ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

جناب راجیو چندر شیکھر نے سنکلپ پروجیکٹ کے تحت کوہیما میں انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا

Posted On: 17 SEP 2021 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ستمبر 2021:

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی نیز ہنر مندی کی تقریب اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج سرکاری آئی ٹی آئی کوہیما کا دورہ کیا۔

f189b140-0047-4643-80a1-468e3346c7c7.jpg

اس موقع پر انھوں نے سرکاری آئی ٹی آئی کوہیما کمپلیکس میں  انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کیا جو محکمہ روزگار کی مہارت کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، حکومت ناگالینڈ اور آئی آئی ای، گوہاٹی کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ ای ڈی سی بھارت سرکار کی ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سنکلپ پروجیکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

انھوں نے موبائل اسکل مورنگ کا بھی معائنہ کیا جو "پہیوں پر تربیتی ورکشاپ" ہے اور وزارت کے سنکلپ پروجیکٹ کے تحت دیہی نوجوانوں  کی ہنر مندی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

وزیر موصوف نے سرکاری آئی ٹی آئی کوہیما کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ انھوں نے جناب سینٹی بینڈانگ جامر کو ناگالینڈ کی ریاست میں آل انڈیا ٹریڈ ٹیسٹ فار کرافٹ مین تربیت اسکیم، 2020 میں  پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

***

U. No. 9128

(ش ح - ع ا - ع ر )

 



(Release ID: 1755885) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi