وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i) ’5.63% جی ایس 2026‘، (ii) ’نیا جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2033‘، (iii) ’6.64% جی ایس 2035‘، اور  (iv)6.67% جی ایس 2050‘ کی فروخت (اجرا/دوبارہ اجرا) کے لیے نیلامی

Posted On: 23 AUG 2021 8:04PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند (جی او آئی) نے  (i)یکساں قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے (کم از کم) 11000 کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے’5.63 فیصد سرکاری سیکورٹی، 2026‘،(ii)یکساں قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے اسپریڈ پر مبنی نیلامی کے ذریعے (کم از کم) 3000 کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’نئے جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈ، 2034‘،(iii)یکساں قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے (کم ازکم ) 10000 کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’6.64 فیصد سرکاری سیکورٹی، 2035‘، اور (iv)متعدد قیمت والے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے (کم از کم) 7000 کروڑ روپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’6.67 فیصد سرکاری سیکورٹی، 2050‘ کی فروخت (اجرا/دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس درج بالا سیکورٹی/سیکورٹیز کے لیے 8000 کروڑ روپے تک کے اضافی سبسکرپشن کو برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی کا انعقاد ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعے 27 اگست، 2021 بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔

سرکاری سیکورٹیز کی نیلامی میں غیر مقابلہ جاتی بولی لگانے کی سہولت کے  لیے اسکیم کے مطابق سیکورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا 5 فیصد اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کی مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں ہی بولیاں الیکٹرانک شکل میں ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سالیوشن (ای-کوبیر) سسٹم پر 27 اگست، 2021 کو جمع کرانی ہوگی۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.00 بجے کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.30 بجے کے درمیان جمع کرانی ہوں گی۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 27 اگست، 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو 30 اگست، 2021 (پیر) کو ادائیگی کرنی ہوگی۔

سیکورٹیز ریزو بینک آف انڈیا کے ذریعے ’جب مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں جاری لین دین‘ پر 24 جولائی، 2018 کو جاری کیے گئے سرکلر نمبر آر بی آئی/25/19-2018 کی گائیڈلائنس کے مطابق ’’جب جاری کی جائے‘‘ تجارت کے لیے اہل ہوں گی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8195


(Release ID: 1748450) Visitor Counter : 193


Read this release in: Punjabi , Hindi , English