بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے کیا آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ہفتہ وار سلامتی کے تئیں بیداری اور ہنر مندی کے فروغ کے تربیتی سیشن کا آغاز

Posted On: 10 SEP 2021 5:28PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FAPY.jpg

آزادی کا امرت مہوتسو" کے تحت سلامتی کے تئیں بیداری اور ہنر مندی کے فروغ کے ایک حصے کے طور پر این ٹی پی سی نے سلامتی کے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا - فی ہفتہ کم سے کم ایک مرتبہ۔ اس سے کانوں میں تحفظ کے رُخ پر ٹیم کول مائننگ کے ارادوں کو تقویت ملتی ہے۔

 

اس طرح کے تکنیکی تربیتی سیشن کے اہتمام کا مقصد معلومات کو پھیلانا اور کوئلے کی کان کنی کے مختلف پراجیکٹوں میں تعینات  ذمہ داروں کو اس سے بہرہ ور کرنا ہے۔ اس کا مقصد این ٹی پی سی کے کوئلے کی کان کنی کے پروجیکٹوں میں بیداری اور بہترین حفاظتی طریقوں پر عمل کے ذریعے ایک ایسا مضبوط حفاظتی کلچر پیدا کرناہے کہ کوئی سانحہ رونما نہ ہو۔

 

جاری تربیت کے ایک حصے کے طور پر مختلف موضوعات پر اندرونی اور بیرونی اساتذہ بشمول اصل آلات سازوں (او ای ایم) کے سیشن منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان کا تعلق کانوں کی حفاظت اور بہترین طریقوں، کانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی/ڈیجیٹل اقدامات کا استعمال ، پائیدار کان کنی وغیرہ سے ہے۔

"ڈمپ سلپ مانیٹرنگ کے لئے زمینی لیزر سکینر کا استعمال"، "ای-ایس ایم پی"، "سیفٹی مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد"، "بارودی سرنگوں کی تیاری"، "الیکٹریکل سیفٹی"، "ایچ ای ایم ایم کی حفاظتی خصوصیات"پر تیکنیکی سیشن کا اہتمام تربیتی پروگرام کے شیڈول کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ جس کی شرکاء نے ستائش کی ہے۔

 

اِس رُخ پر آگے بڑھنے اور این ٹی پی سی کی کوئلے کی کانوں میں حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے آئندہ سیشن میں مائن پلاننگ، ماحولیاتی سماجی نگرانی، صنعت کے کان کنی اور ماحولیاتی پہلو، اوپن کاسٹ مائنز میں بلاسٹنگ کا ڈیزائن اور اس کے بہتر استعمال، فلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور ہول روڈ مینجمنٹ  اور قابلیت کے امتحانات کے فرسٹ کلاس سرٹیفکیٹ میں شرکت کے لئے تیاری کی تربیت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8875


(Release ID: 1753964) Visitor Counter : 241


Read this release in: English , Hindi , Punjabi