قبائیلی امور کی وزارت
جناب ارجن منڈا قبائلیوں کی اختیارکاری کے لئے کیے گئے اقدامات کے زمینی سطح پر نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ روز چھتیس گڑھ کے دورے پر جائیں گے
Posted On:
26 AUG 2021 5:19PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا قبائلیوں کی اختیار کاری کے لئے چلائے جارہے پروگراموں جیسے ؛ ایم ایف پی، وی ڈی وی کے اور ٹرائیفوڈ کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے 27 اگست 2021 بروز جمعہ ،ریاست چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ان کے ساتھ ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشن اور قبائلی امور کی وزارت اور ٹرائیفیڈ کے سینئر افسران بھی ہوں گے۔
اس دو روزہ دورے کے دوران جناب منڈا رائے پور میں ریاست کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کا اہتمام کریں گے۔ اس کے بعد وہ بستر ضلع کا دورہ کریں گے اور جگدل پور میں بن رہے ٹرائیفوڈ فوڈ پارک کا دورہ کریں گے۔ وہ ون دھن فطرت ایوارڈ تقریب میں قبائلی مستفیدین کے ساتھ بات چیت بھی کریں گےاور ان کی کچھ زبردست حصولیابیوں کو بھی تسلیم کریں گے۔ جناب ارجن منڈا ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ دھراگاؤں وی ڈی وی کے سی کا بھی دورہ کریں گے اور قبائلی مستفیدین یعنی جنگلاتی پیداوار جمع کرنے والے اور صناع حضرات دونوں سے بات چیت کریں گے۔
اس دورے کے دوران، قبائلی امور کے مرکزی وزیر انفرادی طور پر ان قبائلی ترقیاتی اسکیموں کے زمینی سطح پر نفاذ، چنوتیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ ان پروگراموں کا بنیادی مقصد پورے ملک میں قبائلی زندگی اور ذریعہ معاش کے مکمل تغیر پر اثراندازہونا اور ایک آتم نربھر بھارت کی سمت پیش رفت کرنا ہے۔
****************
ش ح۔ ا ب ن
U. NO. 8317
(Release ID: 1749438)
Visitor Counter : 128