وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے برکس کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کی دوسری میٹنگ کی ورچول طریقے سے صدارت کی

Posted On: 26 AUG 2021 6:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  26/اگست2021 ۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے برکس کی بھارتی صدارت کے تحت ورچول طریقے سے آج یہاں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر جناب شکتی کانت داس کے ساتھ برکس فائیننس منسٹرس اینڈ سینٹرل بینک گورنرس (ایف ایم سی بی جی) کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ برکس لیڈرس سمٹ 2021 سے قبل اس سال کے برکس فائیننس ایجنڈے کے اہم نتائج پر تبادلہ خیال اور انھیں حتمی شکل دینے کے لئے ہوئی ہے۔ اس میں برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں نے حصہ لیا۔

8323-a.jpg

8323-b.jpg

وزیر خزانہ نے برکس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ انٹرا- برکس تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا، جو برکس معیشتوں میں اصلاحات کو حمایت دینے اور وسیع اقتصادی استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری طرف ان سے مستقبل کی غیریقینیوں اور خطرات سے تحفظ حاصل ہوگا۔ محترمہ سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ کووڈ-19 کی وبا جیسے بحران سے نمٹنے میں برکس اہم رول ادا کررہا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔

میٹنگ کے دوران ایف ایم سی بی جی نے عالمی اقتصادی منظرنامے پر برکس کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے بیان اور وبا کے اقتصادی اثرات سے نمٹنےمیں برکس ممالک کے پالیسی جاتی تجربات کی رسمی تفصیلات کے ساتھ کووڈ-19 بحران کے خلاف ردّعمل کی توثیق کی۔ صدر کی حیثیت سے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت اس بیان کو کافی اہمیت دیتا ہے، کیونکہ اس سے وبا کے بعد کی گئی اصلاحات پر موجودہ بین الاقوامی پالیسی جاتی مذاکرات کو اجاگر کرنے والے اہم پہلوؤں پر برکس ممالک کے خیالات کو اتفاق رائے سے ایک آواز ملتی ہے۔

اس میں ایک ’’سماجی بنیادی ڈھانچے پر تکنیکی رپورٹ: ڈیجیٹل تکنیکوں کی مالی اعانت اور استعمال‘‘ کی بھی توثیق کی گئی۔ یہ رپورٹ سماجی بنیادی ڈھانچے کے تعلق سے  برکس ممالک کے مابین معاونت پر مبنی معلومات کے اشتراک کی سمت میں ایک خصوصی کوشش ہے، جس میں خاص طور سے صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں برکس ممالک کی حکومتوں کے ذریعے رسائی میں اضافہ کرنے اور خدمات کی دستیابی میں بہتری کے لئے ڈیجیٹل تکنیکوں کے استعمال سے متعلق تفصیلات بھی شامل ہیں۔ برکس کے وزرائے خزانہ نے کسٹمز سے متعلق معاملات میں کوآپریشن اینڈ میچول ایڈمنسٹریٹیو اسسٹینس (سی ایم اے اے) کی تقسیم پر بات چیت کے نتائج کے ساتھ ہی کسٹم سے متعلق دیگر معاملات کی پیش رفت پر صلاح و مشورے کا بھی خیرمقدم کیا۔

آر بی آئی کے گورنر جناب شکتی کانت داس نے میٹنگ میں مرکزی بینکوں سے متعلق امور اور ان کے نتائج پر ہوئے تبادلہ خیال کی صدارت کی، جن میں مالی شمولیت، کنٹیجنٹ ریزرو آرینجمنٹ (سی آر اے) اور اطلاعاتی تحفظ تعاون شامل ہے۔

محترمہ سیتا رمن اور جناب داس نے برکس فائیننس کی اہم اور موزوں تقسیم کا خاکہ تیار کرنے کے ساتھ اسے حتمی شکل دینے میں بھارتی صدارت کو اپنا تعاون اور حمایت دینے کے لئے برکس ممالک کی ستائش کی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

8323U-NO.

 



(Release ID: 1749380) Visitor Counter : 224


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil