وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ساحلوں کو صاف کرنے کا بین الاقوامی دن


بھارتی بحریہ کی ساحلوں کو صاف کرنے کی مہم

Posted On: 18 SEP 2021 7:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19 ستمبر ،2021  / مشرقی بحری کمان( ای این سی ) : ساحلوں کو صاف کرنے کا بین الاقوامی دن  مشرقی بحری کمان نے لگاتار دسویں سال  18 ستمبر 2021 کو منایا۔ ساحلوں کو صاف کرنے کا یہ 36واں بین الاقوامی دن تھا۔  اس موقعے پرای این سی نے وشاکھاپٹنم میں یرادا ساحل، بھی میلی ساحل اور بحری شاخوں کے احاطوں میں دیگر سمندری کناروں پر ساحلوں کو صاف کرنے کی مہم چلائی۔  کووڈ – 19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے  بحریہ کے تقریباً 500 اہلکاروں نے دفاع کے شعبے سے تعلق رکھنے والے غیر دفاعی عملے اور ان کے کنبوں نے صفائی کی یہ مہم چلائی۔  صفائی کی اس مہم کا مقصد   لوگوں میں اس بات کے لیے بیداری پیدا کرنا تھا کہ وہ  ساحلوں کو صاف رکھیں ، ماحول کی حفاظت کریں  اور ساحلوں کا احترام  کرنے کی عادت ڈالیں۔  جس کی وجہ سے سمندر میں حیاتیاتی تنوع کو فروغ حاصل ہو۔

ساحلوں کی بین الاقوامی صفائی ستھرائی کا کام 30 سال سے پہلے زیادہ عرصے  سے شروع ہوا تھا جب سماج میں بہت سے لوگ ساحلی پٹیوں پر کوڑا کچرا جمع کرنے اور اسے کوڑے دان میں ڈالنے کے مشترکہ مقصد سے جمع ہوئے تھے ہر سال ستمبر میں تیسرے ہفتے کے روز ساحلوں کی صفائی سے متعلق بین لااقوامی برادری  دنیا بھر کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ساحلوں ، آبی گزر گاہوں اور  دیگر پانی کی جگہوں سے کچرا اور ملبا ہٹھائیں ، کوڑا کچرا کہاں سے آتا ہے اس کا پتہ لگائیں اور اس رویے میں تبدیلی لائیں جو آلودگی کی وجہ بنتا ہے اور سمندر میں ملبے کی پریشانی کو دور کرنے کے بارے میں بیداری میں اضافہ کریں۔

جنوبی بحری کمان (ایس این سی) : جنوبی بحری کمان نے 18 ستمبر 2021 کو ساحلوں کی صفائی کا بین الاقوامی دن منایا جس میں مینگروو پودا کاری اور پلاسٹک اور  دیگر پلاسٹ کچرے کو کوچی میں اور اس کے آس پاس ساحلی علاقوں سے صاف کرنے پر توجہ دی گئی ۔ ساحلی پٹیوں کو صاف ستھرا رکھنے کی عالمی مہم کے دوران بحری عملے اور جنوبی بحری کمان کے اہل کاروں کے کنبوں کے 600 سے زیادہ افراد نے فورٹ کوچی ساحل تھیوارا سمندری کنارے، ولنگٹن جزیرے ، چیراسی ساحل ، بول گٹی اور ویندوروتھی نہر جیسے ساحلی علاقوں پر شہر بھر کے مختلف مقامات سے  کورا کچرا ہٹایا۔ جبکہ تقریباً ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں مینگرووس کے پودوں کو بحال کیا۔ اس کے علاوہ ویندورتھی نہر میں مینگروو کے 80 پودے بھی لگائے گئے۔   ساحلوں کی صفائی ستھرائی کی اسی طرح کی مہم اور ساحلوں اور سمندری ماحول کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے لیکچرز / ویبینارس / مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں لونا ولا، جام نگر، چلکا، کوئمبٹور، گوا، ایزیمالا اور ممبئی میں واقع بحری برادری اور دیگر بحری شاخوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بھارتی  بحریہ کی تربیتی کمان کے طور پر جنوبی بحری کمان ، کوچی کے کمان صدر دفتر اور ملک بھر کے بحری ٹھکانوں میں ماحول کی تحفظاتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ جنوب بحری کمان کا کام بحری تربیت کی نگرانی کرنا ہے ، اس نے بہت سے ماحول کے لیے سازگار اقدامات کا تصور پیش کیا اور اس پر عمل کیا ہے۔

پچھلے تین سال کے دوران ، کمان نے ماحول کی حفاظت اور توانائی کی حفاظت پر عمل درآمد کے لیے کثیر جہتی طریقۂ کار اختیار کیے ہیں۔

کولکتہ : اسٹیشن کولکتہ پر آئی این ایس نیتاجی سبھاش اور اس سے متعلق شاخوں نے 18 ستمبر 2021 کو ساحلوں کی صفائی ستھرائی کا بین الاقوامی دن منایا۔ ساحلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے عالمی مہم کے مطابق اس سال کی کوششوں کا موضوع تھا ‘کوڑے کچرے کو کچرے دان میں ڈالیں نہ کہ سمندر میں’۔

اس موقعے پر شرم دان اور صفائی ستھرائی کی مہم کولکتہ کے ہبلی دریا کے کناروں پر چلائی گئی۔

چنئی : ساحلوں کی صفائی ستھرائی کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر 18 ستمبر 2021 کو ہفتے کی صبح ساحل پر آئی این ایس ادیار کی طرف سے ساحل کی صفائی کی مہم چلائی گئی۔  چنئی اسٹیشن پر مختلف بحری جہازوں اور اداروں کے بحری عملے نے ساحلی صفائی ستھرائی کی مہم چلائی۔ اور ساحلوں پر بکھرے ہوئے پلاسٹک اور دیگر طرح کے کچرے کو ہٹایا۔  یہ  سرگرمیاں سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے  انجام دی گئی ۔

 

 

 

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –9164


(Release ID: 1756334) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi