بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن نے دو روزہ سویپ (SVEEP) مشاورت ورکشاپ کا انعقاد کیا


ذاتی نوعیت کے ’نئے ووٹروں کے لیے خط‘ کے ایک نئے اقدام کی شروعات کی گئی؛ سویپ کے گیتوں کا مجموعہ بھی جاری

سویپ کی ٹیمیں ووٹر مرکوز پیغام رسانی کو یقینی بنائیں گی؛ اندراج اور پولنگ میں آسانی کو یقینی بنایا جائے گا: سی ای سی جناب سشیل چندرا

Posted On: 26 AUG 2021 8:38PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 25-26 اگست 2021 کو دو روزہ SVEEP (منظم ووٹر تعلیم اور انتخابی شرکت) مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کا ایجنڈا ریاستی SVEEP منصوبوں کا جائزہ لینا اور آئندہ انتخابات کی جامع حکمت عملی کے لیے SVEEP کے اہم پہلوؤں پر وسیع تر غور و خوض کرنا تھا۔

 

 

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سشیل چندرا نے اپنا مشاہدہ بیان کیا کہ ہر ووٹر انتخابی مشینری کے ساتھ دو اہم مراحل یعنی اندراج اور پولنگ کے دن پر بات چیت کرتا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ ٹیموں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اندراج کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے پورا ہو اور پولنگ کا تجربہ ووٹرز کے لیے خوشگوار اور آسان رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی حکمت عملی اور موجودہ مداخلتوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ اہم خالی جگہوں کی نشاندہی کریں اور قابل عمل ایکشن پوائنٹس وضع کرنے کے چیلنجوں سے نمٹیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ زمینی سطح پر حکمت عملی پر عمل درآمد ضروری ہے۔ جناب چندرا نے 360 ڈگری سویپ – مواصلاتی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ووٹروں کو الیکشن سے متعلق تمام معلومات تک رسائی حاصل ہو۔

جناب سشیل چندرا نے الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار کے ساتھ مل کر ووٹر شناختی کارڈ بھیجتے وقت کمیشن کی طرف سے ذاتی خط کے ذریعے نئے ووٹروں تک پہنچنے کے ایک نئے اقدام کی شروعات کی۔ اس پیکیج میں نئے ووٹروں کے لیے ووٹر گائیڈ کے ساتھ مبارکباد کا خط اور اخلاقی طور پر ووٹنگ کرنے کا عہد شامل ہوگا۔

 

 

الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے کہا کہ آج کی دنیا میں ابلاغ کی ضرورت خود واضح ہے۔ انھوں نے لوگوں تک پہنچ بنانے کی کوششوں میں سوشل میڈیا کے کردار اور مواصلات کے نئے ذرائع پر روشنی ڈالی۔ جناب کمار نے جامع مواصلاتی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر مواد کی حکمت عملی اور تقسیم کے چینلز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مقامی نمائندہ شخصیات کے ساتھ شراکت داری ہمارے ووٹروں کے ساتھ پیغام رسانی کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے گزشتہ روز ٹیموں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سویپ حکمت عملی میں سوشل میڈیا کے استعمال اور روابط کی روایتی شکلوں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ جناب پانڈے نے کہا کہ ریاستی ٹیموں کو متعلقہ ریاستوں میں ضلع الیکٹورل آفیسرز اور ان کی ٹیموں کے ساتھ اسی طرح کی ورکشاپ اور بات چیت کرنی چاہیے۔

 

 

سکریٹری جنرل جناب امیش سنہا نے اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران کہا کہ مشاورتی ورکشاپ سویپ پروگرام کے بنیادی اصولوں پر نظر ثانی کرنے اور مختلف مداخلتوں اور نقطہ نظر پر غور کرنے میں مدد دے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سویپ ایک 360 ڈگری مواصلاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد ہر ووٹر تک پہنچنا ہے۔

دو روزہ مشاورتی ورکشاپ میں گوا، پنجاب، منی پور، اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسرز اور سویپ کے نوڈل افسران نے شرکت کی۔ خیالات اور علم کے تبادلے کو مزید تقویت دینے کے لیے، اس مشاورتی ورکشاپ کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کے سینیئر افسران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ورکشاپ میں سینیئر ڈی ای سی، ڈی ای سی، ڈی جی، سی ای او دہلی اور الیکشن کمیشن کے سینیئر حکام نے بھی شرکت کی۔

موضوعاتی مباحثوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر، سی ای اوز نے آئندہ انتخابات کے لیے اپنے ریاستی مخصوص سویپ منصوبے پیش کیے۔

ووٹروں کی تعلیم اور آگاہی، ووٹروں میں بیداری پھیلانے اور ہندوستان میں ووٹر خواندگی کو فروغ دینے کے لیے منظم ووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت کا پروگرام الیکشن کمیشن آف انڈیا کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ سویپ کا بنیادی ہدف تمام اہل شہریوں کو ووٹ ڈالنے اور باخبر فیصلہ اور اخلاقی انتخاب کرنے کی ترغیب دے کر ایک جامع اور شراکت دار جمہوریت کی تعمیر کرنا ہے۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 8332



(Release ID: 1749443) Visitor Counter : 234


Read this release in: English , Hindi