کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین میں 5 ٹریلین امریکی  ڈالر کی معیشت بننے کے لئے  ابھرتے ہوئے بھارت کے  بڑھتے ہوئے قدموں کی جھلک پیش کی جائے


ایکسپو  اب مستقل ایکسپو انڈین پویلین دوبئی: سکریٹری کامرس

یہ ایکسپو ایک بڑے طریقے سے  بھارتی کاروبار کو  فروغ دے گا

اس ایکسپو میں  ٹاپ ہندوستانی صنعتوں، کارپوریٹس، اسٹا اپس، مختلف ہندوستانی ریاستوں کی جھلک پیش کی جائے گی

ایکسپو میں  کووڈ۔ 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی کی جھلک پیش کی جائے گی اور ایکسپو 2020 دوبئی میں بھارت کی شرکت دنیا کے لئے بڑے مواقع پیش کرنے والے  ایک عالمی کاروباری مرکز کے طور پر  بھارت کے ابھرنے  کو اہم موضوع بنایا جائے گا

Posted On: 02 SEP 2021 6:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 ستمبر 2021،    ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین یکم اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں کووڈ کے بعد کی دنیا میں 5 ٹریلین امریکی  ڈالر کی معیشت بننے کے لئے  ابھرتے ہوئے بھارت کے  بڑھتے ہوئے قدموں کی جھلک پیش کی جائے گی۔ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ پویلین شاندار ہوگا اور اس میں  نہ صرف بھارت کی شاندار ثقافت اور اس کے ماضی کی جھلک پیش کی جائے گی بلکہ  ان صلاحیتوں اور مواقع  کو بھی دکھایا جائے گا جس کی پیش کش یہ گھریلو اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر  کرتا  ہے۔

مارچ 2022 تک چلنے والے چھ ماہ کے ایکسپو 2020 دوبئی  میں بھارت کی شرکت کے موضوع کا ذکر کرتے ہوئے  کامرس و صنعت کی وزارت کے سکریٹری  جناب  بی وی آر سبرامنیم  نے کہا کہ ’’ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین میں 5 ٹریلین امریکی  ڈالر کی معیشت بننے کے لئے  ابھرتے ہوئے بھارت کے  بڑھتے ہوئے قدموں کی جھلک پیش کی جائے گی۔ ایکسپو میں  کووڈ۔ 19 کے خلاف بھارت کی غیر معمولی لڑائی اور ایکسپو 2020 دوبئی میں بھارت کی شرکت دنیا کے لئے بڑے مواقع پیش کرنے والے  ایک عالمی کاروباری مرکز کے طور پر  بھارت کے ابھرنے  کو اہم موضوع بنایا جائے گا‘‘۔

جناب سبرامینم نے کہا ’’ایکسپو 2020 دوبئی میں انڈیا پویلین  پائیداری  کے ساتھ ساتھ مواقع اور آگے بڑھنے کی صلاحیت  کے ستون پر  ابھرتے ہوئے بھارت ، ایک ایسے ملک  جو  دنیا کے مستقبل کی قیادت کے لئے تیار ہے کی جھلک پیش کرنے کے لئے تیار ہے‘‘۔

ایسے وقت میں جب بھارت اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے، انڈی پویلین  امرت مہوتسو تقریبات کی جھلک پیش کرے گا جس کا آغاز  بھارت کے وزیراعظم کریں گے اور  کئی سرگرمیوں اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ  نئے بھارت کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

اس کے چار منزلہ ڈھانچے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زونز کی نشان دہی 11 بنیادی موضوعات  کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع، خلا،  شہری اور دیہی ترقی، رواداری اور شمولیت ، گولڈن جوبلی ، علم اور آموزش، سفر اور کنکٹی وٹی، عالمی مقاصد، صحت اور تندرستی، فود ایگریکلچر اور  روزگار اور پانی ۔

انڈیا پویلین میں آنے  والوں کو  ستاروں سے جگماتی نائٹ، طرح طرح کے ثقافتی شو، بھارتی تہواروں  کی تقریبات دیکھنے  اور بھارت کے لذیذ کھانوں سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔

بھارت  کی شرکت  کے لئے لوگوں کا جو ڈیزائن ہے اس میں  چکر  دکھایا گیا ہے جس سے  طاقت، ہمت اور ترقی کے لئے آگے بڑھنے کا  پتہ چلتا ہے۔ رنگ بھارت کے  جھنڈے سے لئے گئے ہیں۔ زعفرانی رنگ طاقت اور حوصلے کی علامت ہے، سفید رنگ امن اور سچائی کو ظاہر کرتا ہے اور ہرا پیدواری صلاحیت ، ترقی اور پاکیزگی کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کو ایکسپو 2020 دوبئی کے دوران  تمام سرکاری  مراسلات اور اسٹیشنری میں استعمال کیا جائے گا۔

ایکسپو 2020 میں بھارت کی شرکت کو انڈیا پویلین کی ویب سائٹ  (www.indiaexpo2020.com) کے ذریعہ کور کیا جا ئے گا۔ اس ویب سائٹ کو ایکسپو 2020 دوبئی کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد  عوام اور پویلین میں آنے والوں کو  پروگرام، تقریبات اور سرگرمیوں کی معلومات فراہم کرانا ہے۔

ویب سائٹ میں میڈیا رجسٹریشن کے لئے ایک علیحدہ سیکشن ہوگا جس کے ذریعہ صحافی اور میڈیا ہاؤس  ذاتی طور پر یا آن لائن  انڈیا پویلین کی سرگرمیوں کو کور کرنے کی  مناسب  اجازت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ایکسپو 2020 دوبئی میں  انڈیا پویلین  کے بارے میں مزید معلومات کے لئے  برائے کرم دیکھیں: https://www.indiaexpo2020.com/

ایکسپو 2020 دوبئی  کے بارے میں مزید معلومات کے لئے  برائے کرم دیکھیں: https://www.expo2020dubai.com/en

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8579

                          



(Release ID: 1751532) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Hindi