کامرس اور صنعت کی وزارتہ
زرعی مصنوعات کی برآمدات میں بڑے اضافے کے طور پر، لداخی خوبانی کی پہلی کھیپ دبئی کو برآمد کی گئی
Posted On:
02 SEP 2021 6:36PM by PIB Delhi
اس اقدام سے جو لداخ سے زرعی اور غذائی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے، لداخ کے مرکز زیر انتظام علاقے سے حاصل ہونے والی خوبانی کی پہلی تجارتی کھیپ دبئی کو برآمد کی گئی ہے۔
دبئی کو برآمد کیے جانے سے پہلے خوبانی کی کھیپ کو لیہ، لداخ سے ممبئی منتقل کیا گیا تھا۔ اے پی ای ڈی اے دبئی میں قائم ایک امپورٹر گروپ کے ساتھ مل کر لداخی خوبانی کے لیے ایک ایکسپورٹ ویلیو چین قائم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ کھیپ ممبئی سے اے پی ای ڈی اے کے رجسٹرڈ ایکسپورٹر نے برآمد کی تھی۔
شکر کی اعلیٰ مقدار اور کل حل پذیر اجزا کے ساتھ لداخی خوبانی کا ایک منفرد سکون بخش ذائقہ اور ساخت ہے۔ مرکز زیر انتظام علاقہ لداخ خوبانی کی کئی اقسام پیدا کرتا ہے جن میں سے چار سے پانچ اقسام تجارتی کاشت کے لیے لی جاتی ہیں اور ان اقسام کے لیے برآمد کے مواقع موجود ہیں۔
لولو گروپ ایف ایم سی جی- دبئی میں ڈسپلے پر لداخی خوبانی
دبئی جانے والی اس کھیپ سے پہلے اگست کے مہینے کے دوران تازہ خوبانی کے چند نمونوں کی کھیپ لیہ سے دبئی کے لیے ہوائی جہاز سے بھیجی گئی تھی۔
ایپڈا فی الحال لداخی خوبانی کے برانڈ کی تعمیر کے لیے برآمدات میں معاونت کر رہی ہے۔ شپمنٹ بھیجنے کے لیے پھل مقامی تاجروں کے ذریعہ کاٹا، صاف کیا اور پیک کیا گیا جنھیں ایکسپورٹ ویلیو چین کی ضروریات کے مطابق اے پی ای ڈی اے نے تکنیکی مدد فراہم کی تھی۔
لداخی خوبانی کی اس برآمد سے خطے سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں دیگر پھلوں اور نامیاتی مصنوعات کی ترسیل کے امکانات بڑھیں گے۔
مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک جیسے عمان اور قطر سے لداخی خوبانی کو دوبارہ بھیجنے کے مختلف آرڈر ملے ہیں۔
لداخ سے زرعی پیداوار کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے، جس سے کسانوں کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، ایپڈا باغبانی، زراعت، تجارت اور صنعت کے محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے۔
لداخی خوبانی کی درجہ بندی اور پیکنگ
اپنے پروموشن پروگرام میں، ایپڈا نے ذکر کیا کہ لداخ کی مصنوعات کی برآمدات کا یہ صرف آغاز ہے۔ یہ آنے والے دنوں میں خطے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مرکز زیر انتظام علاقے لداخ سے بیرون ملک مارکیٹ تک زیادہ سے زیادہ مصنوعات دریافت کرے گا۔ اس اقدام کے نتیجے میں لداخ کی مصنوعات کو بہتر پہچان ملے گی۔
اگرچہ لداخی خوبانی کا موسم اگلے پندرہ روز کے دوران ختم ہونے والا ہے، لداخ کے اونچائی والے علاقوں سے مشرق وسطی کے بازاروں میں تمام مقامات پر تازہ لداخی خوبانی کی کھیپ کی مسلسل فراہمی کے لیے آمادہ کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری زراعت، مرکز زیر انتظام علاقہ لداخ اور سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹری، مرکز زیر انتظام علاقہ لداخ نے بتایا کہ لداخ تقریباً 15,789 میٹرک ٹن خوبانی پیدا کرتا ہے جن میں سے چار سے پانچ اقسام برآمدات کے لیے موزوں ہیں۔ مرکز زیر انتظام علاقہ پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ لداخ سے برآمدات بڑھانے کے لیے نئی تجارتی اقسام متعارف کرائے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 8584
(Release ID: 1751603)
Visitor Counter : 245