وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i)جی ایس 2023 کی 4.26 فی صد (ii) جی ایس 2031 کی 6.10 فی صد اور(iii) جی ایس 2061 کی 6.76 فی صد کی فروخت (ازسر نو اجراء) کے لئے نیلامی

Posted On: 27 AUG 2021 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی:27؍اگست،2021۔ حکومت ہند نے (i) 4.26 فی صد سرکاری تمسکات، 2023 کی فروخت (از سر نو اجراء) نوٹی فکیشن قیمت 3000 کروڑ روپے میں قدر پر مبنی نیلامی کے   ذریعہ  کرنے ، (ii) 6.10 فی صد جی ایس ، 2031 کی نیلامی کے ذریعہ سے  14 ہزار کروڑ روپے  (عام) کی نوٹی فائیڈ رقم کے لئے  ’نئے جی ایس ، 2031‘ اور (iii) 6.76 فی صد جی ایس 2061 کی فروخت کی  نوٹی فائیڈ قیمت 9 ہزار کروڑروپے  (عام )  قدر پر مبنی  نیلامی کے ذریعہ کرنے کا  اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس  مندرجہ بالا سیکورٹیز کے عوض میں  6 ہزار کروڑ روپے تک کی  اضافی رکنیت بنائے رکھنے  کا متبادل ہوگا۔ نیلامیاں  ممبئی کے فورٹ میں واقع بھارتی  ریزرو بینک دفترکے ذریعہ  03 ستمبر 2021 (بروز جمعہ ) کو منعقد کی جائیں گی۔

 سرکاری سیکورٹیز کی نیلامیوںمیں  غیر مسابقتی  بولی سہولت کے لئے  اسکیم کے مطابق  اہم اشخاص  اور تنظیموں کو  سیکورٹیز کی فروخت کی نوٹی فائیڈ رقم کا پانچ فی صدتک مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں  ریزروبینک آف انڈیا  اور بینکنگ سولیوشن (ای-کبیر) نظام پر الیکٹرانک فارمیٹ میں  03ستمبر 2021 کو پیش کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیاں  صبح ساڑھے دس بجے سے  گیارہ بجے کے د رمیان اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان  پیش کی جانی ہیں۔

نیلامیوں کا نتیجہ 03ستمبر، 2021 (جمعہ )کو  اعلان کیا جائے گا اور کامیاب بولی  لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگی  06ستمبر 2021 (پیر) کو کی جائے گی۔

 ریزرو بینک آ ف انڈیا کے ذریعہ 24 جولائی 2018 کے  سرکلر نمبر آر بی آئی/19-2018/25 کے تحت ’مرکزی حکومت‘ کی سیکورٹیز میں  لین دین  کب جاری کئے گئے ’اور وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ  رہنما  ہدایت کےمطابق  سیکورٹیز  ’جب جاری‘ کاروبار کے لئے  اہل ہوں گی۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8385


(Release ID: 1749815) Visitor Counter : 163


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Telugu