خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت خوراک کی ڈبہ بندی کا ہفتہ منایا
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت لکشدیپ کےز راعت کے محکمے اور خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت نے ایک ضلع ایک پروڈکٹ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
وزارت کی ویب سائٹ پر آتم نربھر انٹر پرائز کی سیریز میں محترمہ رنجو گرگ کے ہنی فلو آر گینکس کی کامیابی کی کہانی شائع کی گئی
چھتیس گڑھ ریاست میں 311ایس ایچ جی صنعتوں کے لئے 12 اضلاع کے پروجیکٹ منجمنٹ یونٹوں ( ڈی پی ایم یو ) کے ایس آر ایل ایم کے لئے بنیادی کیپٹل کے طور پر 1.06 کروڑروپے جاری کئے گئے
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آسام ، گجرات اور کرناٹک میں خوراک کی ڈبہ بندی کے پانچ پروجیکٹوں کا ورچوئل افتتاح کیا
Posted On:
07 SEP 2021 6:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی 08 ستمبر2021: بھارت کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر حکومت ہند آزادی کا امرت مہوتسو منارہی ہے۔ اس جشن کے ایک حصے کے طورپر خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت 6سے 12ستمبر 2021 کے دوران ‘‘ خوراک کی ڈبہ بندی ہفتہ ’’ منارہی ہے ،جس کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
7ستمبر 2021 بروز منگل ، پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت فیض پانے والی محترمہ رنجوگرگ کی ہنی فلو آرگینکس کی کامیابی کی کہانی وزارت کی ویب سائٹ میں آتم نربھر انٹر پرائز کی سیریز میں شائع کی گئی ۔
چھتیس گڑھ ریاست میں 311ایس ایچ جی صنعتوں کے لئے 12 اضلاع کے پروجیکٹ منجمنٹ یونٹوں ( ڈی پی ایم یو ) کے ایس آر ایل ایم کے لئے بنیادی کیپٹل کے طور پر 1.06 کروڑروپے جاری کئے گئے۔
منگل کا دن خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے لئے ایک تاریخی دن تھا کیونکہ خوراک کی ڈبہ بندی کے صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آسام ، گجرات اورکرناٹک میں خوراک کی ڈبہ بندی کے پانچ پروجیکٹو ں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔
ان 5 پروجیکٹو ں کی کل لاگت 124.44 کروڑروپے ہے اور وزارت نے ان پروجیکٹوں کے لئے 28.02 کروڑ روپے کی امداد دی ہے۔ یہ پروجیکٹ تقریباََ 820 افراد کو راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کریں گے اور علاقے کے تقریباََ 7700 کسانوں کو فائدہ پہنچے کا ۔
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی سیکٹر کی اسکیم – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا خوراک کی ڈبہ بندی کے سیکٹر کو ذہن میں رکھتے ہوئے 17-2016 میں شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد خوراک کی ڈبہ بندی کی سرگرمیوں کو کلسٹر کی بنیاد پر ترقی دینا ہے۔ اس اسکیم کو ایک جامع پیکج کے طور پر بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کھیت سے خردہ دوکانوں تک موثر سپلائی چین کے بندوبست کے لئے جدید بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرعی پیداوار کے لئے بہتر آمدنی کی فراہمی اور روزگار پیدا کرنا حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے ۔ حکومت ہند ملک کو لچکدار خوراک کی معیشت اور دنیا کی خوراک کی فیکٹری بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ حکومت نے آتم نربھر بھارت میں خوراک کی ڈبہ بندی پر بہت زوردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عہد کو آگے بڑھاتے ہوئے آج 5 پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس میں وزارت نے فعال کردار ادا کیا ہے ۔
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے پروجیکٹوں کے آغاز پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اور پروجیکٹوں کے پروموٹروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی سے لوگوں کو پیغام اورتحریک ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کچھ خرابی نہیں آتی یا کچھ زیادہ پیداوار ہوتی ہے اورہم اس کو بچانے کے لئے کام کررہے ہیں تو یہ کسی صنعت یا فرد کے لئے نہیں ہے بلکہ ملک کے لئے ہے ۔ اگرکسان کو اس کی زرعی پیداوار کے لئے درست قیمت ملتی ہے اور ڈبہ بندخوراک دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے تو اس صورت میں اس سے خوراک کی ڈبہ بندی کے بھارتی سیکٹر کو استحکام حاصل ہوگا۔
جن پروجیکٹو ں کا افتتاح کیا گیا ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
Project Name
|
District, State
|
Scheme
|
Project Cost
(in crores)
|
Grant form the Ministry
(in crores)
|
M/s Phoenix Frozen
|
Anand, Gujarat
|
Cold Chain Scheme
|
22.69
|
8.02
|
M/s Athos Collagen
|
Surat, Gujarat
|
CEFPPC
|
11.67
|
5.00
|
M/a Hain Future Natural Products
|
Tumkur, Karnataka
|
CEFPPC
|
36.76
|
5.00
|
M/s Graintech Foods
|
Nalbari, Assam
|
CEFPPC
|
19.32
|
5.00
|
M/a Vasant Masala
|
Gandhinagar, Gujarat
|
BFL
|
34.00
|
5.00
|
*************
ش ح۔و ا ۔رم
2021)-08-09)
U-8773
(Release ID: 1753093)
Visitor Counter : 187