امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرکردہ مجاہدین آزادی کی کمیٹی کی نئی دہلی میں میٹنگ، مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب اجے کمار مشرا نے میٹنگ کی صدارت کی



’’آزادی کے 75ویں سال میں ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، مجاہدین آزادی نے جی جان سے آزادی کی لڑائی میں حصہ لیا اور ملک ان کے بیش قیمتی تعاون کو کبھی نہیں بھلا سکتا‘‘

معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور معزز مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ جی کی ہدایت کے مطابق، حکومت مجاہدین آزادی کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح سے پابند عہد ہے

Posted On: 27 AUG 2021 4:22PM by PIB Delhi

 

سرکردہ مجاہدین آزادی کی کمیٹی کی آج نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب اجے کمار مشرا نے میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ملک کے بزرگ مجاہدین آزادی شامل ہوئے۔ جناب اجے کمار مشرا نے میٹنگ میں شامل ہوئے تمام مجاہدین آزادی کو اعزاز سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010OP3.jpg

اپنے ابتدائی خطاب میں مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ داخلہ جناب اجے کمار مشرا نے کہا کہ آزادی کے 75ویں سال میں ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مجاہدین آزادی نے جی جان سے آزادی کی لڑائی میں حصہ لیا اور ملک ان کے بیش قیمتی تعاون کو کبھی نہیں بھلا سکتا۔ جناب مشرا نے کہا کہ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور معزز وزیر داخلہ جناب امت شاہ جی کی ہدایت کے مطابق، حکومت مجاہدین آزادی کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے اور ان کی سہولت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JJEX.jpg

میٹنگ میں مجاہدین آزادی نے اپنے کئی مشورے دیے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے مجاہدین آزادی کے مشوروں کو دھیان سے سنا اور ان پر غور کرکے فوری کارروائی کرنے کا بھروسہ دلایا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8356

 

 


(Release ID: 1749613) Visitor Counter : 181