امور داخلہ کی وزارت

امورداخلہ کے مرکزی وزیراورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے تلنگانہ کے یوم آزادی کے موقع پر تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا


امورداخلہ کے مرکزی وزیراورامداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کے نرمل ضلع میں یوم تلنگانہ کے موقع پر خون کے عطیہ کے ایک کیمپ کا افتتاح کیا

آج کے دن سردار پٹیل کی شجاعت کی وجہ سے تلنگانہ کے خطے بیدر اور مراٹھ واڑہ آزادی کے 13 ماہ بعد آزاد ہوئے اور اسی وجہ سے اس دن کو تلنگانہ کا یوم آزادی بھی سمجھا جاتا ہے

اس دن تلنگانہ کو نظام کے قبضے سے آزاد کرایا گیا اور اسی دن سردارپٹیل کا پولیس ایکشن اور پولو مشن ختم ہوا
آج ہی کے دن سردار پٹیل کی شجاعت اور سوامی رام تیرتھ، پنڈت نریندر اور نرسمہاراؤ جیسے کئی محبان وطن کی وجہ سے ہمیں سچے معنوں میں آزادی ملی

آج ہی کے دن دنیا کے مقبول ترین لیڈر اور ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا یوم پیدائش بھی ہے اورآج ملک بھر کے 130 کروڑ عوام جناب نریندر مودی کی طویل زندگی کی دعا کررہے ہیں

وزیراعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں کووڈ-19 کے خلاف ایک بڑی ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے اور دوپہر 3.00 بجے تک ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے تھے

آزادی کے 70 برسوں بعد وزیراعظم مودی نے 60 کروڑ لوگوں کے لئے ترقی کی سمت تبدیل کی ہے، انہوں نے ان لوگوں کو ایک بینک کھاتہ، ایک مکان، ایک ٹوائلٹ دیا اور گھر کے لئے بجلی فراہم کرائی اوراب پینے کا صاف پانی مہیا کرارہے ہیں

آج پورا ملک دعا کررہاہے کہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا یہ مشن برسوں جاری رہے

آج وشوکرما ڈے بھی ہے اور تمام ورکرز اور دستکار وشوکرما میں یقین رکھتے ہیں اوراس دن بھگوان وشوکرما کی پوجا کرتے ہیں
تلنگانہ حکومت یوم آزادی کیوں نہیں مناتی ہے، جب 2024 میں تلنگانہ میں ہماری حکومت بنے گی تو ایک سرکاری پروگرام میں 17 ستمبر کو تلنگانہ کایوم آزادی منایا جائے گا

ہمیں نہ تو کسی کا خوف ہے اور نہ ہی ہم ناز برداری کی سیاست کرتے ہیں
نرمل کے معصوم قبائلیوں نے پہلے انگریزوں کے خلاف جد وجہد کی اس کے بعد اپنی آزادی کے لئے نظام کے خلاف جد وجہد کی

تلنگانہ کے عوام کی جو سنگرام یاترا جاری ہے وہ 5 مرحلوں میں چلائی جائے گی، 119 اسمبلی حلقوں کا دورہ کرنے کے بعد جب یہ سفر حیدرآباد پہنچے گا تو 2024 میں یہ ہماری حکومت کی بنیاد رکھے گا

یہ جد وجہد تلنگانہ کے غریبوں، قبائلیوں اوردلتوں کے لئے ہے، یہ جد وجہد ماؤں اور بہنوں کے تحفظ کے لئے کیوں کہ وزیراعظم نریند رمودی کی قیادت میں تلنگانہ ملک بھر کی ترقی کے مشن میں پیچھے رہ گیا ہے

یہ سال بھارت کی ا ٓزادی کا 75واں سال ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں بھارت کی آزادی کا 75 واں سال منانے کے لئے کام کیا ہے
ان تقریبات کا مقصد یہ ہے کہ رام جی گونڈ اورکوما رام بھیم جیسے غیر معروف جنگجوؤں سے نوجوان نسل اور پورا ملک واقف ہو ، اسی وجہ سے ہم اتنے جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا 75 واں سال منارہے ہیں

ملک کے 130 کروڑ عوام کو ترقی کے لئے برابر کے حقوق ملنے چاہئیں، بھارت کو دنیا میں نمبر 1 ہونا چاہئے ، بھارت کو محفوظ ہونا چاہئے ، ہم آزادی کا 75 واں سال منارہے ہیں تاکہ ہم خوشحال ہوں

تلنگانہ میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا گیا ہے، ہم مذہب کی بنیاد پر دیئے گئے ایسے ریزرویشن کی مخالفت کرتے ہیں، یہ آئینی نہیں ہے اور اسے فوراً ہٹایا جانا چاہئے

Posted On: 17 SEP 2021 8:00PM by PIB Delhi

 

 

امورداخلہ کے مرکزی وزیر اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر  تلنگانہ کے نرمل ضلع میں خون کے عطیہ کے ایک کیمپ کا افتتاح کیا اور تلنگانہ کے یوم آزادی کے موقع پر ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ  آج کے دن  سردار پٹیل کی شجاعت کی وجہ سے تلنگانہ کے پورے خطے بیدر اور مراٹھ واڑہ آزادی کے 13 ماہ بعد آزاد ہوئے اور اسی وجہ سے اس دن کو تلنگانہ کا یوم آزادی  بھی سمجھا جاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XKWI.jpg

 

امورداخلہ کے مرکزی وزیر اورامداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ آج ہی کے دن دنیا کے مقبول ترین لیڈر اور ملک کے وزیراعظم جناب نریندر مودی  کا یوم پیدائش بھی ہے اورآج  ملک بھر کے 130 کروڑ عوام  جناب نریندر مودی کی طویل زندگی کی دعا کررہے ہیں۔وشوکرماڈے کے موقع پر عوام کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے  جناب امت شاہ نے کہاکہ آج وشوکرما ڈے بھی ہے اور تمام ورکرز اور دستکار وشوکرما میں یقین رکھتے ہیں اوراس دن بھگوان وشوکرما کی پوجا کرتے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس دن تلنگانہ کو نظام کے قبضے سے آزاد کرایا گیا اور اسی دن سردارپٹیل کا پولیس  ایکشن اور پولو مشن  ختم ہوا او ر پورے ملک کے  آزادی حاصل کرنے کے 13 ماہ بعد تلنگانہ کو  آزادی ملی۔  انہوں نے کہاکہ 2024 میں  تلنگانہ میں ہماری حکومت قائم ہوگی اور  17 ستمبر کو ایک سرکاری پروگرام میں حیدرآباد کایوم آزادی منایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں نہ تو  کسی کا خوف  ہے اور نہ ہی ہم ناز برداری کی سیاست کرتے ہیں۔  جناب امت شاہ نے کہاکہ آج ہی  کے دن سردار پٹیل کی شجاعت اور  سوامی رام تیرتھ، پنڈت نریندر اور نرسمہاراؤ جیسے  کئی محبان وطن کی وجہ سے  ہمیں سچے معنوں میں آزادی ملی۔ جناب امت شاہ نے کہاکہ نرمل کے معصوم قبائلیوں نے پہلے انگریزوں کے  خلاف جد وجہد کی اس کے بعد اپنی آزادی کے لئے نظام کے خلاف جد وجہد کی۔ مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر نے کہاکہ  تلنگانہ کے لئے جد وجہد میں پولیس فائرنگ میں تین سے زیادہ  نوجوان ہلاک ہوئے اور 1400 سے زیادہ لوگوں نے خود کشی کی۔  ہم نے احتجاج کیا اور تلنگانہ کے لئے قربانیاں دیں جس سے تلنگانہ کی شان واپس آئے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P1DG.jpg

 

جناب امت شاہ نے ریاست کے وزیراعلی سے کہاکہ ٹی آر ایس احتجاج کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ تلنگانہ 17 ستمبر کو یوم آزادی منائے گا اس لئے وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان  کے وعدے کا کیا ہواجبکہ کرناٹک اورمہاراشٹر یوم آزادی منارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک با رہماری حکومت بننے کے بعد ہم 17 ستمبر کو سرکاری طو رپر تلنگانہ کا یوم آزادی منائیں گے۔

وزیرموصوف نے کہاکہ وزیراعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں کووڈ-19 کے خلاف ایک بڑی ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے اور دوپہر 3.00 بجے تک  ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے تھے۔ آزادی  کے 70 برسوں بعد وزیراعظم مودی نے 60 کروڑ لوگوں کے لئے ترقی کی سمت تبدیل کی ہے، انہوں نے ان لوگوں کو ایک  بینک کھاتہ، ایک مکان، ایک ٹوائلٹ دیا اور گھر کے لئے بجلی فراہم کرائی اوراب پینے کا صاف پانی مہیا کرارہے ہیں۔پردھان منتری آیوش مان بھارت یوجنا کے تحت وزیراعظم نریند رمودی نے  ملک کے غریب کو 5 لاکھ روپئے تک کا صحت کے سلسلے میں  ہونے و الا خرچ فراہم کرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پورا  ملک دعا کررہاہے کہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا یہ مشن برسوں  جاری رہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DWT5.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کی جو سنگرام  یاترا جاری ہے وہ 5 مرحلوں میں چلائی جائے گی اورہر محلہ تقریباً 50 سے 60 دن کا ہوگا۔ جب 119 اسمبلی حلقوں کا دورہ کرنے کے بعد یہ یاترا حیدرآباد پہنچے گی تو 2024 میں  یہ ہماری حکومت کی بنیاد رکھے گی۔  جناب شاہ نے کہاکہ یہ جد وجہد تلنگانہ کے غریبوں، قبائلیوں اوردلتوں کے لئے ہے، یہ جد وجہد  ماؤں اور بہنوں کے تحفظ کے لئے کیوں کہ وزیراعظم نریند رمودی کی قیادت میں  تلنگانہ ملک بھر کی ترقی کے مشن میں  پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ  آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ہم ریاست کی تمام سیٹوں پر جیتیں گے۔

امورداخلہ کے مرکزی وزیراورامداد باہمی کے وزیر نے کہاکہ یہ سال بھارت کی ا ٓزادی کا 75واں سال ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں بھارت کی  آزادی کا 75 واں سال منانے کے لئے کام کیا ہے۔ان تقریبات کا مقصد یہ ہے کہ رام جی گونڈ اور کومارام بھیم جیسے غیر معروف جنگجوؤں سے  نوجوان نسل  واقف ہو ،انہوں نے کہاکہ آزادی کے 75 سال بھارت کی  ثقافتی شان و شوکت کی بحالی کے 75 سال ہیں۔بھارت کی جنگ آزادی کے 75 سا ل کی شان کو بحال  کرنا ہماری پرزنٹیشن ہے۔ہم یہ یقینی بنانے کے لئے جشن منارہے ہیں کہ ملک کے 130 کروڑ عوام کو ترقی کے لئے برابر کے حقوق ملیں ، بھارت کو دنیا میں  نمبر 1 ہونا چاہئے ، بھارت کو محفوظ ہونا چاہئے  ، ہم خوشحال ہوں ۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ تلنگانہ کے غریبوں کی فلاح وبہبود کے لئے جو حکومت کام کرسکتی ہے وہ وزیراعظم نریند رمودی کی قیادت و الی ہماری پارٹی کے ذریعہ ہی  تشکیل دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  تلنگانہ میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن  دیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہاکہ  ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں دیا جانا چاہئے، یہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے۔ ہم  مذہب کی بنیاد پر دیئے گئے ایسے ریزرویشن کی مخالفت کرتے ہیں، یہ  آئینی نہیں ہے اور اسے فوراً ہٹایا جانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  ش ح۔ا گ ۔ ف ر

U- 9185



(Release ID: 1756398) Visitor Counter : 142


Read this release in: English