وزارت آیوش

جناب سربانند سونووال نے گواہاٹی میں آیوروید تحقیق کے مرکزی ادارے اور ہومیو پیتھی کے علاقائی تحقیقی ادارے کا دورہ کیا


آیوش کے وزیر نے آسام میں پائے جانے والی طبی  پودوں کی  1700 سے زیادہ اقسام پر تحقیق کرنے پر زور دیا

Posted On: 20 SEP 2021 7:36PM by PIB Delhi

دہلی،20 ستمبر ،2021  /  آیوش بندرگاہوں، جہازرانی ، اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے گواہاٹی میں آیوروید سے متعلق تحقیق کے مرکزی ادارے اور ہومیوپیتھی کی تحقیق کے علاقائی ادارے کا دورہ کیا جو آیوش  وزارت کے ماتحت ہے۔ وزیر موصوف نے محققین اور عملے کے ساتھ بات چیت کی اور کیمپس میں طبی پودوں کے باغ کی سیر کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو آگے بڑھانے میں آیوش وزارت کے رول کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے  کہا کہ وزارت پوری دنیا میں بھارت کے روایتی طریقہ علاج کو مقبول بنانے کے لیے صحیح اقدام کر رہی ہے۔ میں سائنسدانوں سے زور دے کر کہتا ہوں کہ وہ آسام اور شمال مشرق کے مالا مال وسائل کو مزید تلاش کریں  اور ہمارے روایتی طریقہ علاج کو مستحکم کریں۔

 

 

دورے کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ آسام میں  طبی پودوں کی 1700 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ شمال مشرق کے مالا مال وسائل کے امکانات تلاش کرنے کے لیے خطے کے عوام کو شامل کرے۔ انہوں نے ان سے زور دے کر کہا کہ وہ اس میدان کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرے تاکہ نوجوان اور عام آدمی آیوش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا سکے۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

U –9209



(Release ID: 1756629) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Manipuri