وزارت دفاع

ہندوستان –کزاخستان مشترکہ فوجی مشق کازند-21 کی افتتاحی تقریب

Posted On: 01 SEP 2021 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم ستمبر2021:   ہندوستان اور کزاخستان کی مشترکہ فوجی مشق ’’کازند-21‘‘ آج کزاخستان کے تربیتی نوڈ عائشہ بی بی میں شروع ہوگئی۔ یہ دونوں فوجوں کی سالانہ باہمی مشترکہ مشق کا پانچواں ایڈیشن ہے اور یہ 10 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ اس مشق کا چوتھا ایڈیشن ستمبر 2019 میں ہندوستان کے پتھوڑ گڑھ میں منعقدہوا تھا۔

کزاخستان سے 120 فوجیوں پر مشتمل دستہ اور ہندوستانی فوج سے 90 سپاہی شامل ہے۔ دونوں دستے دہشت گردانہ کارروائیوں سے مقابلہ کرنےکے شعبے میں اپنی مہارت اور تجربات ساجھا کریں گے۔ یہ مشق 48 گھنٹے کی ایک مشترکہ ویلی ڈیشن ایکسرسائز میں یکجا کی جائے گی جو 8 اور 9 ستمبر 2020 کے لیے تفویض کی گئی ہے۔ ویلی ڈیشن کی یہ مشق دونوں فوجوں کے سپاہیوں کے لیے آزمائش کا میدان ہوگا کیونکہ انھیں اس طرح کے منظرنامے میں حقیقی کارروائیوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ مشق دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی اور سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی راہ ہموار کریں گے۔ مشترکہ مشق سے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے مضبوط عزم کی عکاسی بھی ہوتی ہے اور وہ دہشت گردی سے لڑنے کے لیے ہمیشہ کندھے سے کندھا ملاکر چلیں گے۔

*****

U.No.8552

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1751290) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Tamil