امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ اورتعاون کے وزیرامت شاہ نے مرکزی کابینہ کی جانب سے ٹیکسٹائل صنعت کے لئے پروڈکشن لنک اسکیم پی ایل آئی کی منظوری کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ اداکیا


گذشتہ 7سال میں وزیراعظم نریندرمودی نے ٹیکسٹائل سیکٹرکو خود کفیل بنانے کے لئے

کئی معنی خیزاقدامات کئے ہیں

آج اس سمت میں ایک اورقدم آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں کابینہ نے ٹیکسٹائل صنعت کے لئے 10683کروڑروپے کی پی ایل آئی کی اسکیم کو منظوری دی ہے

اس دوراندیش فیصلے سے عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں ہندوستان کا غلبہ بڑھے گا،ساتھ ہی ساتھ دیہی سیکٹرمیں روزگارکے 7.5لاکھ نئے مواقع پیداہوں گے جو خاص کر مستقبل میں خواتین کو بااختیاربنائے گا

میں اس فلاحی فیصلے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں

Posted On: 08 SEP 2021 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 08؍ ستمبر:مرکزی وزیرداخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے  مرکزی کابینہ کی جانب سے ٹیکسٹائل صنعت کے لئے پی ایل آئی (پروڈکشن لنک اسکیم ) اسکیم  کی منظوری کے لئے  وزیراعظم جناب نریندرمودی  کے تئیں تشکرکا اظہارکیاہے ۔

اپنے سلسلہ وارٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہاکہ اپنے گذشتہ 7سال میں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ٹیکسٹائل سیکٹرکو خود کفیل بنانے کے لئے کئی معنی خیزاقدامات کئے ہیں ۔ آج اس سمت میں اورایک قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ٹیکسٹائل صنعت کے لئے 10683 کروڑروپے کی پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی ہے ۔

مرکزی وزیرداخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہاکہ اس مثالی فیصلے سے عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ بھارت کا غلبہ بڑھے گااوردیہی سیکٹرمیں روزگارکے 7.5لاکھ نئے مواقع پیداہوں گے جو خصوصی طورپرخواتین کو بااختیاربنائے گا۔ میں وزیراعظم کا اس فلاحی فیصلے کے لئے شکریہ اداکرتاہوں اور  جناب نریندرمودی جی کو تہہ دل سے اپنے  شکریے کا اظہارکرتاہوں ۔

****************

 

ش ح۔ح ا ۔ع آ

U. NO. 8981



(Release ID: 1754748) Visitor Counter : 88


Read this release in: English