جل شکتی وزارت

این ایم سی جی نے اسٹاک ہوم عالمی آبی ہفتے 2021کے دوسرے دن 'مربوط دریائی طاس انتظام:شراکت داروں کی مصروفیت اور روابط' کے موضوع پر اجلاس کا اہتمام کیا

Posted On: 24 AUG 2021 8:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی24؍اگست2021: گنگا کی صفائی کے قومی مشن نے آج سٹاک ہوم عالمی آبی ہفتے2021 کے دوسرے دن مربوط دریائی طاس انتظام: شراکت داروں کی مصروفیت اور روابط' پر گفت و سنید کے لیے ایک اجلاس کی میزبانی کی۔ پروگرام کی ڈائریکٹر ، ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا ، محترمہ سیجل وورہ نے سیشن کی منتظم کی حیثیت سے سیشن کے مقاصد کومتعارف کرایا تاکہ بین الاقوامی سطح پر آئی آر بی ایم کے 'حقیقی' تجربات کو سمجھا جا سکے اور اسے اختیار کرنے کے چیلنجوں اور میکانزم کی وضاحت کرکے ہندوستان میں اسے کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے، اس پر غور کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A5G5.jpg

ڈائریکٹر جنرل ، نیشنل مشن برائے گنگا کی صفائی ، جناب راجیو رنجن مشرا نے این ایم سی جی کے نقطہ نظر اور آئی آر بی ایم کے وژن پر اپنی باتیں رکھیں ۔ انہوں نے دریائے گنگا کی اہمیت کے بارے میں بتایا نیز ہندوستان میں سب سے بڑی ندی بیسن ہونے کی بابت بھی تفصیلات پیش کی اور اس کے بین الاقوامی بیسن ہونے کی طرف لوگوں کی توجہ دلائی۔ ہندوستانی آبادی کا بڑا حصہ دریائے گنگا بیسن میں رہ رہا ہے اور مختلف طریقوں سے براہ راست انسانی زندگی سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریا کے طاس میں درپیش مختلف چیلنجز کثیر جہتی ہیں کیونکہ اس میں ماحولیات ، آب و ہوا ، معیشت ، خوراک کی حفاظت اور اسی طرح کے کئی مسائل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے آئی آئی ٹی کے ساتھ کنسورشیم کے ذریعہ گنگا ریور بیسن مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی این ایم سی جی کی کوششوں کے بارے میں لوگوں کو واقف کرایا۔ یہ منصوبہ آلودگی کے مسئلے کا احاطہ کرتا ہے اور پانی کے معیار اور مقدار کو برقرار رکھنے پر توجہ کے ساتھ حل تجویز کرتا ہے۔ ماحولیاتی بہاؤ ، گیلی زمین کے تحفظ اور ترقی ، وائلڈ لائف پروٹیکشن وغیرہ سے متعلق دیگر چیلنجز جی آر بی ایم پی کے تحت آنے والے کلیدی عناصر ہیں اور این ایم سی جی کے ذریعہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں شمولیت کے ذریعے پائیدار انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

اپنے جامع اور اختتامی کلمات میں ، انہوں نے دریائے گنگا بیسن میں آئی آر بی ایم کے کامیاب نفاذ کے مقصد سے ماہی گیری ، زراعت ، جنگلات اور دیگر سمیت اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کی اہمیت پر توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی تجربات سے سیکھنے اور خصوصیات  کو اختیار کرنے نیز  چیلنجز کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس کثیر جہتی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک باہمی تعاون کی ضرورت ہے جہاں مرکزی اور مقامی دونوں  انتظامیہ کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GXJ7.jpg

محترمہ سیجل وورہ نے پروجیکٹ منیجر ، جی آئی زیڈ انڈیا ، محترمہ برجٹ ووگل کو مدعو کیا کہ وہ یورپی ریور بیسن مینجمنٹ اپروچ اور اسے ہندوستانی تناظر میں کیسے اپنایا جا سکتا ہے ، اس کی وضاحت کریں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دریا کے بیسن کے نظام کی پیچیدگی سے نمٹنے کے لیے ہمیں مختلف ٹولز اور گورننس کے طریقوں کو مربوط کرنے کے لیے جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے واٹر فریم ورک کو 2000 سے لاگو کیا گیا ہے اور 200 کے قریب ریور بیسن مینجمنٹ پلان تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تاپی دریا بیسن مینجمنٹ کی ترقی کے لیے جی آئی زیڈ کی جانب سے فراہم کردہ علمی معاونت کا ذکر کیا۔

محترمہ برجٹ ووگل نے اس اہم ترین مسئلے پر غوروفکر کرنے کے لیے  کئی اہم کلیدی نکات بیان کیے جن میں بیسن پروسیع پیمانے پر جانچ پرکھ شامل ہے جس میں خاص طور پر ، رسک مینجمنٹ سائیکل  کوبطور بنیادی آلہ ، نگرانی کے مقاصد کے لیے دریا بیسن کمیٹی ، بیسن میں ترجیح دینے کے لیے کلیدی مسائل پر توجہ مرکوز کرنا جیسے آلودگی ، پانی کی مقدار اور معیار ، ہائیڈرولوجیکل مینجمنٹ ، ریت کی کان کنی اور اسی طرح ، واضح مقاصد متعین کرنے کی ضرورت ہے ، جس میں رسک مینجمنٹ کے اقدامات تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اس نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی مصروفیت اور مواصلات پر توجہ مرکوز کرنے پر تبصرہ کیا۔

موڈریٹرنے ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا کے ڈائریکٹر، جناب سُریش بابو کو رام گنگا بیسن میں آئی آر بی ایم اسٹیک ہولڈروں کی شمولیت کی اہمیت پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا ۔انہوں نے یہ سمجھتا تے ہوئےشروعات کی کہ رام گنگا، گنگا ندی کی اہم معاون ندی ہے اور بیشترپانی کااستعمال زرعی مقاصد کےلئے کیا جاتا ہے۔ ا س لئے رام گنگا بیسن کے کرولا کے علاقے میں اسٹیک ہولڈروں کی شمولیت کے ساتھ جلدی بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے ذریعہ اہم نقطہ نظر میں مطابقت پذیر شعبے جیسے باغبانی ، جنگلات اور دوسرے کے ساتھ اتحاد کسانوں اور نوجوانوں کے ساتھ تعاون اور جلدی کی حمایت کرنے والے بیداری ، نوجوانوں اور سماجی شراکت داری کے توسط سےاثرات کا اندازہ ، وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے تفصیل سےبتایا کہ ان پہل کے سبب پانی کو ندی کے نظام میں واپس لایا گیا ہے اور اس کے لئے منریگا اور سینچائی محکمہ جیسے مختلف ذرائع سے رقم حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ مقامی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جانی چاہئے، مختلف محکموں کاانضمام اورعملی ا قدام اہم ہے۔

پینل سیشن کے اختتام پر ، ڈی جی ، این ایم سی جی نے گنگا بیسن کے لیے آئی آر بی ایم میں گورننس کے وژن اور آگے کی راہ پر بات کی۔ انہوں نے سیشن کے دوران بتائے گئے اقدامات کو بڑھانے کی ضرورت کا اظہار کیا اور ایسا کرنے کے لیے انہوں نے مسائل کو ترجیح دینے اور اس کے مطابق مخصوص پالیسیاں تیار کرنے کو آئی آر بی ایم کا کلیدی جزو قرار دیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ این ایم سی جی ایک ایسی تنظیم ہے جو آئی آر بی ایم کے تمام اجزاء اور اقدامات کو اکٹھا کرنے کے لیے کام کرتی ہے ، اور یہ ایک سیکھنے کے عمل کے طور پر کیا جانا چاہیے۔

آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر ونود تارے نے ضلعی سطح کے حکومتی اداروں کو اختیار دیتے ہوئے نچلی سطح سے شروعات  کرنے والے  نقطہ نظر کو اپنانے  اور گنگا ندی بیسن  کے انتظام میں تعاون دینے کی وجہ سے چھوٹی ندیوں کے ساتھ  پہل کرنے کی بات کی۔ اے ایس سی آئی کے پروفیسر ایس چاری دیوالا نے آئی آر بی ایم کو نسلوں  کے درمیان کے مسئلے کے نظریہ سے بھی دیکھنے کی بات کہی۔ انہوں نے این ایم سی جی کے اندر اور باہر معلومات کے نظم کی وسیع کرنے کا بھی مشورہ دیا کیوں کہ موجودہ وقت میں این ایم سی جی کے ذریعہ کی گئی مختلف کوششیں اور پہل ایک یقینی سطح تک محدود ہیں اور تعلیمی پروگرام ضلع اور دیگر انتظامیہ کی سطح پر  ترقی دیا جارہا ہے۔ آئی این ٹی اے سی ایچ کے جناب منو بھٹناگر نے  بیسن کی سطح  پراعداد وشمار کو جمع کرنے  کے انتظامات کو ترقی دینے ، آئی آر بی ایم کے  کاموں کی حمایت کرنے کے لئے  مختص بجٹ اوراس کے جائزہ پر  اعداد وشمار کو مزید اپڈیٹ کرنے پر روشنی ڈالی۔

سیشن کے اختتام کلمات کے طور پر این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل نے آئی آر بی ایم کو جغرافیائی  انتظامی امور اورنسلوں کے درمیان کے موضوعات کوسیکھنے اوربھارت میں آئی آر بی ایم سسٹم کی جانکاری اوراس میں اصلاحات  کی اہمیت کا اعادہ کیا۔  یہ اہم ہے کہ اسے گنگا ندی تک محدود نہ رکھا جائے اور ملک میں دیگر ندیوں کے لئے آئی آر بی ایم کی جانکاری کو مزیدوسعت دی جائے۔

*************

ش ح۔س ک

U. No. 8300

 



(Release ID: 1749502) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi