کوئلے کی وزارت
ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل ) نے ایک دن میں ریکارڈ 3.87لاکھ ٹن کوئلہ بھیجا
کووڈ -19وباء کے دورمیں اب تک کا سب سے زیادہ کوئلہ ریلوے ریک کے ذریعہ بھیجاگیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 AUG 2021 8:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28؍اگست:کوئلہ وزارت کے تحت سنگرولی میں واقع کول انڈیا کی معاون کمپنی ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل ) نے ایک ہی دن میں اب تک کا سب سے زیادہ کوئلہ بھیجا ہے ۔ 27اگست ، 2021کو کمپنی نے ریکارڈ 3.87لاکھ ٹن کوئلہ اٹھایا ۔
کمپنی نے اس وباء کے دورمیں ملک کی توانائی کی ضروریات کو پوراکرنے والی راجستھان ، اترپردیش ، ہریانہ ، گجرات ، دہلی اور دیگرریاستوں کو کوئلہ صارفین کو ہندوستانی ریلوے کے اب تک کے سب سے زیادہ 38کوئلہ ریک بھی بھیجے ہیں ۔
این سی ایل اپنے زیادہ تر کوئلے کو ہندوستانی ریلوے ریک ، میری –گو –راؤنڈ (ایم جی آر) اور بیلٹ پائپ کنویئر،جیسے ماحولیات مطابق وسائل کے توسط سے بھیجتاہے ۔ مالی سال 21-2020میں این سی ایل نے ٹرانسپورٹ کے ان ذرائع کے توسط سے اپنا 87فیصد سے زیادہ کوئلہ بھیجا ۔ ماحولیات کو محفوظ رکھنے والے اس قدم سے سڑک سے کوئلہ ٹرانسپورٹ میں پچھلے مالی سال میں 24فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے ۔
توانائی کی بڑھتی ضروریات کے ساتھ رفتارکو بنائے رکھتے ہوئے این سی ایل نے مالی سال 22-2021میں 17فیصد کی سال فی سال اضافے کے ساتھ اب تک 46.19میٹرک ٹن کوئلہ بھیجاہے ۔ کمپنی کو رواں مالی سال میں 119میٹرک ٹن کوئلہ کی پیداوار اور 126.5میٹرک ٹن کوئلہ بھیجنے کا کام سونپا گیاہے ۔
‘‘آتم نربھربھارت ’’کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے کمپنی اترپردیش ، مدھیہ پردیش اوردیگر ریاستوں کے کوئلہ صارفین کو درآمدکے متبادل کی شکل میں کوئلہ کی سپلائی بھی کررہی ہے ۔
این سی ایل بھارت سرکارکی سنگرولی میں واقع منی رتن کمپنی ہے یہ 10سب سے زیادہ مشینوں کے ذریعہ اوپن کاسٹ کوئلہ کانوں کے ساتھ کام کرتی ہے اورقومی کوئلہ پیداوارمیں 15فیصد سے زیادہ کاتعاون دیتی ہے ۔کمپنی نے پچھلے مالی سال میں 115ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ تیارکیاتھا۔

************
ش ح۔ ج ق۔ع آ
U NO. 8489
(ریلیز آئی ڈی: 1750673)
وزیٹر کاؤنٹر : 188