیت والے، پائیدار  اور ماحولیات کے لئے  ساز گار  بھارتی شہروں کا ڈیزائن  تیار کرنے کے لئے عہد بند پالیسی سازوں کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس سال  کنیکٹ کرو، کا موضوع  ہے  صاف،  ہرا بھرا اور بالکل ٹھیک، اور یہ 13  تا 17  ستمبر  2021  کو ورچوئل طریقے سے منعقد ہوا تھا۔ این ایم سی جی  نے 17  ستمبر  کو دن میں 11 بجے سے  دو پہر ایک بجے تک پھلتے پھولتے شہر،   معاصر پانی،  اجلاس  میں شرکت کی تھی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م- ق ر)

U-9187



(Release ID: 1756689) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi