کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور یوروپییونین نے متوازن، بلند نظر، جامع اور باہمی فائدہ مند تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے

Posted On: 04 AUG 2021 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی:04؍اگست،2021۔تجارت اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ہندوستان اور یوروپییونین نے متوازن، بلند نظر، جامع اور باہمی فائدہ مند تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) مذاکرات بشمول مخصوص مسائل پر، دونوں فریقوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کئے جانے ہیں۔ جب مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے تو تمام متعلقہ فریقوں کے صلاح و مشورہ سے ایف ٹی اے مذاکرات میں شامل / خارج کردہ اشیاء کو حتمی شکل دی جائے گی۔

موجودہ ایف ٹی اے کا جائزہ ملکی صنعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک کی برآمداتی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور ایف ٹی اے کو زیادہ صارف دوست، سادہ اور تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک جاری عمل ہے۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8177



(Release ID: 1748089) Visitor Counter : 127


Read this release in: English