امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اپنے پارلیمانی حلقے گاندھی نگر میں حاملہ خواتین کو تغذیہ بخش لڈو تقسیم کرنے کی اسکیم کا آغازکیا
Posted On:
30 AUG 2021 7:14PM by PIB Delhi
جناب امت شاہ نے شری کرشن جم اشٹمی کے موقع پر بھارت اور پوری دنیا میں عوام کو مبارکباد دی
مرکزی وزیر داخلہ نے ٹوکیو پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
آزادی کا امرت مہوتسو سال 2022 ء میں جاری رہے گا ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت مند ماں اور بچے کا نشانہ مقرر کیا ہے
وزیر اعظم نے تغذیہ میں کمی سے متعلق معاملات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے راجستھان کے جھنجھنو سے 8 مارچ ، 2018 ء کو پوشن ابھیان شروع کیا تھا
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ‘ صحیح پوشن ، دیش روشن ’ یعنی کوئی بھی ملک ، اُس وقت تک تابناک اور خوشحال نہیں بن سکتا ، جب تک کہ ماؤں اور بچوں کو تغذیہ بخش غذا فراہم نہ کی جائے
وزیر اعظم کے ذریعے تغذیہ میں کمی کے خلاف شروع کی گئی لڑائی آج ایک وسیع مہم بن چکی ہے
‘‘ بھگوان کرشن کا بچپن صحت مند بچوں کے لئے ایک ماڈل تصور کیا جاتا ہے ’’
گاندھی نگر میں تقریباً 7000 حاملہ خواتین کو غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے ، اُن کے بچے کی پیدائش تک 15 تغذیہ بخش لڈو مفت فراہم کئے جائیں گے
کوئی بھی ملک ، اُس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا ، جب تک کہ اُس کے بچے اور مائیں صحت مند نہ ہوں
تغذیہ میں کمی کے معاملےسے نمٹنے کے لئے مشترکہ مہم اور پوشن ابھیان کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے 18 وزارتوں نے ہاتھ ملایا
تمام منتخب نمائندے اِس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ کوئی بھی اہل شخص کسی بھی فلاحی اسکیم کے فوائد حاصل کرنے سے محروم نہ رہے
‘‘ کمزور ، غریب ، پسماندہ ، خواتین اور بچوں کو با اختیار بنانا اور اُن کا حق دینا جمہوریت میں بہت اہم ہے اور اگر ہم ایسا کرنے کے قابل ہیں تو اُس وقت ہی منتخب نمائندے کے طور پرہماری ذمہ داری پوری ہو گی ’’
تمام اسکیموں کا نفاذ ضروری ہے لیکن ان کے فوائد کا اُس وقت تک کوئی مطلب نہیں ، جب کہ متعلقہ شخص کمزور اور تغذیہ بخش خوراک سے محروم ہے
نئی دلّی ، 30 اگست / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اپنے پارلیمانی حلقے گاندھی نگر میں آج حاملہ خواتین کے لئے تغذیہ بخش لڈو تقسیم کرنے کی اسکیم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج جنم اشٹمی کا تہوار ہے اور آج ہی کے دن 5100 سال پہلے بھگوان کرشن پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان کرشن ایسے وقت میں پیدا ہوئے ، جب ملک کو ایسے آدمی کی ضرورت تھی ، جو اُسے دھرم کی راہ پر چلنے کا راستہ دکھا سکے ۔ بھگوان کرشن ایک عظیم مفکر اور کثیر رخی شخصیت کے حامل تھے ، جنہوں نے ‘‘ گیتا ’’ تشکیل دی اور دھرم کو قائم کیا ۔ یہ گجرات کے عوام کے لئے فخر کی بات ہے کہ گجرات اُن کی کرم بھومی رہا ہے ۔ جناب امت شاہ نے شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر تمام اہلِ وطن اور ملک کے عوام کو مبارکباد دی ۔
