امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی پولیس نے دہلی کے ترلوک پوری علاقےایک لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی


خواتین کے خلاف جرائم کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی وزیراعظم جناب نریندر مودی اور حکومت ہند کی پالیسی اور خواتین و لڑکیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کی تیز رفتار سے جانچ کرنے اور  مقدمہ چلانے کی عہدبندی کے باعث اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی اس ہدایت پر کہ اس معاملے میں تحقیقات کو تیز رفتار سے مکمل کیا جائے اور 30 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کی جائے تاکہ  متاثر خاندان کوانصاف مل سکے، وزارت داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی جائزے کا انعقاد کیا ، جس میں دہلی پولیس نے کیس درج کرائے جانے کے بعد 30دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرانے کا عہد کیا

ترلوک پوری اور نانگل دونوں معاملوں میں  دہلی پولیس نے 30دن سے قبل چارج شیٹ داخل کرا دی ہے

Posted On: 03 SEP 2021 8:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4 ستمبر 2021،    دہلی پولیس نے آج معاملہ درج کرائے جانےکے بعد  30 دن سے قبل دہلی کے ترلوک پوری علاقے میں ایک لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کرا دی ہے۔

خواتین کے خلاف جرائم کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی وزیراعظم جناب نریندر مودی اور حکومت ہند کی پالیسی اور خواتین و لڑکیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کی تیز رفتار سے جانچ کرنے اور  مقدمہ چلانے کی عہدبندی کے باعث اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی اس ہدایت پر کہ اس معاملے میں تحقیقات کو تیز رفتار سے مکمل کیا جائے اور 30 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کی جائے تاکہ  متاثر خاندان کوانصاف مل سکے، وزارت داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی جائزےکا انعقاد کیا ، جس میں دہلی پولیس نے کیس درج کرائے جانے کے بعد 30دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرانے کا عہد کیا۔ اس کے بعد  ایک فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

معاملہ درج کرائے جانے کے 3 ہفتے کے اندر  دفعہ 3(2)(V)ایس سی /ایس ٹی ایکٹ  اور دفعہ 6 پوکسو ایکٹ کے پڑھی جانے والی دفعہ 376 اے بی کے تحت چارج شیٹ داخل کرادی گئی ہے۔ ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے۔ نانگل عصمت دری اور قتل کے معاملے میں بھی دہلی پولیس نے 30دن سے قبل چارج شیٹ داخل کرا دی ہے۔

کرائم برانچ نے 187 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جناب حسن انذار ، اے ایس جے، خصوصی عدالت (پوکسو دیکٹ)، کڑکڑڈومہ کورٹ، دہلی کی عدالت میں داخل کرادی ہے ، جس نے آگے کی کارروائی کے لئے 10 ستمبر  تاریخ مقرر کی ہے۔

یہ معاملہ 14اگست 2021 کو تھانہ میور وہار سے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو منتقل کیا گیا تھا اور ڈی سی پی (کرائم) جناب منوج سی۔ کے سپرویژن میں تیز رفتار جانچ کے لئے اے سی پی اروند کمار کو سونپا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران تمام تکنیکی شہادتوں سمیت تمام شہادتوں کا تجزیہ کیا گیااور انہیں درج کیا گیا۔ سینئر افسروں نے روزمرہ کی بنیاد پر تحقیقات کی نگرانی کی۔

معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر ملزم کے خلاف 21 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرائی گئی ۔ ملزم اس وقت عدالتی حراست میں ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 8632

                          


(Release ID: 1751970) Visitor Counter : 193


Read this release in: English