عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی ایس ٹی ایم، دہلی میں ڈجیٹل آموزشی سہولت ’کرمیوگی‘ کا افتتاح کیا


”مشن کرمیوگی کا مقصد نہ صرف عوامی خدمات کے لیے ایک افرادی قوت فراہم کرنا ہے، بلکہ سب سے بڑھ کر یہ ہندوستانی معاشرے کی خدمت کرے گا“: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جناب سنگھ نے کہا کہ ڈجیٹل ٹریننگ ماڈیول کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی لاگو کیا جائے گا

Posted On: 27 AUG 2021 6:27PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت؛ عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج انسٹی ٹیوٹ آف سیکریٹریٹ ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ (ISTM) میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈیجیٹل آموزشی سہولت ”کرمیوگی“ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی جانب سے شروع کی گئی شہری مرکوز اصلاحات کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے افسران اور اہلکاروں کی مہارت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومت کا اصلاحی اقدام ’مشن کرمیوگی‘ شروع کیا گیا ہے۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ وہ انھیں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں نبھا سکیں۔ مشن کرمیوگی کا مقصد نہ صرف سول سروسز کے لیے ایک سرشار افرادی قوت پیدا کرنا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر یہ بڑے پیمانے پر ملک کے شہریوں کی خدمت کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی ماڈیول مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر بھی نافذ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 75 گھنٹے کے ڈجیٹل مواد کے ساتھ 75 کورسز کو کرمیوگی ڈجیٹل لرننگ لیب پلیٹ فارم پر جاری کرنے کے لیے آئی ایس ٹی ایم کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ صلاحیت کی تعمیر ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کو منانے کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی حکومت نے بڑے پیمانے پر انتظامی اصلاحات کی ہیں اور وزیر اعظم کے ’نیو انڈیا‘ وژن کے مطابق خدمات کی فراہمی میں بہترین طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض عہدوں کے لیے انٹرویو کے عمل کے خاتمے نے نہ صرف بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنایا ہے بلکہ اس نے اچھی حکمرانی کے ہدف کو بھی آگے بڑھایا ہے۔

حکومت نے سول سروسز صلاحیتی تعمیر کے ذریعے گورننس کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ 2 ستمبر 2020 کو سول سروسز صلاحیتی تعمیر (این پی سی ایس سی بی)- ”مشن کرمیوگی“ کی منظوری دی تھی۔ این پی سی ایس سی بی کو سرکاری ملازمین کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بہت احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ ہندوستانی ثقافت اور حساسیت سے جڑے رہیں اور دنیا بھر کے بہترین اداروں اور طریقوں سے گورننس سیکھتے ہوئے کبھی اپنی جڑوں سے نہ بھٹکیں۔ ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم، انٹیگریٹڈ گورنمنٹ آن لائن ٹریننگ (IGOT) کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لیے مختلف اکیڈمیوں میں سرکاری ملازمین کی تربیت کے پہلے سے قائم کردہ نظام کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔

 

 

اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشن کرمیوگی پر تربیت، تحقیق اور گورننس کے آئی ایس ٹی ایم کے ششماہی جرنل کا خصوصی ایڈیشن بھی جاری کیا۔ اس پروگرام میں جناب دیپک کھانڈیکر، سیکریٹری، ڈی او پی ٹی، رشمی چودھری، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی او پی ٹی، عادل زینل بھائی، چیئرمین، کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی)، جناب ایس این ترپاٹھی، ڈائریکٹر جنرل، آئی آئی پی اے اور جناب ایس ڈی شرما، ڈائریکٹر، آئی ایس ٹی ایم سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8378



(Release ID: 1749791) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi