کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے نئی سنٹرل سیکٹر اسکیم سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور خطے میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی

Posted On: 04 AUG 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی:04؍اگست،2021۔تجارت اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ نے 19 فروری 2021 کو 28،400 کروڑ روپے کے اخراجات سے "جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے نئی مرکزی سیکٹر کی اسکیم" کو نوٹیفائی کیا ہے اور یہ اسکیمیکم اپریل 2021 سے 31 مارچ 2037 تک نافذ العمل ہے۔ یہ اسکیم کسی بھی اہل صنعتی (مینوفیکچرنگ) ادارے یا اہل سروس سیکٹر انٹرپرائز کے لیے قابل اطلاق ہے جو حکومت کے ذریعہ محکمہ جاتی طور پر چلائے جاتے ہیں، جو ساز و سامان اور سروس ٹیکس کے تحت رجسٹرڈ کاروباری ادارہ ہے۔

یہ اسکیم چار مراعات پیش کرتی ہے یعنی (i) کیپیٹل سرمایہ کاری ترغیبات، (ii) سرمایہ سود مالی امداد، (iii) سازوسامان اور خدمات ٹیکس سے مربوط ترغیبات  (جی ایس ٹی ایل آئی) اور (iv) ورکنگ کیپیٹل سود مالی امداد۔

یقینی طور پر یہ اسکیم روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور خطے میں سیاحت کے فروغ میں مدد دے گی۔ متوقع طور پر براہ راست روزگار پیدا کرنے کا تخمینہ تقریباًً 78000 افراد کا ہے۔ تاہم یہ اسکیم بالواسطہ طور پر بہت زیادہ فائدہ مند روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتیہے اور جموں و کشمیر میں سیاحت کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:8178



(Release ID: 1748078) Visitor Counter : 195


Read this release in: English