شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اس انڈیکس کو NE ریاستوں اور وزارت کی طرف سے تمام شعبوں میں مداخلت کے لیے پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے: جی کشن ریڈی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 AUG 2021 8:10PM by PIB Delhi

”ضلع ایس ڈی جی انڈیکس اور ڈیش بورڈ کی تیاری وزیراعظم کی کوآپریٹو اور مسابقتی وفاقیت کا منتر ہے“: شمال مشرقی خطے کی ترقی، سیاحت و ثقافت کے وزیر جی کشن ریڈی۔

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ”ضلع ایس ڈی جی انڈیکس اور ڈیش بورڈ کی تیاری وزیر اعظم کے تعاون اور مسابقتی وفاقیت کے منتر کی ایک بہترین مثال ہے۔“

شمال مشرقی خطے کے ضلع ایس ڈی جی انڈیکس اور ڈیش بورڈ کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ تمام آٹھ ریاستیں، نیتی آیوگ، اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ایک مشترکہ ایجنڈے پر کام کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ اجرا میں ڈاکٹر راجیو کمار، وائس چیئرمین، نیتی آیوگ، جناب بی ایل ورما، معزز وزیر برائے تعاون و DoNER، جناب امیتابھ کانت، سی ای او، نیتی آیوگ، محترمہ نادیہ رشید، رہائشی نمائندہ، یو این ڈی پی انڈیا، اور دیگر سینیئر سرکاری افسران شامل تھے بشمول ریاستوں کے چیف سیکریٹری جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  شامل ہوئے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ چونکہ اعداد و شمار کی دستیابی ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کی اجازت دیتی ہے، اس سے اضلاع کے مابین مسابقتی جذبہ پیدا ہو سکتا ہے اور انھیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی طرف کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ جناب جی کشن ریڈی نے مزید کہا کہ ”میرا ماننا ہے کہ اس انڈیکس کو شمال مشرقی ریاستوں اور وزارت کی طرف سے تمام شعبوں میں مداخلت کے لیے پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔“

پائیدار ترقی کے اہداف 16 پیرامیٹرز میں پیش رفت کو ٹریک کرتے ہیں جن میں غربت کا خاتمہ، صفر بھوک، اچھی صحت، معیاری تعلیم، صنفی مساوات، صاف پانی اور صفائی، سستی اور صاف توانائی، مناسب کام اور معاشی ترقی، صنعت، جدت اور انفراسٹرکچر، عدم مساوات کو کم کرنا، پائیدار شہر اور کمیونٹیز، آب و ہوا، زمین پر زندگی، امن انصاف اور مضبوط ادارے اور ذمہ دار کھپت اور پیداوار شامل ہیں۔

اس سے پہلے، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے انڈیکس کے اجرا کے موقع پر ٹویٹ کیا تھا: ” @MDoNER_India اور @NITIAayog نے شمال مشرقی ضلع پائیدار ترقی کی ہدف انڈیکس رپورٹ اور ڈیش بورڈ 2021-22 کا پہلا ایڈیشن لانچ کیا۔“

 

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8333


(ریلیز آئی ڈی: 1749444) وزیٹر کاؤنٹر : 195
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी