مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

دہلی میں غیر مجاز کالونیوں کے مکینوں کو7,576جائیداد کی منتقلی کے دستاویزات اور اجازت نامے جاری کیے گئے

Posted On: 04 AUG 2021 2:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 04  اگست         دہلی میں 1،731 غیر مجاز کالونیوں کے باشندوں کو ملکیت یا رہن/ منتقلی کے حقوق دینے/ تسلیم کرنے کے لیے حکومت نے اکتوبر 2019 میں پی ایم اودے ( پرائم منسٹر اَن اتھارائزڈ کولونیز اِن دہلی آواس ادھیکار یوجنا) اسکیم شروع کی تھی۔ یہ اسکیم جنرل پاور آف اٹارنی (جی پی اے) ، وصیت نامہ ، فروخت کا معاہدہ ، قبضہ نامہ اور دیگر دستاویزات بشمول غیر مجاز کالونیوں کے رہائشیوں کے ذریعہ ادائیگی کی دستاویزات سمیت کسی بھی دیگر دستاویزات کو تسلیم کرتے ہوئے جائیدادوں کی رجسٹریشن کی اجازت دیتی ہے۔ اب تک 7،576 جائیداد کی منتقلی کے دستاویزات  اور اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8167



(Release ID: 1748115) Visitor Counter : 96


Read this release in: English