مرکزی وزیرِ داخلہ نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔ جناب شاہ نے کہا کہ بھگوان کرشن کو بچے کے ایک صحت مند ماڈل کے طور پر تصور کیا جاتا ہے اور یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آج سے گاندھی نگر میں 7000 حاملہ خواتین کو ہر مہینے این جی اوز کے ذریعے 15 – 15 تغذیہ بخش لڈو ، اُن کے بچے کی پیدائش تک فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر حکومت کو کوئی خرچ نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اِس کی ذمہ داری غیر سرکاری تنظیمیں اٹھائیں گی ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کا مہوتسو جاری ہے اور اگر 2022 ء میں ، جب آزادی کے 75 سال پورے ہوں گے ، وزیراعظم نریندر مودی نے ماؤں اور بچوں کو صحت مند رکھنے کے لئے ایک ہدف مقرر کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ‘ صحیح پوشن – دیش روشن ’ کے بغیر کوئی بھی ملک ، اُس وقت تک خوشحال نہیں ہو سکتا ، جب تک کہ ماؤں اور بچوں کو تغذیہ بخش خوراک فراہم نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ، اُس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا ، جب تک کہ اُس کے بچے اور مائیں صحت مند نہ ہوں ۔
وزیر اعظم نے 8 مارچ ، 2018 ء کو راجستھان کے جھنجھنو سے پوشن ابھیان شروع کیا تھا اور تغذیہ بخش خوراک سے متعلق معاملات کے لئے بیداری پیدا کرنے کا کام شروع کیا تھا ، جو آج ایک وسیع مہم بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعے ماؤں او ربچوں کے لئے تغذیہ کی مہم نہیں رکے گی ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ اُن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ایک بھی ماں یا بچہ تغذیہ کی کمی کا شکار نہ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تغذیہ بخش خوراک کی ضرورت ، اُس وقت ہوتی ہے ، جب وہ حاملہ ہو اور اس لڈو میں پروٹین ، گھی اور وٹامن ہیں اور یہ پورے مہینے کھائے جا سکتے ہیں ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت نے تغذیہ سے متعلق کئی پروگرام شروع کئے ہیں ۔ تین برسوں میں تقریباً 7.5 کروڑ حاملہ خواتین اور 3 کروڑ دودھ پلانے والی ماؤں کو ، انہیں صحت مند رکھنے کے لئے فولک ایسڈ سپلیمنٹ کی 180 خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری سرکشت ماترتوا ابھیان کے تحت ، جو 2016 ء میں شروع کیا گیا تھا ، تقریباً 3 کروڑ خواتین کے بچوں کی پیدائش سے پہلے ٹسٹ کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ ہند نے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں ۔ تقریباً 8.6 لاکھ آنگن واڑی اور آشا ورکروں کو اسمارٹ فون دیئے گئے ہیں ۔ تغذیہ میں کمی سے متعلق معاملات سے نمٹنے اور پوشن ابھیان کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک مشترکہ مہم میں 18 وزارتیں شامل ہوئی ہیں ۔
جناب امت شاہ نے گرام پنچایتوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ کوئی بھی اہل شخص کسی بھی سرکاری اسکیم کے فوائد سے محروم نہ رہے اور اس بات کو یقینی بنانا منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کا فروغ جاری رہے گا ۔ البتہ ، کمزور ، غریب ، پسماندہ ، خواتین کو با اختیار بنانا اور بچوں کو ، اُن کے حقوق فراہم کرنا ایک جمہوریت میں سب سے اہم ہے اور اگر ہم یہ کام کر سکتے ہیں تبھی ہم ایک منتخب نمائندے کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اسکیموں کا نفاذ ضروری ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا فیض پانے والے کمزور یا غریب اور تغذیہ کی کمی کا شکار رہیں اور ایک جمہوریت میں ایک فرد ہی سب سے پہلا اور سب سے چھوٹا یونٹ ہوتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 30.08.2021 )
U.No. 8468
(Release ID: 1750710)
Visitor Counter : 280