سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایئر کرافٹ انجن کے نِکیل پر مبنی سپر ایلائے سے بنے پرزوں کی مرمت میں استعمال کے لئے غیراستعمال شدہ اسکریپ مٹیریل سے اندرون ملک پاؤڈر تیار

Posted On: 24 AUG 2021 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  24/اگست 2021 ۔ بھارتی سائنس دانوں نے پہلی مرتبہ نئے ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ یا 3ڈی پرنٹنگ تکنیک جسے ڈائریکٹیڈ انرجی ڈیپوزیشن پروسیس کہا جاتا ہے، کے توسط سے ایرو- انجن کمپونینٹس کی مرمت کی ہے، جس سے مرمت کی لاگت اور اوورہال  کے وقت میں کافی کمی آسکتی ہے۔ انھوں نے ملکی سطح پر ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ پروسیس جسے ڈائریکٹیڈ انرجی ڈیپوزیشن پروسیس کہا جاتا ہے، کے لئے مناسب پاؤڈر تیار کیا ہے۔

نِکیل پر مبنی سپر ایلائے کو ایرو- انجن کمپونینٹس میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ غیر معمولی خوبیوں کے باوجود انتہائی درجے کے آپریشنل حالات کے سبب ان کے تباہ ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ڈھلائی یا مشین سے گزارے جانے کے عمل کے دوران مینوفیکچرنگ سے متعلق غلطی انھیں درکنار کرنے کی ایک دیگر اہم وجہ ہے اور معمولی خامیوں کے سبب ٹنوں کی مقدار میں غیر استعمال شدہ کمپونینٹ کباڑ ہوجاتے ہیں۔

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، بھارت سرکار کے خودمختار تحقیقی و ترقیاتی مرکز انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر فار پاؤڈر میٹالرجی اینڈ نیو مٹیریلس (اے آر سی آئی) کے سائنس دانوں کی ٹیم نے غیر استعمال شدہ اسکریپ کو پگھلاکر اے آر سی آئی میں دستیاب اِنرٹ گیس ایٹومائزر کے استعمال سے ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ کے لئے مناسب پاؤڈر ملکی سطح پر تیار کیا ہے۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے، اے آر سی آئی کے ذریعے نِکیل پر مبنی سپر ایلائے سے بنے ایرو- انجن کمپونینٹس کی مرمت کے لئے لیزر- ڈی ای ڈی پروسیس ڈیولپ کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ، اے آر سی آئی ٹیم نے پینین ہاؤسنگ اسمبلی (ہیلی کاپٹروں میں اصل پنکھے میں بجلی کے ٹرانسمیشن کے لئے استعمال ہونے والا اہم کمپونینٹ) کی جدید کاری کی ایک تکنیک تیار کی ہے، جس میں تباہ شدہ پرت کو ہٹاکر لیزر کلیڈنگ پروسیس کے استعمال سے اس کی ازسرنو تعمیر کی ہے۔ لیزر کلیڈنگ اور لیزر- ڈی ای ڈی (دونوں پروسیس) یکساں ہیں۔ عام طور سے دو ڈائمنشنل ڈیپوزیشن (سرفیس کوٹنگ) کے لئے لیزر کلیڈنگ لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے اور تین ڈائمنشنل پارٹس کی مینوفیکچرنگ کے لئے لیزر- ڈی ای ڈی لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے ایک پیٹنٹ (201911007994) کے لئے درخواست دی گئی ہے۔

مائیکرو اسٹرکچرل انہوموجینیٹی کو کم از کم کرنے اور معمولی سبسٹریٹ پراپرٹیز ویریئشن کو یقینی بنانے کے لئے پوسٹ- کلیڈ ہیٹ ٹریٹمنٹ کا طریقہ وضع کیا گیا ہے۔ لیزر- کلیڈ کے ذریعے مرمت کئے گئے یہ پروٹوٹائپ ٹوٹ پھوٹ سے پاک پائے گئے تھے اور ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ٹیم نے گرے کاسٹ آئرن سے ڈیزل انجن سلنڈر ہیڈس کی جدید کاری اور ریفائنری میں استعمال کئے جانے والے شافٹ کی جدید کاری جیسے دیگر صنعتی شعبوں کے لئے مرمت اور جدید کاری کی تکنیک بھی تیار کی گئی ہے۔ یہ کام ’ٹرانزیکشن آف دی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میٹلس‘ میگزین میں شائع ہوا ہے۔

اس طرح مہنگے مٹیریل، مینوفیکچرنگ لاگت اور سخت کوالٹی چیک کے سبب ایرو اسپیس سیکٹر پر اے آر سی آئی کے ذریعے تیار کردہ مرمت و جدید کاری تکنیک کا بہتر اثر پڑسکتا ہے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1007/s12666-020-02150-0

مزید معلومات کے لئے براہ کرم پیٹنٹس # 201911007994, 201811039663 دیکھیں یا جناب منیش ٹاک (manish[at]arci[dot]res[dot]in) سے رابطہ رابطہ کرسکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SYR8.jpg

تصویر 1 : اے آر سی آئی نے دیسی سطح پر (اے) مرمت کے لئے تیار نِکیل پر مبنی سپر ایلائے سے بنائے گئے ایرو- انجن کمپونینٹس اور (بی) پاؤڈر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VT4K.jpg

(تصویر 2 : اے آر سی آئی میں روبوٹک اکائی کے ساتھ پینین ہاؤسنگ

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 8232


(Release ID: 1748742)
Read this release in: English , Hindi