کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے پسے ہوئے اور تیل سے پاک جی ایم سویا کیک (صرف غیر جاندار) کی درآمد کے قوانین میں نرمی کردی ہے جس سے کسانوں، پولٹری فارم چلانے والوں اور ماہی گیروں کو فائدہ پہنچے گا


12لاکھ میٹرک ٹن پسے ہوئے اور تیل سے پاک جی ایم سویا کیک (صرف غیر جاندار) کی درآمد کی اجازت دینے کے لئے ضابطوں میں نرمی کر دی گئی ہے

Posted On: 24 AUG 2021 7:51PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے پسے ہوئے اور تیل سے پاک جی ایم سویا کیک (صرف غیرجاندار) کی درآمد کے قوانین میں نرمی کی ہے۔ اس سے کسانوں، پولٹری فارم چلانے والوں اور ماہی گیروں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔

 

گنجائش کے اطلاق کو جیسا کہ آئی ٹی سی (ایچ ایس) 2017 کی امپورٹ پالیسی کے شیڈول - I (امپورٹ) کے بارے میں جنرل نوٹس کی شرط 6 (بی) میں درج ہے، اب 12 لاکھ میٹرک ٹن پسے ہوئے اور تیل سے پاک جی ایم سویا کیک (صرف غیر جاندار) کی آئی ٹی سی ایچ ایس کوڈ 23040020 اور 23040030 کے تحت درآمد کی اجازت دینے میں نرم کر دیا گیا ہے۔ یہ درآمدات نہوا شیوا بندرگاہ اور ایل سی ایس پیٹرپول سے  31 اکتوبر 2021 تک یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو،  کی جا سکتی ہیں۔

 

مذکورہ نرمی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں  تبدیلی کی وزارت  کی اس وضاحت اور پیشگی اجازت کے بعد آئی ہے کہ ’’چونکہ پسے ہوئے اور تیل سے پاک سویا (ڈی او سی) کیک میں کوئی شے زندہ ترمیم شدہ حالت میں نہیں ہوتا۔ اس وزارت کو ماحولیاتی زاویے سے سویا کیک کی درآمد پر کوئی تشویش نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اعتراض ہے ‘‘ ۔

 

مزید یہ کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ 12 لاکھ میٹرک ٹن کی درآمدی مقدار کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو سی بی آئی سی کی طرف سے متعلقہ بندرگاہوں پر کسٹم حکام کے ذریعے سخت نگرانی کی جائے گی۔

 

اس فیصلے کا کسانوں، پولٹری فارم چلانے والوں اور ماہی گیروں پر مثبت اثر پڑے گا۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 8238


(Release ID: 1748750) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi