نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے شمال مشرقی  خطے کے ضلع ایس ڈی جی انڈیکس اور ڈیش بورڈ 22-2021 جاری کیا


مشرقی سکم ،خطے میں پہلے نمبر پر رہا ، جب کہ گوماتی اور شمالی تری پورہ دوسری پوزیشن پر رہے

Posted On: 26 AUG 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 26 اگست / آج نیتی آیوگ اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعے  شمال مشرقی خطے ( این ای آر ) ضلع ایس ڈی جی انڈیکس رپورٹ  اور ڈیش بورڈ 22-2021  کے پہلے ایڈیشن کے اجراء کے ساتھ ہی پائیدار ترقیاتی  اہداف ( ایس ڈی جی  ) کو مقامی طور پر  حاصل کرنے میں ایک سنگ میل طے کیا گیا ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور نیتی آیوگ کی مشترکہ  کوشش  این ای آر ضلع ایس ڈی جی انڈیکس  اور ڈیش بورڈ  ، جس میں یو این ڈی پی نے تکنیکی  امداد فراہم کی ہے ، ملک میں اپنی  نوعیت کا پہلا  قدم ہے ، جس  میں شمال مشرقی  خطے پر توجہ مرکوز  کی گئی ہے ، جو ملک کی ترقی  کی راہ میں اہمیت کا حامل ہے ۔ اس انڈیکس  میں اروناچل پردیش  ، آسام ، منی پور ، میگھالیہ  ، میزورم  ، ناگا لینڈ ، سکم اور تری پورہ  کی پائیدار ترقیاتی  اہداف کے تئیں کار کردگی کو ناپا گیا  ہے اور اسی کی بنیاد پر ، ان کی درجہ بندی کی گئی ہے ۔ یہ انڈیکس  نیتی آیوگ کے ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس  پر مبنی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LEHL.jpg

 

          انڈیکس  خطے کی  اور اضلاع   میں  سماجی ، اقتصادی اور ماحولیاتی  حیثیت کی عکاسی کرتا ہے اور ایس ڈی جی کے حصول کے تئیں ان کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہ ایک منفرد پالیسی اقدام ہے ، جو ضلع کی سطح پر ترقی کو ناپتا  ہے اور یہ شمال مشرقی  خطے کی ترقی  کی وزارت اور دوسری وزارتوں کے ذریعہ 8 شمال مشرقی  ریاستوں کے لئے  پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

          شمال مشرقی خطے ، ضلع ایس ڈی جی انڈیکس  اور ڈیش بورڈ  : بنیادی رپورٹ 22-2021  نامی  اس رپورٹ کو نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین  ڈاکٹر راجیو  کمار ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت  جناب بی ایل ورما نے نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت ، ڈونیئر کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر اندرجیت سنگھ ، یو این ڈی پی  کی نمائندہ محترمہ  نادیہ رشید ،  ایس ڈی جی نیتی آیوگ  کی مشیر محترمہ  سنیوکتا سمادار کی موجودگی میں کیا ۔ اس موقع پر 8 شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے پرنسپل  سکریٹری صاحبان اور دیگر سینئر  عہدیدار بھی موجود تھے ۔

          ڈاکٹر راجیو کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شمال مشرقی خطے کا ضلع ایس ڈی جی انڈیکس  ہمارے ایس ڈی جی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔

          شمال مشرقی خطے  کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  شمال مشرقی خطہ ، ضلع ایس ڈی جی انڈیکس  بہتر منصوبہ بندی ، وسائل مختص کئے جانے اور موثر نگرانی  میں مدد کرے گی اور  خطے کی متوازن  ترقی پر  توجہ  مرکوز کی جائے گی ۔

          شمال  مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے کہا کہ شمال مشرقی  خطے کو آج   بہتر منصوبہ  بندی کے ساتھ ساتھ بہتر نفاذ  اور نگرانی کی ضرورت ہے اور  یہ کام شمال مشرقی  خطہ ، ضلع  ایس ڈی جی انڈیکس  فراہم کرے گا ۔

          نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے اپنے خیر مقدمی خطبے میں کہا کہ کارروائی کی اس دہائی میں ایس ڈی جی کو انتظامیہ  کی اعلیٰ  سطح تک لے جانا اہمیت  کا حامل ہے اور یہی مقصد شمال مشرقی خطہ ضلع ایس ڈی جی انڈیکس  کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا ۔

          ڈونیئر  کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر اندر جیت سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ ضلع ایس ڈی جی انڈیکس ریاست کے اندر اور ریاستوں  کے درمیان عدم یکسانیت کو دور کرنے اور خطے میں ترقی  کی حصولیابی میں تیزی لانے میں بہت مدد گار ثابت ہو گا۔

          یو این ڈی پی انڈیا کی نمائندہ محترمہ نادیہ رشید  نے ایس ڈی جی ایکشن پلان تیار کرنے اور ایس ڈی جی کے نفاذ میں خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں  کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے لئے یو این ڈی پی کے عہد کا اعادہ کیا ۔

          نیتی آیوگ  کی مشیر محترمہ  سنیوکتا  سمادار  نے کہا کہ این ای آر ضلع ایس ڈی جی انڈیکس ایس ڈی جی کی کوششوں کو ضلع کی سطح پر تیز کرنے میں مدد کرے گا ۔

مجموعی نتائج  اور دریافت

درجہ بندی کے لئے 103 اضلاع پر غور کیا گیا ، جس میں 64 اضلاع کا تعلق  فرنٹ  رنر زمرے سے ، جب کہ 39 اضلاع کا تعلق  پرفامر زمرے  سے ہے ۔ سکم اور تری پورہ کے تمام اضلاع فرنٹ رنر زمرے  میں آتے ہیں ، جب کہ کوئی بھی ضلع اسپائیرنٹ یا اچیور کے زمرے  میں نہیں ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0054R8G.jpg

 

          مشرقی سکم ( اسکور 75.87 ) خطے میں پہلے  درجہ پر ہے ، جس کے بعد گوماتی اور شمالی تری پورہ ( اسکور 75.73 ) دوسرے نمبر پر ہیں  ۔

          103 اضلاع کا اسکور کیفائر ( این ایل ) کا 53.00 سے لے کر 75.87 مشرقی سکم  تک ہے ۔

 

          مجموعی اسکور : اولین 10 اور سب سے نیچے  کے درجہ والے 10 اضلاع :

Top-10 Districts

75.87

East Sikkim [SK]

75.73

Gomati, North Tripura [TR]

75.67

West Tripura [TR]

74.87

Serchhip [MZ]

74.80

South Sikkim [SK]

73.47

Unakoti [TR]

72.87

Lunglei [MZ]

72.60

Dhalai [TR], Sepahijala [TR]

72.40

South Tripura [TR]

72.27

Kolasib [MZ]

Bottom-10 Districts

59.07

Longleng [NL]

58.60

Shi Yomi [AR]

58.27

East Kameng [AR], Phek [NL]

57.40

Kamle [AR]

56.87

North Garo Hills [ML]

55.93

Mon [NL]

55.87

Tuensang [NL]

55.60

Kra Daadi [AR]

54.53

Zunheboto [NL]

53.00

Kiphire [NL]

 

 

 

این ای آر ایس ڈی جی کی مکمل رپورٹ  تک رسائی  https://wgz.short.gy/NER پر کی جا سکتی ہے ۔

ڈیش بورڈ  تک رسائی   https://sdgindiaindex.niti.gov.in/NER/dashboard/#/ پر حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

Kindly Click Here for NER District SDG Index and Dashboard 2021–22: An Introduction to the Baseline Report

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔)

U.No.  8319


(Release ID: 1749448) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Hindi