سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی سینٹرلائزڈ استعمال کے لیے گندے پانی اور آرگینک ٹھوس کچرے کے مربوط بندوبست کے لیے نئی اعلیٰ درجے کی بایو – میتھینیشن ٹکنالوجی مفید ہے
Posted On:
03 SEP 2021 4:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03 ستمبر ،2021 / گندے پانی اور آرگینک ٹھوس کچرے اور بایو گیس کے مربوط بندوبست اور بایو کھاد سے متعلق اعلیٰ درجے کی بایو متھینیشن ٹکنالوجی سے زیر زمین پانی اور استعمال شدہ پانی کو صاف کر کے پینے کے پانی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اسے گندے پانی اور آرگینک ٹھوس کچرے کو صاف کرنے کے لیے بھارت کے مختلف علاقوں میں ڈی سینٹرلائزڈ استعمال سے صاف کیا جاسکتا ہے۔
ٹھوس اور رقیق کچرے ایسے بڑے چیلنج ہیں جن کا سامنا بڑے شہروں میں ہے اور یہ چیلنج شہر کاری والے علاقوں میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ لہذا اس پریشانی سے نمٹنے کے لیے دیرپا ٹکنالوجیز کی ضرورت ہے۔
سی ایس آئی آر – کیمیاوی ٹکنالوجی کے بھارتی ادارے آئی آئی سی ٹی کے چیف سائنس داں ڈاکٹر اے گنگانی راؤ، اور سینئر پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر ایس سری دھر نے آرگینک ٹھوس کچرے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بایو گیس اور بایو کھاد کے بندوبست کے لیے این روبک گیس لیفٹ ری ایکٹر پر مبنی اعلیٰ درجے کی بایو میتھینیشن ٹکنالوجی مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔
یہ مربوط اور مستقل سیویز اور آرگینک ٹھوس کچرے کو کام میں لانے والا نظام زیر زمین پانی اور گندے پانی کو صاف کرنے کا کام آسکتا ہے اور نیز پینے کے پانی اور دوبارہ استعمال ہونے والا پانی کو تیار کرنے کے کام آسکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے حیدرآباد کے سی ایس آئی آر – آئی آئی سی ٹی کے چیف سائنسداں ڈاکٹر اے گنگانی راؤ سے رابطہ قائم کریں۔
(agrao@csiriict.in or gangagnirao[at]gmail[dot]com, Mobile)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8719
(Release ID: 1752709)
Visitor Counter : 177