جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم سی جی نے ایس اے آئی اے آر ڈی کے ساتھ’ندیوں کے ماحولیاتی نظام میں جیواسپیشل ٹیکنولوجی میں خصوصی توجہ کے ساتھ انٹیگریٹڈ ریور بیسن مینجمنٹ پر صلاحیت کی تعمیر ‘ کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے

Posted On: 01 SEP 2021 6:56PM by PIB Delhi

نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی)کے ڈائریکٹر جنرل ،جناب راجیو رنجن مشرا ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز (این آئی یو اے) کے ڈائریکٹر جناب ہتیش ویدیہ ، اور ساؤتھ ایشین انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ (ایس اے آئی اے آر ڈی) کے چیئرمین ، ڈاکٹر بسوجیت رائے چودھری کی موجودی گی میں ،این ایم سی جی  نے ایس اے آئی اے آر ڈی کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تاکہ نوجوان  طلبہ کےلئے ایک اکاڈمک پلیٹ فارم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیق کو فروغ دینے اور صلاحیتوں  کی تعمیر کا مرکز تیار کیا جاسکے ،جس سے مشرقی علاقے میں علاقائی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔این ایم سی جی اور ایس اے آئی اے آر ڈی دونوں انٹیگریٹڈ ریور بیسن مینجمنٹ پر صلاحیتوں کی تعمیر کو بڑھانے اور فروغ دینے کےلئے مل کر کام کریں گے،جس میں ندیوں کے ماحولیاتی نظام میں جیواسپیشل ٹیکنولوجی پر توجہ مرکوز ہوگی۔اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ ایس اے آئی اے آر ڈی بھی  مشرقی خطے میں این ایم سی جی کے علاقائی صلاحیتوں کی تعمیر کے مرکز کے طورپر جانا جائے گا۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XNJZ.jpg

 

 

 

تعاون کے شعبوں میں شامل ہیں:

1. دریا اور پانی کے نظاموں کی بحالی کے لیے پائیدار طریقوں کی ترقی کے لیے پانی ، گندے پانی اور مربوط شہری پانی کے انتظام پر زور دینے کے ساتھ انٹیگریٹڈریور بیسن مینجمنٹ کے میدان میں متنوع موضوعاتی علاقوں سے متعلق مطالعہ کرنا۔

2. دریائی علاقوں اور دریا کے حساس شہری منصوبہ بندی کی ترقی کے لیے پالیسی سازی میں معاونت فراہم کرنا۔

3. ریور ڈیٹا بیس تیار کرنے کےلئے مدد فراہم کرنا۔

4. جغرافیائی ٹیکنالوجی اور این ایم سی جی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ اور تحقیق کی مدد کے لیے دیگر شعبوں پر صلاحیت بڑھانے کا پروگرام تیار کرنا۔

5. مشرقی اور شمال مشرقی علاقے میں ایک ڈیڈیکیٹڈ جی آئی ایس ایپلی کیشن پر مبنی ریور ریسرچ سینٹر تیار کرنا۔

6. ایک ڈیجیٹل ریور لائبریری ،ریور میوزیم اور آن لائن نیوز پورٹل تیار کرنا۔

اس کے علاوہ این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل کی موجودگی میں  این آئی یو اے اور ایس اے آئی اے آرڈی کے درمیان ایک اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔این یم سی جی ریور سینسٹو ماسٹر پلان اور اربن ریور مینجمنٹ پلان تیار کرنے کےلئے این آئی یو اے کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔اس تعاون میں ایس اے آئی اے آر ڈی سینٹر فار اربن اینڈ بلٹ انوائرنمنٹ (سی یو بی ای) این آئی یو اے کے ساتھ مل کر ہر قسم کی صلاحیت بڑھانے والی سرگرمیوں کو نافذ کرنے کے لئے ایس اے آئی اے آرڈی کی جانب سے قیادت کرے گا ، جس میں آب و ہوا کی لچک کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے علمی مصنوعات کی ترقی اور اشتراک  اور آب و ہوا اسمارٹ شہروں کی تشخیص کے فریم ورک کے تحت حکمت عملی اور ایکشن پلان کی تشکیل ، عمل درآمد اور کارکردگی کی نگرانی کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنا شہروں میں آب و ہوا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جدید طریقوں ، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی فریم ورک کی ترقی اور نفاذ اور باہمی تعاون سے شہری آب و ہوا کی لچک کی طرف کام کرنا شامل ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:8555


(Release ID: 1751295) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi