وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی نے  اسٹریٹجک سرمایہ کشی  کی وجہ سے شیئرہولڈنگ میں تبدیلی کے معاملے میں نقصان کو آگے لے جانے کے سلسلے میں وضاحت جاری کی

Posted On: 10 SEP 2021 8:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10؍ستمبر2021:

 

فائنانس ایکٹ ، 2021 نے  انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 (ایکٹ) کی دفعہ 72 اے میں  ترمیم کی ہے ، تاکہ  دیگر باتوں کے علاوہ  ، اسٹریٹجک سرمایہ کشی کے حصہ کے طور پر ،  پبلک سیکٹر کئ کمپنی (پی ایس یو ) کے ایک کمپنی یا ایک سے زیادہ کمپنیوں کے ساتھ یا مذکورہ شرطوں کے تحت ،انضمام کے معاملے میں ، جو پی ایس یو (سابقہ ​​پبلک سیکٹر کی کمپنی) نہیں رہ جاتی ہے، کل نقصان اور ضم ہونے والی کمپنی کے غیرجذب شدہ کم قدری کو نقصان تصور کیا جائے گا یا معاملے میں جیسا کہا گیا ہو ، پچھلے سال جس میں انضمام ہوا تھا ، کے لئے ضم ہوچکی کمپنی کے غیرجذب شدہ کم قدرتی کے لئے بھتہ مانا جائے گا۔

اسٹریٹجک سرمایہ کشی کی سہولت کے لئے ، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 کی دفعہ 79 ، ایک سابقہ پبلک سیکٹر کی کمپنی پر نافذ نہیں ہو گا  جواسٹریٹجک سرمایہ کشی کے نتیجے میں سابق پی ایس یو ہوگئی ہے۔اسی طرح اسٹریٹجک سرمایہ کشی کے پچھلے سال سے پہلےاور اس میں شامل کسی بھی پچھلے سال میں ہوئے نقصان کو سابقہ پبلک سیکٹر کی کمپنی کے ذریعہ آگے بڑھایا اور مطابقت پیدا کی جائے گی۔مذکورہ بالا رعایت پچھلے سال سے نافذ نہیں ہوگی جس میں کمپنی، جو کہ ایسی  سابقہ پبلک سیکٹر کی کمپنی کی آخری ہولڈنگ کمپنی تھی، کے پاس اسٹریٹجک سرمایہ کشی کے پورا ہونے کے فوراً بعد ، براہ راست یا اپنی ذیلی  یا ذیلی کمپنیوں کے توسط سے ، سابقہ پبلک سیکٹر کی کمپنی کے ووٹرپاور کار 51 فیصد نہیں رہ گیا ہو۔

اس  اصطلاح ’’سابقہ پبلک سیکٹر کی کمپنی‘‘ اور ’’ اسٹریٹجک سرمایہ کشی ‘‘ کا مطلب انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعہ 72 اے کی ذیلی شق (1) کے کلوز (ڈی) کی وضاحت میں دیئے گئے معنی کے مطابق ہوگا۔

مندرجہ بالا  فیصلے کے لئے ضروری لیجسلیٹیو  ترامیم  مقررہ وقت میں تجویز کی جائیں گی۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 8886)

 



(Release ID: 1754154) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi