ریلوے کی وزارت

جدید لنک  - ہاف مین باش  ریل کوچوں والی  ہیراکھنڈ ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا


مسافروں کی حفاظت اور آسانی پر خاص توجہ دی گئی ہے

Posted On: 10 SEP 2021 8:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی 13 ستمبر2021: ریلوے کمیونی کیشن  ایکٹرانکس اور  انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکز ی وزیر جناب اشونی ویشنو اور   تعلیم   ، ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری کے مرکز ی وزیر جناب  دھرمیندر پردھان نے نئی دلی کے  ریل بھون سے   ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ   آج شام نئی جدید  ایل ایچ  بی ریل ڈبوں  کے ساتھ ٹرین  نمبر 08445/08446 بھونیشور – جگدل  پور – بھونیشور ،  ہیراکھنڈ ایکسپریس کو  ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ویشنو  نے کہا کہ وزیر اعظم نے  ریلوے میں اصلاحات  لانے کی ضرورت  پر زور دیا ۔اس وژن کے تحت   مکمل تبدیلی لاناہے اور  محض  رسمی تبدیلی نہیں لانا ہے۔  ہماری حکومت   ان پروجیکوں  کو ایک ایکسپریس  موڈ میں  چلا رہی ہے۔ ہر سال  اوڈیشہ میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بجٹ میں تقریباََ سات ہزار کروڑ روپے منظور کئے جارہے ہیں۔  مرکزی حکومت  بہتر کنکٹوٹی اور سہولتیں اپنے مسافروں کو فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔  ہیرا کھنڈ ایکسپریس میں  نئی جدید ایل ایچ  بی ریکس  متعارف کراتے ہوئے   ٹرین مسافروں کو  بہتر اور زیادہ خوشگوار سفر کا تجربہ فراہم کرے گی۔

تعلیم  ، ہنر مندی کے فروغ   اور صنعت کاری کے مرکز ی وزیر جناب دھرمیند ر پردھان نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی  ڈھانچے اور پروجیکٹوں کی  ترقی  کے  شعبے میں اس خطے کو مرکزی  حکومت کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ہیراکھنڈ ایکسپریس   بھونیشور سے جگدل پور کا  784  کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے اور اس درمیان   اوڈیشہ  ، آندھرا پردیش اور چھتیس  گڑھ میں  12  انٹر میڈیٹ  اسٹیشنوں  پر رکتی ہے۔ ہیراکھنڈ ایکسپریس میں  ایل ایچ بی مسافروں  کو  بہتر آسائش ، آرام  اور  جھٹکوں سے  پاک  سفر فراہم کرے گی۔ ایل ایچ بی کوچز اینٹی ٹیلی اسکوپ  ، محفوظ ، لائٹر اور زیادہ آرام دہ اور   جرک فری ہیں۔ حفاظت کی نقطہ نظر سے روایتی ریل ڈبوں کو مرحلے وار ڈھنگ سے ایل ایچ  بی  ریل  ڈبوں سے بدلنے  کا کام کیا جارہا  ہے۔ ہیراکھنڈ ایکسپریس اب پہلے کی طرح  12  ڈبو ں کے لوڈ کمبی نیشن  کے ساتھ  چلے گی یعنی ایک اے سی  2ٹائر -2 اے سی 3 ٹائر ،4 سلیپر کلاس ، 3 سیکنڈ کلاس  ، سٹنگ اور 2  گارڈ  کم  لگیج  اور دویانگ جن کوچز ۔

 

 

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-8842



(Release ID: 1754481) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi