کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کے تحت ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا
Posted On:
26 AUG 2021 6:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26/اگست2021 ۔ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات (اے کے اے ایم) کے جزو کے طور پر کوئلے کی وزارت کے ماتحت ادارے ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ (ای سی ایل) کے جھنجھارا علاقہ میں ملازمین اور ان کے منحصرین کے لئے حال ہی میں ایک اوپن جم کا افتتاح آفیسرس وائفس سوسائٹی، دیشر گڑھ تری شکتی مہیلا منڈل کے ذریعے کیا گیا۔ اس کا آغاز فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت کیا گیا۔
خواتین تنظیم کی رفاہی سرگرمیوں کے ایک جزو کے طور پر دویانگوں کے درمیان معاون آلات اور ساز و سامان تقسیم کئے گئے۔ ای سی ایل کے جھنجھارا علاقہ کے نشان زد فیض یافتگان کے مابین وہیل چیئر تقسیم کئے گئے۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، اے کے اے ایم تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جھنجھارا علاقہ کے ایکو پارک میں ایک بوٹنی زون کا بھی افتتاح کیا گیا، جس میں دواسازی میں کام آنے والے اور ہربل پودے ہیں۔ اس زون کو خوبصورت طریقے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس اقدام کو سراہا گیا ہے، کیونکہ اس سے ماحولیاتی تحفظ اور سماجی شجرکاری کو فروغ ملتا ہے۔
بھارت کی آزادی کے امرت مہوتسو تقریبات کے تناظر میں سینٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ لمیٹڈ (سی ایم پی ڈی آئی) آر آئی-5، بلاسپور کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی۔
سی ایم پی ڈی آئی انسٹی ٹیوٹ- 5 کے ریجنل ڈائریکٹر جناب آئی ڈی نارائن اور دیگر افسران و ملازمین نے بہت رائی گاؤں میں واقع محکمہ موسمیات کے احاطے میں متعدد پودے لگائے۔
اپنے بیان میں جناب نارائن نے کہا کہ سماج کو صاف ستھرا پانی ملنا چاہئے اور ماحول بھی صاف ستھرا اور محفوظ ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمے داری ہے اور ہمارا ادارہ ہمیشہ گو گرین، ڈرنک کلین کے کاز کے لئے کام کرے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8324
(Release ID: 1749451)
Visitor Counter : 195